Tag: Mirpur khas

  • بچے سے زیادتی کے ملزم بلال راجپوت کے تھانے سے فرار پر 3 اہلکار لاک اپ کر دیے گئے

    بچے سے زیادتی کے ملزم بلال راجپوت کے تھانے سے فرار پر 3 اہلکار لاک اپ کر دیے گئے

    میرپور خاص: سندھ کے شہر میرپور خاص کے ایک تھانے سے بچے سے زیادتی کے ملزم بلال راجپوت کے فرار پر 3 اہلکار لاک اپ کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور خاص کے علاقے جھڈو میں ایک بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم بلال راجپوت کو تھانے میں بند کیا گیا تھا، گزشتہ روز وہ تھانے سے فرار ہو گیا۔

    ایس ایس پی میرپور خاص نے واقعے کا سخت نوٹس لیا اور ملزم کی دوبارہ گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے، جب کہ غفلت برتنے والے اے ایس آئی ارباب خاصخیلی، اہلکار بلال قائمخانی اور عامر راجپوت کو معطل کر دیا گیا۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ تینوں پولیس اہلکاروں کو لاک اپ کر کے جھڈو تھانے میں ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔


    گھر میں سوا کروڑ کی چوری کا ماسٹر مائنڈ کون نکلا؟


    ادھر سجاول میں ڈاکوؤں نے تاوان نہ ملنے پر مزدور کو قتل کر دیا ہے، پولیس کے مطابق مزدور گلن ٹھارانی کو ایک ماہ قبل کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا تھا، ڈاکوؤں نے مغوی پر تشدد کی ویڈیو بھی بھیجی اور 50 لاکھ روپے تاوان مانگا، لیکن ورثا تاوان نہ دے سکے جس پر ڈاکوؤں نے مزدور کو قتل کر دیا۔

    پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تھانہ اے ڈویژن کے محرر اسد اور فرنٹ ڈیسک ملازم شعیب میں جھگڑے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، دونوں کے گتھم گتھا ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیا، پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے ایس پی انویسٹی گیشن کو ریگولر انکوائری کا حکم دیا ہے، ڈسپلن کی خلاف کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی ویڈیو ایک سال پرانی ہے جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

  • میرپورخاص : کار پر فائرنگ، پیپلزپارٹی کا امیدوار زخمی

    میرپورخاص : کار پر فائرنگ، پیپلزپارٹی کا امیدوار زخمی

    حیدر آباد : میرپورخاص میں بائی پاس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیپلز پارٹی کا سندھ اسمبلی کا امیدوار شدید زخمی ہوگیا۔

    جائے وقوعہ سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میرپورخاص میں رتنا بائی پاس پر فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے پی ایس46کے امیدوار ذوالفقارشاہ کو کندھے پر گولی کا چھرا لگا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے پی پی امیدوار کی گاڑی پر6سے7گولیاں ماری گئیں۔

    پولیس کے مطابق ذوالفقار شاہ کو شدید زخمی حالت میں میرپورخاص سے حیدرآباد منتقل کردیا، گیا ہے، ذوالفقار شاہ پر تھانہ تعلقو کی حدود میں حملہ کیا گیا۔

    آخری اطلاعات تک اسپتال میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی اس کے علاوہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے بھی کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اسپتال کے گرد پوزیشن سنبھال لی۔

    الیکشن کمیشن نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

    بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میرپورخاص میں پی پی امیدوار کی گاڑی پرفائرنگ کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔

    الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    چیف سیکریٹری کی جانب سے آئی جی سندھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

     

  • انٹر پری میڈیکل وانجینئرنگ گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان

    انٹر پری میڈیکل وانجینئرنگ گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان

    میرپور خاص تعلیمی بورڈ نے12ویں جماعت کے پری میڈیکل وانجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب 88.47 فیصد رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے ناظم امتحانات غلام احمد آرائیں بارہویں جماعت (پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل گروپ) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

    امتحانی نتائج کا اعلان تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے ناظم امتحانات غلام احمد آرائیں نے کیا، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 88.47 فیصد رہا۔

    12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں16ہزار521طلبا و طالبات نے حصہ لیا، پہلی پوزیشن طالب علم عابد عالم نے1027 نمبر لے کر حاصل کی۔

    تعلیمی بورڈ کے نتائج کے مطابق عبدالصمد کی1026نمبر کے ساتھ دوسری، شاہد نے1025نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    اس کے علاوہ پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ علم آکاش کمار نے1029نمبر لے کر حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن طالبہ پاریسہ سجاد، تیسری پوزیشن علم عطا محمد نے حاصل کی۔

  • ڈپٹی کمشنر ميرپورخاص زاہد ميمن کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

    ڈپٹی کمشنر ميرپورخاص زاہد ميمن کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

    ميرپورخاص : ڈپٹی کمشنر ميرپورخاص زاہد ميمن کرونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے، مرحوم نجی اسپتال میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس ایک بار پھر اپنا زور دکھا رہا ہے، میر پورخاص کے ڈپٹی کمشنر زاہد ميمن گزشتہ روز کرونا وائرس انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے، وہ کئی روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی میت نجی اسپتال میں ہے اور ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے ان کی میت کارروائی کے بعد ورثاء کےحوالے کی جائے گی۔

  • صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

    میر پور خاص: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اندرون سندھ کے شہروں کا خیال رکھا جائے، کراچی لاوارث نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صوبہ سندھ کے شہر میرپور خاص کا دورہ کیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    صدر مملکت نے سندھ کے سیلاب سے متاثر علاقوں کا فضائی جائزہ لیا جبکہ میر پور خاص میں سیلاب متاثرین سے ان کے عارضی قائم کردہ خیموں میں ملاقات بھی کی۔

    وہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف کامیابی عوام کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ اس میں حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات شامل تھے، مساجد کے اندر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شفافیت اور انصاف وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح ہے، عوامی حقوق کا تحفظ اور وسائل کا شفاف استعمال ریاست کی ذمے داری ہے۔

    انہں نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد بارش کی صورتحال کا سامنا تھا، کہا گیا کراچی لاوارث ہے، گورنر سندھ نے کہا کراچی لاوارث نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اندرون سندھ کے شہروں کا خیال رکھا جائے گا۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بغیر بے ایمانی ایک کروڑ 69 لاکھ خاندانوں کو امداد پہنچائی گئی، حساب لگائیں تو ملک کی 60 فیصد آبادی کی مدد کی گئی۔ پاکستان سے اب ترقی یافتہ ملک سیکھنا چاہتے ہیں، ہم ٹھیک راستے پر ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کا کوئی متبادل نہیں ہے، سندھ کا کوئی حصہ لاوارث نہیں رہ سکتا۔ وفاقی اور سندھ حکومت کے تعاون سے ہی بہتری آئے گی۔

  • میرپورخاص میں کاراوررکشے میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    میرپورخاص میں کاراوررکشے میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    میرپورخاص: صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص میں کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    بدین میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    اس سے قبل 19 اپریل کو بدین میں مورجھر کے قریب کراچی سے آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی تھی، حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    کرک: مسافر کوچ کو حادثہ، خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جھلس کر جاں بحق

    یاد رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    واضح رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگ رہی ہیں، مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگ رہی ہیں، مصطفیٰ کمال

    میر پور خاص: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی والے کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میر پور خاص میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال نے کہا ’الیکشن میں پی ایس پی سرپرائز دے گی۔‘

    پی ایس پی کے رہنما نے کہا متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی نے مل کر صوبے کو لوٹا ہے، آج دونوں پارٹیاں کچرے پر کھڑے ہو کر ووٹ مانگنے لگی ہیں۔

    انتخابات میں پارٹی کی طرف سے سرپرائز کی بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ ہمارا ہوگا یا ہماری حمایت سے بنے گا۔

    انھوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال پہلے کراچی میں مرنے والوں کا اسکور پوچھا جاتا تھا، اب شہدا قبرستان میں تالے پڑ گئے ہیں۔

    دہشت گردی، معیشت اور خارجہ پالیسی نئی حکومت کے لیے بڑے چیلنج ہیں، فاروق ستار

    پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہا، اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔

    انھوں نے کہا ’عوام ڈولفن پر مہر لگا کر پی ایس پی کو کام یاب کریں، الیکشن میں کام یابی کے بعد پی ایس پی نمائندے عوام کی خدمت کریں گے۔‘

    فاروق ستار


    دوسری طرف میئر کراچی کے خلاف نیب انکوائری پر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انکوائری جیری مینڈری کے مترادف ہے۔

    فاروق ستار نے کراچی میں ایک ریلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’شہباز شریف کو نیب پہلے الزامات پر انکوائری کے لیے بلاتی ہے، کراچی میں الٹی ہی گنگا بہہ رہی ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ چھاپے، گرفتاریاں جاری ہیں اور بینرز اور پرچم اتارنے کا عمل بھی جاری ہے، لیکن کچھ بھی کرلیں عوام کا ووٹ پتنگ کے لیے ہے، شہر کے مسائل پہلے بھی حل کیے، آئندہ بھی کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میرپورخاص : مشتعل نرسوں نے ڈاکٹرکو مارمار کر اس کا حلیہ بگاڑدیا

    میرپورخاص : مشتعل نرسوں نے ڈاکٹرکو مارمار کر اس کا حلیہ بگاڑدیا

    میرپورخاص : سول اسپتال میں نرسوں نے سینیئر ڈاکٹر کو مارمار کر لہولہان کردیا، مشتعل نرسوں نے ڈاکٹر پر چھیڑ چھاڑ کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، ڈاکٹررمیش نے کہا کہ اس نے ایک نرس کو میک اپ کرنے سے منع کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق میرپور خاص کے سول اسپتال میں او ٹی انچارج ڈاکٹر رمیش پر اس وقت آفت ٹوٹ پڑی جب اس نے مبینہ طور پر ایک نرس سے چھیڑ چھاڑ کی، سنیئر ڈاکٹر کو ٹرینی نرس سے مبینہ چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑگئی۔

    نرسیں ڈاکٹر رمیش کو کرسی سے گراکر اس پر ٹوٹ پڑیں، پہلے زناٹے دار تھپڑوں رسید کیا اور پھر سینڈلوں سے پٹائی نے ڈاکٹر کا حلیہ بگاڑ دیا، نرسوں کی پٹائی سے ڈاکٹر رمیش کے کپڑےبھی پھٹ گئے اور منہ سے خون بہنے لگا۔

    معاملے کو بگڑتا دیکھ  کر اسپتال کے عملے نے ڈاکٹر کی مشتعل نرسوں سے جان چھڑائی، نرسوں کا کہنا تھا کہ اس نے ایک ٹرینی نرس کو نازیبا میسج بھیجا تھا۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر رمیش کا کہنا ہے کہ میں نے نرس کو اسپتال میں بناؤ سنگھار کرنے سے منع کیا تھا جس پر وہ مشتعل ہو گئی اور حملہ کردیا۔

    انتظامیہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، سول سرجن کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری جاری ہے، انکوائری ٹیم ڈاکٹر رمیش، نرسوں اور دیگر عملے کے بیانات لے رہی ہے۔

  • پیپلزپارٹی میرپورخاص میں آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    پیپلزپارٹی میرپورخاص میں آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    میرپورخاص: صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص میں پیپلزپارٹی آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، سابق صدر آصف علی زرداری جیالوں سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں سابق صدر آصف علی زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پرجیالوں سے خطاب کریں گے۔

    میرپور خاص کے گاما اسٹیڈیم میں پنڈال سج گیا ہے، جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار ہوگیا، جلسہ گاہ کے اطراف بینرز اور جھنڈے بھی لگا دیے گئے ہیں۔

    سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ پر90 پونڈ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔

    جلسہ گاہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، پارٹی کے رنگوں کی ٹوپیاں اور بیجز کے پتھارے سج گئے جبکہ جیالے بھی پرجوش ہیں۔


    میاں صاحب ! پہلے اپنے جعلی مینڈیٹ کا راز فاش کریں، آصف زرداری


    یاد رہے کہ گزشتہ روز میرپورخاص میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اگر میاں صاحب کسی راز کو فاش کرنا ہی چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اس بات سے پردہ اٹھائیں کہ انہیں اتنا بھاری مینڈیٹ کیسے اور کہاں سے ملا؟۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • میرپور خاص: مقابلے کے دوران 4ڈاکو ہلاک، 5اہلکار شہید

    میرپور خاص: مقابلے کے دوران 4ڈاکو ہلاک، 5اہلکار شہید

    میرپورخاص: محمود آباد میں رات گئے ہونے والے مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو چھوٹو ناریجو سمیت چار ڈاکو مارے گئے جبکہ مقابلے میں دو تھانیداروں سمیت پانچ اہلکار بھی شہید ہوئے۔

    میر پور خاص میں بدنام زمانہ ڈاکو چھوٹو سے پولیس کا بڑا مقابلہ ہوا، رات گئے میر پور خاص کا علاقہ محمود آباد گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھا، علاقے میں چھوٹو ناریجو اور اس کے ساتھیوں کیخلاف پولیس نے گرینڈ ایکشن لانچ کیا۔

    مقابلے میں چار سو سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا، کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے مقابلے میں چھوٹو ناریجو سمیت چار ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ دو تھانیداروں سمیت پانچ پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

    ڈی آئی جی ثناءاللہ عباسی کا کہنا تھا کہ چھوٹو ناریجو کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر تھی، مارے گئے ڈاکو پورے سندھ میں دہشت کی علامت تھے، پولیس نے مارے گئے ڈاکوؤں کے گھر سے پندرہ سالہ لڑکا اور دو خواتین کو حراست میں لیا ہے۔

    جن کا تعلق ڈاکوؤں کے خاندان سے بتایا جاتا ہے، مقابلے میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔