Tag: mirpur

  • ویڈیو: جین میریٹ نے بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلی

    ویڈیو: جین میریٹ نے بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلی

    اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے میرپور کا دورہ کرتے ہوئے برطانیہ اور پاکستان کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات کا جشن منایا۔

    تفصیلات کے مطابق برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے میرپور، آزاد کشمیر کا دورہ کیا، ترجمان ہائی کمیشن نے بتایا کہ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے میرپور میں پاکستانی ڈائسپورا سے ملاقات کی اور تجارتی مراکز گئیں، مقامی بیکری کا بھی وزٹ کیا۔

    جین میریٹ نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی، اور چیمبر آف کامرس اور ضلعی انتظامیہ کے دفتر خارجہ کا بھی دورہ کیا، دریں اثنا، انھوں نے فٹ بال اکیڈمی میں قطر میں اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ میں رنرز اپ رہنے والی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم سے ملاقات بھی کی۔

    جین میریٹ نے این جی او کے زیر اہتمام فٹ بال اکیڈمی کا بھی دورہ کیا، جہاں وہ اکیڈمی کے بچوں میں گھل مل گئیں، اور انھوں نے بچوں کے ساتھ فٹبال بھی کھیلی۔

  • ڈھاکا ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار

    ڈھاکا ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار

    ڈھاکا: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور میں جاری بارش اور خراب موسم کے باعث دوسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، پہلےروز بھی خراب روشنی کےباعث57اوورزکاکھیل ہوسکاتھا۔

    پاکستان نے کھیل کے پہلے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے تھے، بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 رنزبناکر وکٹ کر موجود ہیں، دونوں بیٹرز کے درمیان 91 رنز کی شراکت داری ہوچکی ہے۔

    گذشتہ روز پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، اوپنر عابد علی اور عبداللہ شفیق نے پر اعتماد آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لئے 59 رنز کی شراکت قائم کی، عبداللہ شفیق 25 رنز بناکر آوٹ ہوئے، عابد علی 39 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    بنگلا دیش کی جانب سے دونوں وکٹیں تیج السلام نے حاصل کیں۔

  • وزیر اعظم آج بھمبر اور میر پور میں جلسے سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج بھمبر اور میر پور میں جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان اپوزیشن کے لیے این آر او کا کوئی راستہ نہیں چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج بھمبر اور میر پور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس رونے اور گالی گلوچ کے سوا کچھ نہیں بچا۔ اپوزیشن ملک کے چاروں کونوں سے نامراد ہو کر اب آخری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح کشمیر میں عوام کو اکھٹا کرلے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد ہے کہ این آر او کا کوئی راستہ نکلے، لیکن خان ایسا نہیں ہونے دے گا۔

  • میرپور آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن نافذ

    میرپور آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن نافذ

    میرپور آزاد کشمیر: کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کے ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، لاک ڈاؤن کا نفاذ یکم مارچ سے شروع ہوگا۔

    ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران میرپور آزاد کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہےگی، شادی ہالز بھی ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اشیائے خور و نوش کی دکانیں صرف منگل اور جمعہ کو کھلیں گی، دکانیں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں تمام پبلک پارکس اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جس پر کمشنر نے دو ہفتے قبل انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت جاری کی تھی، کمشنر نے ہدایت کی تھی کہ بیرون ملک سے آئے افراد کا گھروں میں قرنطینہ یقینی بنایا جائے، کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

    ہفتے کو ضلع بھمبر میں کرونا وائرس کی ویکسین پہنچائی گئی، آزاد کشمیر کے سینئر وزیر نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں کرونا ویکسین وارڈ کا افتتاح بھی کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں محکمہ صحت عامہ، فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

  • بنگلادیش سے شکست، دھونی حواس کھو بیٹھے

    بنگلادیش سے شکست، دھونی حواس کھو بیٹھے

    میر پور: بنگلادیش سے شکست پر بھارتی کپتان ایم ایس دھونی اپنا تحمل کھو بیٹھے، بنگلادیشی بولر کو ٹکر مارنے پر میچ فیس کا پچہتر فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کو کیپٹن کول سمجھا جاتا ہے لیکن کپیٹن کول بنگلادیش کیخلاف شرمناک شکست دیکھ کر اپنے حواس کھو بیٹھے، پچیسویں اوور میں رن لینے کی پاداش میں دھونی نے بنگلادیش بولر کو کہنی ماری، جس کے بعد بنگلادیش بولر مستفیض الرحمان زخمی ہوگئے اور انھیں گراؤنڈ چھوڑ کرجانا پڑا۔

    بنگلادیشی بولر نے واپس آکر پانچ بھارتی سورماؤں کو ٹھکانے لگایا اور اپنا غصہ کم کیا۔

    کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائے کرافٹ نے بھارتی کپتان پر میچ فیس کا پچہتر فیصد اور بنگلادیشی بولر پر پچاس فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

  • پہلاون ڈے، بنگلادیش نے بھارت کو 79رنز سے شکست دیدی

    پہلاون ڈے، بنگلادیش نے بھارت کو 79رنز سے شکست دیدی

    میرپور : بنگلہ دیش نے سابق عالمی چیمپین بھارت کو پہلے ون ڈے میں اناسی رنز سے شکست دیدی، ڈیبیو کرنیوالے بنگلہ دیشی بولر مستفیض الرحمان نے پانچ کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔

    میرپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین سو سات رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جس میں تمیم اقبال ساٹھ، سومیا سرکار چوون، شکیب ال حسن باون رنز بناکر نمایاں رہے، ایشون نے تین جبکہ اومیش یادیو اور بھونیشور کمار نے دو دو وکٹیں لیں۔

    جواب میں اچھے آغاز کے باوجود بھارتی ٹیم دو سو اٹھائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈیبیو کرنیوالے انیس سالہ مستفیض الرحمان نے پانچ کھلاڑیوں کوشکار کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

    اس فتح کے بعد بنگلہ دیش اگلے پانچ ون ڈے میں سے صرف ایک میچ جیت کر چیمپینز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرلے گا۔

  • پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    ڈھاکا: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج میرپور ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس پر سیریز میں کلین سوئپ کی تلوار لٹک رہی ہے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے میں قومی ٹیم بقا کی جنگ لڑیں گے، بنگلہ دیش سولہ سال بعد پہلا ون ڈے جیتا، پھر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرلی اور اب میزبان ٹیم نے نظریں کلین سوئپ پر جمالی ہیں۔

    وائٹ واش سے کیسا بچا جائے، انتظامیہ سرجوڑ کر بیٹھ گئی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کھلاڑی ناکام ہورہے ہیں، انجریز نے ٹیم کی مشکلات اور بھی بڑھادی ہیں۔

    پاکستان آخری ون ڈے بھی ہار گیا تو آئی سی سی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن بھی کھودے گا۔