Tag: mirpurkhas

  • سردی میں ٹھٹھرتے سیلاب متاثرین کے کمبلوں کی فروخت کا انکشاف

    سردی میں ٹھٹھرتے سیلاب متاثرین کے کمبلوں کی فروخت کا انکشاف

    میرپورخاص : سندھ میں سیلاب زدگان کیلئے دیا جانے والا راشن فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، سیلاب زدگان کے لئے دیا جانے والا راشن بازاروں میں فروخت ہونے لگا۔

    سندھ میں رواں سال آنے والے سیلاب سے کئی اضلاع شدید متاثر ہوئے جن کے نام پر لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیرملکی امداد وصول کی گئی لیکن امداد تقسیم کرنے والے متاثرین سے زیادہ خود کو مستحق سمجھنے لگے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سرعام‘ کی ٹیم نے امدادی سامان میں خورد برد کرنے والے افسر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرادیا۔

    ایک اسٹنگ آپریشن میں ٹیم سرعام نے میرپورخاص کے ڈی سی ہاؤس سے سرکاری راشن اور کمبل خرید لیے میرپورخاص کے مختیارکار نے سرکاری کمبل تک فروخت کردیے۔

    ایک طرف سرد موسم میں سیلاب متاثرین اور ان کے معصوم بچے سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں اور ان کے نام پر ملنے والے سرکاری کمبل بدعنوان افسران بازاروں میں فروخت کررہے ہیں۔

    ٹیم سرعام نے آپریشن کرکے لاکھوں روپے کے عوض سرکاری راشن خرید لیا جس کے ویڈیو ثبوت دیکھ کر ڈپٹی کمشنر زین العابدین نے مختیارکار قیوم لغاری کو گرفتار کرادیا۔

  • نوکوٹ : خواتین کا اغواء و زیادتی، بااثر ملزمان کا ریمانڈ

    نوکوٹ : خواتین کا اغواء و زیادتی، بااثر ملزمان کا ریمانڈ

    میرپورخاص : نوکوٹ کے قریب لڑکیوں کے اغواء اور زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے گرفتار نو ملزمان کو سول جج ڈگری کی عدالت میں پیش کردیا۔

    نوکوٹ کے قریب 2خواتین کے اغواء اور زیادتی کے کیس میں پولیس نے گرفتار کیے گئے ملزمان کو سول جج ڈگری کی عدالت میں پیش کردیا۔

    زیادتی کی شکار دونوں لڑکیوں کو بھی عدالت میں بیان کے لئے پیش کیا گیا، پولیس نے مزید تفتیش کے لئےایک دن کا جسمانی ریمانڈ لے لیا،

    وکیل نہ ہونے کی وجہ سےدونوں لڑکیوں کوکل عدالت میں پیش کیا جائے گا، واقعے کا ایک مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق زیادتی کے مرکزی ملزمان علی نواز اور نذر حیات تاحال گرفتار نہ ہوسکے، ملزمان کی گرفتاری کے لئےپولیس کی میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

    دوسری جانب متاثرہ لڑکیوں کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میرپورخاص پولیس ملزمان کی گرفتاری میں دلچسپی نہیں لے رہی۔

    واضح رہے کہ نوکوٹ میں مسلح درندوں نے دوسری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ بچی سمیت دو لڑکیوں کو گھر سے اغوا کرکے پوری رات اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اگلے روز متاثرہ لڑکیوں کو ایک پولیس اہلکار کے گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

  • سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور میرپورخاص نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور میرپورخاص نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    کراچی: شہر قائد میں سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، آج میرپورخاص اور کراچی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آج کھیلے جانے والے میچز میں میرپور خاص کا ٹاکرا حیدرآباد سے ہوا، جبکہ کراچی اور سکھر کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

    نیا ناظم آباد میں جاری اس ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میرپورخاص نے حیدرآباد کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔

    دوسرے میچ میں کراچی کے شہزادے نے سکھر کو چھ وکٹ سے شکست دی، کراچی کے شہزادے کی شاندار بولنگ کے باعث حیدرآباد کی ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ایک سو سات رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    کراچی کنگز سندھ کے شہزادے ٹورنامنٹ: میرپور خاص اور کراچی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں کراچی نے نوابشاہ کو ایک سوایک رنز سے شکست دی تھی۔

    یاد رہے کہ کراچی اس ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے تینوں میچز جیت چکی ہے، قبل ازیں ٹورنامنٹ کےافتتاحی میچ میں کراچی نے حیدرآباد کے شہزادوں کو 42 رنز سے شکست دے تھی۔

    خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں نواب شاہ کا مقابلہ حیدرآباد سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں میرپورخاص اور کراچی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • ایک اخبار نے نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، شہباز شریف

    ایک اخبار نے نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، شہباز شریف

    میرپورخاص: مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک اخبار نے نواز شریف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، کیا نواز شریف اس طرح کی بات کرسکتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص کے علاقے سندھڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی میں بھارتی فوج کا حاضر سروس کرنل ملوث نکلا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دیں، کیا وہ ریاست کسی دہشت گرد کو اپنی اپنی دھرتی استعمال کرنے کی اجازت دے گی؟

    شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری نے سندھ تباہ کرکے دولت دبئی منتقل کردی، سندھ میں کتنے دانش اسکول بنائے گئے؟ پنجاب میں دانش اسکول بنائے جہاں غریب اور یتیم بچے پڑھتے ہیں، دانش اسکول میں مفت کھانا، وردی اور کتابیں ملتی ہیں، بچے دانش اسکول میں پڑھ کر ڈاکٹر، انجینئر بن کر امریکا چلے گئے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا ہاری بے حال ہوجائے اور زرداری خوشحال ہوجائے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو عظیم لیڈر تھے تاہم ن لیگ کو کامیاب کرایا تو سندھ کو پنجاب، کراچی کو لاہور بنادوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نہیں چاہتے تو کالا باغ ڈیم نہیں بنے گا، کالا باغ ڈیم ایک نہیں 100 بار سندھ کی محبت میں قربان کردیں گے، صوبوں کو حق کے مطابق پانی مل رہا ہے، پانی چوریاں خود کرتے ہیں اور الزام وفاق پر لگاتے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کو دس سال سندھ میں حکومت کرتے ہوئے ہوگئے، دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کتنے کسانوں کو سستی کھاد ملی ہے؟ پنجاب میں کسانوں کو بلاسود قرضے دیے کیا آپ کو بلاسود قرضے ملے۔

    مزید پڑھیں: ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، نوازشریف کے بیان پربھارتی میڈیا چلّا اٹھا

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ممبئی میں بھارتیوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ہیں، نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بھارتی میڈیا نے بھارت کی فتح قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • 17 ویں سندھ گیمز: کراچی 126 گولڈ میڈلز کے ساتھ فاتح قرار، وزیر اعلیٰ سندھ کی مبارک باد

    17 ویں سندھ گیمز: کراچی 126 گولڈ میڈلز کے ساتھ فاتح قرار، وزیر اعلیٰ سندھ کی مبارک باد

    کراچی: 17 ویں سندھ گیمز کے فائنل کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت کراچی 126 گولڈ میڈلز حاصل کر کے فاتح قرار پایا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ نے وزیر کھیل سمیت کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ گیمز میں کراچی 126 گولڈ میڈلز حاصل کر کے سرفہرست رہا اور حیدر آباد 15 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ سکھر نے 12 گولڈ میڈلز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    علاوہ ازیں میرپور خاص 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھےنمبر پر براجمان ہوسکا، اور شہید بینظیر آباد 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر جبکہ لاڑکانہ ڈویژن 4 گولڈ میڈلز کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

    سہولیات کا فقدان، ایتھلیٹس پریشان، سندھ گیمز مذاق بن گئے

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کامیاب ایونٹ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ گیمز جیسے ایونٹس مستقبل میں بھی منعقد کئےجائیں گے اور اس دوران ایتھلیٹس کو اپنی صلاحیتوں کا بھر مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں سندھ گیمز کا کامیاب انعقاد کیا گیا اور امید ہے کھیل کے شعبے میں اس سال مزید کامیابیاں حاصل کریں گے، سندھ گیمز کے انعقاد پر وزیر کھیل سندھ اور تمام ایتھلیٹس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، انشااللہ اب یہ گیمز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    مراد علیٰ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ناصرف کھیل بلکہ ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسے کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کی، مستقبل میں بھی مختلف شعبوں کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نئے ٹیلنٹ کی تلاش کراچی کنگز میرپورخاص پہنچ گئی

    نئے ٹیلنٹ کی تلاش کراچی کنگز میرپورخاص پہنچ گئی

    میرپورخاص: کراچی کنگز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ’کھلاڑی کی کھوج‘ کے دوسرے فیز کا میرپورخاص میں انعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج کا حیدرآباد کے بعد میرپورخاص میں انعقاد کیا گیا، 16 سے 23 سالہ کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

    میرپورخاص میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز دو روز تک جاری رہیں گے جس کے بعد ایونٹ کا تیسرا فیز عمر کوٹ میں منعقد کیا جائے گا۔

    ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سندھ کے مختلف شہروں نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ اور دادو میں بھی منعقد ہوگا جبکہ فائنل ٹرائل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 10 سے 13 دسمبر تک ہوں گے۔

    قبل ازیں نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں ہونے والے ٹرائلز کے دوسرے روز بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ رہا تھا، کوچز نے بھی کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔

    منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ملک کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے مواقع میسر آٗئیں گے۔

    یہ پڑھیں: کراچی کنگز: حیدرآباد میں کھلاڑی کی کھوج کا پہلا مرحلہ مکمل

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔