Tag: Mirror

  • بچپن کی کہانیوں کا باتیں کرنے والا جادوئی آئینہ اب حقیقت کا روپ دھار گیا

    بچپن کی کہانیوں کا باتیں کرنے والا جادوئی آئینہ اب حقیقت کا روپ دھار گیا

    خواتین کے حسن کو چار چاند لگانے والی کاسمیٹک کمپنی ائیکون نے ایسا آئینہ ایجاد کیا ہے جو سن  بھی سکتا ہے اور بول  بھی سکتا ہے۔

    بچپن میں آپ نے اپنی دادی اور نانی اماں سے ایسی کہانیاں سنی ہوں گی جس میں آئینے باتیں کیا کرتے تھے اور آپ کو اس وقت سن کر حیرت بھی ہوتی ہوگی۔

    مگر اب حیران نہ ہوں کیونکہ ایک کاسمیٹکس کمپنی نے ایسا انوکھا آئینہ ایجاد کیا ہے جو نہ صرف آپ کو آپ کا حسین روپ دکھائے گا بلکہ آپ کی باتیں سنے گا بھی اور آپ سے باتیں کرے گا بھی۔

    ائیکون کمپنی کو اس نرالے آئینے ‘‘ساؤنڈ مرر’’ کی ایجاد پر ای سی ایس 2022  انوویشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

    جادوئی خوبی رکھنے والے اس ساؤنڈ مرر کو وائس کمانڈ پر چلنے والے اسپیکر اور ایمیزون ورچوئل اسسٹنٹ ایلکسا کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔

    اس آئینے میں خواتین خود کو سجانے سنوارنے کے دوران صرف اپنی آواز کے ذریعے اپنے دل کی بات کہنا ہوگی ۔

     پھر دیکھیے اس جادوئی آئینے کا کمال یہ آپ کو نہ صرف آپ کے من پسند گانے سنائے گا بلکہ موسم کی صورتحال سے  بھی آگاہ کرے گا، اس آئینے کے ذریعے الارم سیٹ کرنے کے ساتھ اپنی دوسری اسمارٹ ڈیوائز کو  بھی کنٹرول کرسکتی ہیں۔

  • باتھ روم کے شیشے کے پیچھے کیا تھا؟

    باتھ روم کے شیشے کے پیچھے کیا تھا؟

    امریکا میں ایک خاتون اپنے باتھ روم کا شیشہ ہٹانے پر اس کے پیچھے پورا اپارٹمنٹ دریافت ہونے پر حیران رہ گئیں۔

    امریکی شہر نیویارک کی رہائشی خاتون سمانتھا ہرٹز نے اپنی اس دریافت کی سلسلہ وار ویڈیوز ٹک ٹاک پر پوسٹ کیں جنہیں اب تک لاکھوں افراد دیکھ اور لائیک کر چکے ہیں۔

    سمانتھا کا کہنا تھا کہ ان کے باتھ روم میں کوئی کھڑکی نہیں تھی لیکن وہاں بہت تیز ہوا آرہی تھی، غور کرنے پر علم ہوا کہ یہ ہوا سنک کے اوپر لگے آئینے کے پیچھے سے آرہی تھی۔

    انہوں نے شیشہ ہٹایا تو اس کے پیچھے ایک بڑا سا سوراخ تھا جس کے دوسری طرف ایک تاریک کمرہ تھا۔

    بعد ازاں سمانتھا فیس ماسک اور گلوز پہن کر، ہاتھ میں ہتھوڑی لے کر دوسری طرف اتریں تو انہیں علم ہوا کہ وہ صرف ایک کمرہ نہیں بلکہ پورا کا پورا اپارٹمنٹ ہے۔

    پورا اپارٹمنٹ کچرے سے اٹا ہوا تھا جبکہ وہاں پانی کی خالی بوتلیں بھی موجود تھیں، سمانتھا کا خیال تھا کہ وہاں پر کوئی موجود ہوگا لیکن اپارٹمنٹ خالی تھا۔

    سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ کی گئی ویڈیوز پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

  • خلا باز کے لباس سے ننھا سا آئینہ خلا میں گر پڑا

    خلا باز کے لباس سے ننھا سا آئینہ خلا میں گر پڑا

    امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ ایک خلا باز نے خلا میں کام کے دوران غلطی سے ایک چھوٹا سا آئینہ گرا دیا جو خلا کی وسعتوں میں گم ہوچکا ہے۔

    ناسا کا کہنا ہے کہ خلا باز کمانڈر کرس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے خلائی چہل قدمی (اسپیس واک) کے لیے باہر جارہے تھے، انہیں اسٹیشن کی بیٹریز پر کام کرنا تھا جب ان کے لباس سے آئینہ گر پڑا۔

    ناسا کے مطابق یہ آئینہ خلا بازوں کے لباس میں نصب ہوتا ہے اور کمانڈر کرس جب خلائی اسٹیشن سے باہر نکلے تو کسی طرح یہ ان کے لباس سے علیحدہ ہوگیا۔

    مذکورہ آئینہ ایک فٹ فی سیکنڈ کے حساب سے خلا میں تیرتا ہوا کمانڈر کی پہنچ سے دور ہوگیا، اب یہ آئینہ خلا میں زمین کے مدار میں بڑی تعداد میں تیرتے خلائی ملبے کا حصہ ہے تاہم اس سے خلائی مشن، خلائی اسٹیشن یا خلا بازوں کو کوئی خطرہ نہیں۔

    ہالی ووڈ فلم گریویٹی کا منظر، جس میں خلا باز (جارج کلونی) مذکورہ آئینے میں اپنے پیچھے موجود خلا باز کو دیکھتا ہے

    ناسا کا کہنا ہے کہ یہ آئینہ خلا بازوں کے خلائی لباس میں ہر آستین پر نصب ہوتا ہے تاکہ کام کے دوران خلا باز اس کی مدد سے آس پاس بھی نظر رکھ سکیں۔ یہ آئینہ 3 بائی 5 انچ کا ہوتا ہے اور اس کا وزن منسلک کیے جانے والے بینڈ سمیت بمشکل ایک پاؤنڈ کا دسواں حصہ ہوتا ہے۔

    ناسا کے مطابق خلا باز کمانڈر کرس اپنے ایک اور ساتھی باب بینکن کے ساتھ خلائی اسٹیشن کی پرانی نکل ہائیڈروجن بیٹریوں کو تبدیل کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

    بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں نئی لیتھیئم آئن بیٹریز نصب کی جارہی ہیں جو اب اس وقت تک کے لیے کافی ہوں گی جب تک خلائی اسٹیشن فعال رہے گا۔ سنہ 2017 سے شروع کیے جانے والے اس مشن میں اب تک 18 بیٹریز اسٹیشن میں نصب کی جاچکی ہیں جبکہ خلا باز کرس اور باب مزید 6 بیٹریز نصب کریں گے۔

    یہ کام رواں برس جولائی تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد کمانڈر کرس اگست میں زمین پر واپس لوٹ آئیں گے۔

  • اس تصویر میں کتنی لڑکیاں موجود ہیں؟

    اس تصویر میں کتنی لڑکیاں موجود ہیں؟

    آج کل انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر گردش کر رہی ہیں جو انٹرنیٹ صارفین کو الجھا دیتی ہیں۔ یہ تصاویر بعض دفعہ واقعی ذہنی مشق کرنے پر مجبور کرتی ہیں، تو کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو وقت ضائع کرنے والی ہوتی ہیں۔

    آج ہم بھی آپ کو ایسی ہی ایک تصویر دکھانے جارہے ہیں جس میں آپ کو لڑکیوں کی درست تعداد معلوم کرنی ہوگی۔

    آئینہ در آئینہ کے سامنے کھینچی گئی یہ تصویر اگر آپ غور سے دیکھیں تو باآسانی لڑکیوں کی صحیح تعداد جان جائیں گے۔

    تو آپ کے خیال میں یہ کتنی لڑکیاں ہیں؟

    اگر آپ کا جواب ہے کہ تصویر میں 3 یا 4 لڑکیاں موجود ہیں تو آپ بالکل غلط ہیں۔ درست جواب ہے صرف 2 لڑکیاں۔

    دونوں لڑکیاں آئینوں کے سامنے بیٹھی ہیں اور اپنی طرف لگے آئینے میں دیکھ رہی ہیں۔ جبکہ دوسرا آئینہ دوسری لڑکی کی شکل اور آئینے میں اس کا عکس در عکس دکھا رہا ہے۔

    یہ دراصل دوسرا آئینہ ہے جو دوسری طرف لگا ہوا ہے اور تصویر میں نظر نہیں آرہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔