Tag: miran shah

  • بنوں میں پولیو مہم کا آغاز

    بنوں میں پولیو مہم کا آغاز

    بنوں: شہرمیں انسدادِ پولیو کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت نے شہرمیں پولیو کی بڑھتی ہوئی شرح پرقابو پانے کے لئے تین روزہ پولیو مہم کا آغازکردیا ہے۔

    پولیو مہم کے سلسلے میں بنوں میران شاہ روڈ پرکرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

    قبائلی علاقے میں پولیو مہم خطرات کا شکاررہتی ہے۔

  • وانا میں ڈرون حملہ ، 5مبینہ شدت پسند ہلاک

    وانا میں ڈرون حملہ ، 5مبینہ شدت پسند ہلاک

    پشاور: جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ڈرون حملے کے نتیجے میں پانچ شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے واچادرہ میں ڈرون حملہ کیا گیا، ڈرون طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے، ڈرون حملے میں متعدد شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    ڈرون حملوں میں اب تک ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی، سال دوہزار پندرہ کے آغاز کے بعد پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہونے والا دوسرا ڈرون حملہ ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 4 جنوری کو شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے ملحقہ علاقے میں سال کا پہلہ ڈرون حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

  • سال کا پہلا ڈرون حملہ، آٹھ افراد ہلاک

    سال کا پہلا ڈرون حملہ، آٹھ افراد ہلاک

    میران شاہ : شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں اتوار کی صبح ہونے والے ڈرون حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے ملحقہ علاقوں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک مکان اور ایک گاڑی پردو میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، بعد ازاں زخمی ہونے والے افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہارگئے۔

    سال 2015 میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں یہ پہلا حملہ ہے۔2004 میں امریکہ نے پاکستان میں پہلا ڈرون حملہ کیا تھا اوراب تک 350 سے زائد حملے کرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں 3000 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں 2014 تک ان حملوں میں نشانہ بننے والے دہشتگردوں کی تعداد ڈھائی ہزار کے لگ بھگ ہے۔

  • شمالی وزیر ستان میں آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری

    شمالی وزیر ستان میں آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری

    شمالی وزیرستان: میجر جنرل ظفر اللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ میران شاہ میں دہشت گرد نیوکلئیر بم کی سا خت کا بم بنار ہے تھے جو پکڑا گیا۔

    میران شاہ سیونتھ انفینٹری کے جنرل افسرکمانڈنگ میجر جنرل ظفراللہ خان نے شمالی وزیرستان کی صورتحال پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ آپریشن ضربِ عضب انتہائی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور دہشت گردوں سے نوے فیصد علاقہ خالی کرالیا گیاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کےخلاف کی جانے والی کاروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہےاور میران شاہ کےعلاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایسا سامان برآمد ہوا ہے جس کی مدد سے تیار ہونے والا بم ایک چھوٹے نیوکلئیر بم جتنی تباہی پھیلا سکتا تھا۔

    میجرجنرل ظفر اللہ خان کاکہنا تھاکہ پاک فوج کو آپریشن ضرب عضب کے دوران کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، تاہم شدت پسند پسپا ہوکر محفوظ ٹھکانے ڈھونڈ رہے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ قوم کے ساتھ شدت پسندی کے خاتمے کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔

    انکایہ بھی کہنا تھا کہ آپریشن مکمل ہونے کے بعد متاثرین کی بحالی کا کام بھی کیا جائے گا۔

  • دہشت گردی کےخاتمےتک آپریشن جاری رہےگا،آرمی چیف کا متاثرین سے اظہار یکجہتی

    دہشت گردی کےخاتمےتک آپریشن جاری رہےگا،آرمی چیف کا متاثرین سے اظہار یکجہتی

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے دہشت گردی کےمکمل خاتمےتک آپریشن جاری رہےگا۔متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں چاند رات گزاری اور نماز عید ادا کی اس کے بعد وہ بنوں پہنچے جہاں اُنھوں نے متاثرین کے کمیپ کا دورہ کیا اور آئی ڈی پیز کے ساتھ عید ملے۔

    آرمی چیف نے اس عزم کو دہرایا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا جبکہ نقل مکانی کرنے والوں کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    آرمی چیف راحیل شریف نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا اور ملک و قوم کی خاطر ان کی قربانیوں کو سراہا۔