Tag: Mirwaiz Umar Farooq

  • کشمیری رہنماؤں کی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد

    کشمیری رہنماؤں کی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد

    سرینگر: حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق اورکشمیری رہنما سید علی گیلانی نے یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے اپنے پیغام میں یوم آزادی کے موقع پرکشمیری عوام کی طرف سے مبارکباد دی۔

    کشمیری رہنما میر واعظ عمرفاروق نے دعا کی کہ پاکستان امن وسلامتی اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔

    حریت کانفرنس کے چیئرمین نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ امید ہے کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    دوسری جانب کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے ۔

    سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں پاکستان کی ترقی اور امن واستحکام کے لیے دعاگو ہیں اور کشمیری قوم سیاسی اور سفارتی حمایت پرپاکستان کی شکرگزار ہے۔

    ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی یوم آزادی پاکستان منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    کشمیری ہرسال یوم آزادی پاکستان مناتے ہیں جبکہ بھارتی یوم آزادی پریوم سیاہ مناتے ہیں۔

  • عمران خان کا مسئلہ کشمیر بات چیت سے حل کرنے کا بیان خوش آئند ہے، میر واعظ

    عمران خان کا مسئلہ کشمیر بات چیت سے حل کرنے کا بیان خوش آئند ہے، میر واعظ

    سری نگر: حریت پسند کشمیری لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے عمران خان کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت سے نکالنے کا بیان خوش آئند ہے۔

    کشمیری رہنما نے سوشل رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان نے کشمیریوں کے درد و کرب کو محسوس کیا ہے، پی ٹی آئی لیڈر کا بیان خوش آئند ہے۔

    میر واعظ عمر فاروق نے روایتی ہٹ دھرمی کے لیے مشہور بھارت سے امید وابستہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’امید ہے بھارتی حکومت ان کے بیان کا مثبت جواب دے گی۔‘

    حریت رہنما میر واعظ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے سلسلے میں عمران خان کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    عمران خان کا خطاب، متوقع پالیسیوں پر اظہار خیال، دھاندلی الزامات کی تحقیقات کی پیش کش

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب کو عالمی میڈیا نے نمایاں طور پر نشر کیا اور ان کی تقریر کو پاکستان کے اگلے متوقع وزیرِ اعظم کی طرف سے ایک مثبت تقریر قرار دیا جارہا ہے تاہم بھارتی میڈیا اپنی روایتی شر انگیزی برقرار رکھتے ہوئے اس پر تنقید کر رہا ہے۔

    کیا عمران خان خارجہ پالیسی میں ’تبدیلی‘ لاسکیں گے

    دوسری طرف عمران خان نے اپنی تقریر میں بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا عندیہ دیا اور بھارت کے ساتھ بالخصوص تجارتی تعلقات بڑھانے کی بات کی، تاہم انھوں نے آگے بڑھنے کے لیے کشمیر کے پُر امن حل کی بھی بات کی جو شاید بھارت کے لیے قابل قبول نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میر واعظ عمر فاروق کا آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کی فوری منسوخی کا مطالبہ

    میر واعظ عمر فاروق کا آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کی فوری منسوخی کا مطالبہ

    سری نگر : حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے بھارت سے مقبوضہ علاقے میں رائج کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کی فوری منسوخی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے انسانی حقوق پامالی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مقبوضہ علاقے میں رائج کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کی فوری منسوخی کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ بھارتی فورسز اس قانون کے زریعے نہتے کشمیریوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

    میر واعظ عمر فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پچھلے 30 سالوں سے بھارتی فورسز کی جانب سے اس کالے اور ظالمانہ قانون افسپا کے ذریعے نہتے کشمیریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم طویل عرصے سے اس آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    میر واعظ نے ایک بار پھر اس کالے قانون کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگربھارت شمال مشرقی ریاستوں سے اس قانون کو منسوخ کر سکتا ہے تو جموں وکشمیر سے بھی فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہیے، جہاں 8لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کو افسپا کے ذریعے نہتے کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

    دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بھارتی وزارت داخلہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ میگھالیہ اوراروناچل پردیش میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کو منسوخ کر دیاگیا ہے ۔

    سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جموں وکشمیر کے متنازعہ علاقے کے ساتھ بھارت کا امتیازی سلوک ظاہر ہوتا ہے جہاں اس قانون کے تحت بے گناہ کشمیریوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    یاد رہے انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ اور کئی دیگر تنظیمیں کشمیر میں نافذ کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو دنیا کا بدترین قانون قراردے چکی ہیں۔

    خیال رہے کہ 1990ء میں پوری وادٔ کشمیر اور جموں ریجن کو شورش زدہ قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد متنازعہ قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کو لاگو کردیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جارحیت اورجبر سےمسئلے کا حل ممکن نہیں ‘ میرواعظ عمرفاروق

    جارحیت اورجبر سےمسئلے کا حل ممکن نہیں ‘ میرواعظ عمرفاروق

    سری نگر: کشمیری حریت رہنما میر واعظ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو سمجھ لینا چاہیےکہ جارحیت سے مسئلے کا حل ممکن نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے 57 روز کی نظر بندی کےبعد گزشتہ روز جامع مسجد میں خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ تشدد کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ کتنے مزید لوگ جان سے جائیں گے؟۔

    کشمیری رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گذشتہ 70 سال سے کشمیر کی عوام اس حقیقت کو جانتے ہوئے پیدا ہوتی ہے،بڑھتی ہے،جیتی ہے اور مر جاتی ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے۔

    میر واعظ عمر فاروق کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ کشمیر محض ایک زمین کا ٹکڑا نہیں اور نہ ہی یہ محض دو ملکوں کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے بلکہ یہ ایک انسانی المیہ ہے جو اپنے حل ہونے کا منتظر ہے۔


    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 3 کشمیری شہید


    کشمیری رہنما نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں بھارتی سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل نہیں کرنا چاہتا میں بھارتی عوام سے اپیل کرنا چاہتا ہوں،ان لوگوں سے جو درد اورتکلیف کا احساس کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ 11 اگست کو میرواعظ عمرفاروق کا کہنا تھا کہ مسلسل آٹھویں جمعے مجھے جامع مسجد میں خطاب کی اجازت نہیں دی گئی، قیادت کو محدود اور عوام کو قید کرکے ہمیں دھمکایا نہیں جاسکتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کی جیت پرایسالگ رہاہےعید وقت سےپہلےآگئی‘ میرواعظ عمر فاروق

    پاکستان کی جیت پرایسالگ رہاہےعید وقت سےپہلےآگئی‘ میرواعظ عمر فاروق

    سرینگر: کشمیری رہنما میرواعظ عمر فاروق کا کہناہےکہ پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت پر عید سے پہلے عید محسوس ہورہی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق نےکہاہےکہ آئی سی سی چیمپینئز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر کشمیر میں عید کا سماں ہےاورہرطرف آتش بازی ہورہی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے اپنے پیغام میں کہاکہ ایسالگ رہاہےعید وقت سےپہلےآگئی ہے۔ انہوں نےبھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر پاکستان ٹیم کومبارکباد دی۔


    پاکستان کی فتح، سری نگرمیں جشن، بھارتی فوج نے کرفیولگا دیا


    یاد رہےکہ گزشتہ روز : آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار جیت پر سری نگر کی فضا بھی پاکستان زندہ باد کےنعروں سےگونج اٹھی تھی۔


    بھارت کو 180 رنز سے شکست، پاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا


    واضح رہےکہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیاتھا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں