Tag: Miracle

  • سمندر میں گر کر22گھنٹے گزارنے والا معمر شخص، معجزاتی واقعہ

    سمندر میں گر کر22گھنٹے گزارنے والا معمر شخص، معجزاتی واقعہ

    ٹوکیو : گہرے سمندر میں22گھنٹے رہنے کے بعد معمر شخص کو کیسے بچایا گیا، یہ واقعہ کسی معجزے سے کم نہیں دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔

    جاپان میں پبھرے سمندر میں پھنس جانے والے ایک معمر شخص کو 22 گھنٹے بعد بچا لیا گیا، کھلے پانیوں میں بہتے اس شخص کے زندہ بچ جانے کو حکام نے کرشمہ قرار دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں اس 69 سالہ شخص کا نام نہیں بتایا گیا جو مغربی کاگوشیما سے ایک ریزورٹ جزیرے یوکوشیما کی جانب 27 نومبر کی دوپہر کو جارہا تھا جب اس کی بوٹ الٹ گئی۔

    A fisherman in Makurazaki, Kagoshima prefecture

    کوسٹ گارڈز کے مطابق خوش قسمتی سے وہ جزیرے پر اپنے ایک ساتھی کو کال کرکے خبردار کرنے میں کامیاب ہوگیا مگر اسے لگ بھگ ایک دن تک تلاش نہیں کیا جاسکا۔

    کوسٹ گارڈز نے جب اسے تلاش کیا تو اپنی الٹ جانے والی کشتی کے انجن پر بیٹھا ہوا تھا اور اس کے ایک حصے کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے تھا۔

    ایک کوسٹ گارڈ عہدیدار نے بتایا کہ وہ کھلے سمندر میں تنہا 22 گھنٹے تک زندگی اور موت کی جنگ لڑتا رہا،ہم اس کی ہمت دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

    کوسٹ گارڈ کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ امدادی ٹیم اس شخص تک پہنچتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ ہم آرہے ہیں، بس کچھ دیر صبر کرو اور مضبوطی سے تھامے رہو۔

    حکام کے مطابق وہ معمر شخص ایک پلاسٹک شیٹ کو اپنے گرد لپیٹنے میں کامیاب ہوگیا تھا جس کی وجہ سےوہ خود کو ٹھنڈ سے بچانے میں کامیاب ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کرشمہ ہے کہ وہ بچ گیا ہے اور ان حالات میں بچنا ممکن نہیں ہوتا۔

  • خوفناک ٹریفک حادثہ : معجزہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے، تصاویر وائرل

    خوفناک ٹریفک حادثہ : معجزہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے، تصاویر وائرل

    واشنگٹن : امریکہ میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے،18وہیلر ٹرک نے کار کو بری طرح کچل ڈالا۔

    کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ مثال اس خوس قسمت خاتون پر صادق آتی ہے جس کی کار دیوہیکل ٹرک کے نیچے آکر اس بری طرح پچک گئی کہ گمان نہیں کیا جاسکتا تھا کہ ڈرائیور زندہ بچ گیا ہو۔

    car-crushed-under-the-truck

    اس اندوہناک حادثے کا شکار ہونے والی کار کی ڈرائیور خاتون محفوظ رہی جو کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔ واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں جب شہرکے انٹر اسٹیٹ فائیو پر اس کی کار کچل گئی تھی، اس حادثے کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    ہوا یوں کہ گزشتہ روز ایک خاتون اپنی نسان الٹیما کار چلا رہی تھی جب اس کے پیچھے ایک تیز رفتار 18وہیلر ٹرک کا ڈرائیور اسے روکنے میں ناکام ہوگیا اور ٹرک کارٹکرا کر اسے آگے دھکیلتے ہوئے دوسرے ٹرک سےجا ٹکرایا۔ جس کی وجہ سے کار اس کے نیچے آکر دب گئی۔

    اطلاع ملتے ہیں پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو دیکھا کہ دیوہیکل ٹرک کے نیچے کار بری طرح پھنسی ہوئی ہے اور اس میں سے کسی کے کراہنے کی آوازیں آرہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امدادی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تھوڑی سی کوشش کے بعد اس خاتون کو باآسانی خیریت سے باہر نکال لیا گیا، یہ منظر میں نے اپنی 14سالہ نوکری کے دوران پہلی بات دیکھا۔

  • مردہ قرار دیا جانے والا 36 سالہ شخص معجزاتی طور پر زندہ

    مردہ قرار دیا جانے والا 36 سالہ شخص معجزاتی طور پر زندہ

    کیرولینا : امریکہ میں مردہ قرار دیا جانے والا 36سالہ شخص معجزاتی طور پر زندہ ہوگیا، اہل خانہ خوشی سے روپڑے انہوں نے سوچا بھی نہ تھا ایسا ہو بھی سکتا ہے۔

    امریکی ریاست کیرولینا کے رہائشی 36سالہ ایرک ایلس عمارت کی دوسری منزل پر قائم فلیٹ میں اپنی فیملی کے ساتھ مقیم تھا کہ ایک روز کام کے دوران اوپر گرکر شدید زخمی ہوگیا۔

    دوسری منزل سے گرنے کے باعث اس کی پسلی کی دو ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور سر میں بھی شدید چوٹ آئی جس کی وجہ سے وہ گرتے ہی بے ہوش ہوگیا، ایلیس کی کئی ہنگامی سرجری کرائی گئیں لیکن مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

    ڈاکٹروں کے مطابق حادثے کے باعث ایرک ایلس کا دماغ اپنی جگہ سے 8ملی میٹر ہل گیا تھا، جس کے ٹھیک ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، اسی سبب ڈاکٹروں نے اسے طبی طور پر مردہ قرار دے دیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایلس کے خاندان اہل خانہ نے اس کے اعضاء عطیہ کرنے کی غرض سے میت کو نہیں دفنایا تاہم کچھ دن بعد ایلس کو اچانک ہوش آگیا اور وہ بستر سے اٹھ بیٹھا۔

    یہ منظر دیکھ کر اسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے بھی حیرت میں مبتلا ہوکر دانتوں میں انگلیاں دبالیں جبکہ ایلس کے اہلخانہ خوشگوار حیرت کے عالم میں رو پڑے۔ انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اس طرح زندہ ہوجائے گا۔

    ایلس نے کہا کہ شاید میری ماں پہلے ہفتے میں یا دو دن بعد گھر آئیں گی اور صرف روئیں گی کیونکہ وی سوچ رہی ہوں گی کہ میں اس دنیا سے چلا گیا ہوں۔

    آج ایلس چل رہا ہے، سب سے باتیں کر رہا ہے اور تقریبا مکمل صحت یاب بھی ہوچکا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ میں سوچتا ہوں کہ یہ ایک معجزہ ہے جو میں ابھی بھی یہاں موجود ہوں۔