Tag: Misbah Ul Haq

  • دنیا کی کرکٹ کیساتھ چلنا ہے تو تیز کھیلنا ہوگا، مصباح الحق

    دنیا کی کرکٹ کیساتھ چلنا ہے تو تیز کھیلنا ہوگا، مصباح الحق

    قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دنیا کی کرکٹ کیساتھ چلنا ہے تو تیز کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

    سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ہمیں بھی انگلینڈ اور آسٹریلیا کی طرح ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہوگی، کھلاڑیوں کو جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلنے کیلئے حوصلہ دینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا پہلی ترجیح ہے،ہمارا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل لیول کا فرق کم کرناہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ ہمارا فوکس کھلاڑیوں میں اسکلز لانے پر ہوگا،ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے جمپ کا گیپ ختم ہوگا، کھلاڑی ڈومیسٹک سے انٹرنیشنل کرکٹ کی طرف جائے تولیول ایک جیسا ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ میں اسٹینڈرڈ کو میٹ کرنا ضروری ہے، کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ کومیٹ کرے گا تب ہی کھیلے گا۔

    اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نہیں لگا کہ میچ کہیں بھی ہمارے کنٹرول میں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وہی بیٹنگ آرڈر کے مسئلے، وہی اسپن باؤلنگ کے مسائل، پلاننگ کے مسائل، سارے کے سارے جتنے بھی مسائل تھے، وہ سب ہمارے سامنے آئے۔

    ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہوگئی

    سابق کپتان نے کہا کہ آپ کو کنڈیشنز کہہ رہی ہیں کہ آپ کو اسپنر کھلاناہے، مگر آپ نے اسپنر بھی نہیں کھلایا، کوئی پلان نہیں تھا، باؤلنگ میں کوئی پلاننگ نہیں تھی۔ امریکا نے ہر چیز میں ہمیں مات دیدی۔

  • مصباح الحق کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    مصباح الحق کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    جمیکا: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، مصباح الحق جمیکا میں 10 روز کا قرنطینہ کریں گے۔

    مصباح الحق قومی ٹیم کے ہمراہ وطن واپسی کے لیے روانہ نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر رہی ہے، پہلا ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز نے نے جیتا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ پاکستان کے نام رہا۔

    کنگسٹن ٹیسٹ : پاکستان نے فتح اپنے نام کرلی، شاہین آفریدی شاندار کارکردگی

    دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز آج پاکستان کو 9 وکٹیں درکار تھیں، جب کہ ویسٹ انڈیز کو 280 رنز بنانے تھے، تاہم چار وکٹیں لے کر شاہین آفریدی نے حریف ٹیم کو 219 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

    اس فتح کے ساتھ قومی ٹیم نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ  کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے10 وکٹیں حاصل کیں  جب کہ  2  میچز کی اس سیریز میں شاہین شاہ نے مجموعی طور  پر  18  شکار کیے جو کسی بھی 2 میچز کی سیریز میں ایک پاکستانی فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

  • برمنگھم اسٹیڈیم کے باہر ” گومصباح گو، گو وقارگو کے نعرے بلند

    برمنگھم اسٹیڈیم کے باہر ” گومصباح گو، گو وقارگو کے نعرے بلند

    انگلینڈ کےہاتھوں کلین سوئپ کے بعد برمنگھم میں ناراض پاکستانی شائقین نے احتجاج کیا اور ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ کے خلاف نعرے بازی کی۔

    انگلینڈ سےتیسرے ون ڈے میں بھی شکست کے بعد مداحوں کا صبر جواب دےگیا، میچ کے اختتام پر غصے میں بھرے شائقین نے پی سی بی کےخلاف احتجاج کیا اور اسٹیڈیم کے باہر "گومصباح گوگو وقارگو” کےنعرے لگائے۔

    شائقین کا کہنا تھا کہ ’ مصباح ، وقار ہمیں تنہا چھوڑ دو‘، ایک پاکستانی مداح نے نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصباح میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ آپ کاؤنٹی ٹیم یا گھریلو پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کریں۔

    مداحوں نے اسٹیڈیم کے باہر “گو مصباح گو” کی آوازیں لگائیں ایک پاکستانی جو پورے میچ میں قومی ٹیم کے لئے خوشی منا رہا تھا اس کا کہنا ہے کہ میرے لیے ٹیم کی ہار تسلیم کرنا مشکل تھا لیکن قومی ٹیم کی حمایت جاری رکھوں گا۔

    کچھ مداحوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پاکستانی ٹیم اب اپنے ٹریک ریکارڈ کو بہتر بنانے کے لئے زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنا چاہے گی۔

    سوشل میڈیا پر بھی مداحوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا، ایک مداح نے ٹویٹ کرتے کہا کہ کرونا وائرس دنیا کی دوسری ڈیڈ لائن ہے جبکہ وقار اور مصباح پہلی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

    پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد کچھ صارفین نے باؤلرز کو ان کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کوچ کو پاکستان کی شکست کی وجہ قرار دیا۔

    صارفین کا کہنا تھا کہ بابراعظم عالمی سطح کے کھلاڑی ہیں لیکن وہ اچھے کپتان ثابت نہیں ہوئے، ایک اور مداح نے کہا کہ یقین نہیں ہے کہ وہ 330 سے زیادہ رنز کا دفاع نہیں کرسکے۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سالگرہ مبارک

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سالگرہ مبارک

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اورسابق کپتان مصباح الحق نے زندگی کی 47 بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کے موقع پر کرکٹرز سمیت مداحوں کی مصباح الحق کو مبارکباد۔

    تفصیلات کے مطابق مصباح الحق28مئی 1974ء کو پنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے ان کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے،مصباح الحق نے کرکٹ کیرئیر کا آغاز8مار چ 2001ء میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کیا۔

    انٹرنیشنل کیرئیر میں اسٹار کرکٹر نے کئی اعزاز اپنے نام کئے، مصباح کی قیادت میں پاکستان نے سب سے زیادہ چھبیس ٹیسٹ میچزجیتے، دوہزار سولہ میں ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن دلائی اور آئی سی سی سے ٹیسٹ چیمپئن شپ ’میس‘ بھی حاصل کی۔

    مصباح الحق گیارہ سیریز جیتنےوالے ایشیا کے واحد کپتان ہی، ٹیسٹ میں تیز ترین ففٹی اور تیز ترین سنچری کا اعزازبھی اپنےنام کیا، مصباح کا شمار پاکستان کےکامیاب کپتانوں میں ہوتا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھی مصباح الحق کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

     

  • قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ زائد العمر کھلاڑیوں کے حق میں بول پڑے

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ زائد العمر کھلاڑیوں کے حق میں بول پڑے

    ہرارے: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی زائد العمر کھلاڑیوں کے حق میں بول پڑے ، کہتے ہیں کہ بڑی عمر کے کھلاڑی کو ضرور کھیلنے کا موقع دینا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق ہرارے سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نےاچھا کھیل پیش کیا، عمران بٹ اور عابد علی نے بطور اوپنر پرفارمنس دکھائی، ہمارے لئے جنوبی افریقی کنڈیشنز میں پرفارم کرتے ہوئےجیتنا بڑی کامیابی ہے۔

    زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز پر ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ نوجوان ٹیم میں خاص طور پر بولرز کا کردار اچھا رہا، حسن علی اور نعمان علی نے بہترین پرفارمنس دکھائی ہے، ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ میں وائٹ بال کی اہم سیریز ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ گزرتے وقت کیساتھ پاکستان ٹیم فتوحات کےسفر پر چل رہی ہے،ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے نتائج بھی مثبت رہے، نیوزی لینڈ میں جو فیلڈنگ کےمسائل تھے ان خامیوں کو دور کیا ہے اب ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتےہوئے پلاننگ پرکام جلد شروع کریں گے۔

    بابراعظم کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی قیادت میں کافی بہتری آرہی ہے، صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے میں بابر ثابت قدم رہے ہیں۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ زائد العمر کے باوجود کھلاڑی فٹ ہے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتاہے، بڑی عمر کے کھلاڑی کو ضرور کھیلنے کا موقع دینا چاہیے، جب میں خود پرفارمنس دے رہا تھا تو یونس خان جیسے کھلاڑی ٹیم میں تھے، کچھ کمبی نیشن ایسےہوتے ہیں کہ پرفارمنس کےباوجود جگہ نہیں ملتی ، پرفارمنس کے باوجود فواد عالم کےلئے جگہ خالی نہیں تھی۔

  • جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کیوں ضروری تھی؟ ہیڈ کوچ نے بتادیا

    جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کیوں ضروری تھی؟ ہیڈ کوچ نے بتادیا

    لاہور: ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں ٹیم نے کم بیک کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پرخوشی ہے، طویل عرصے بعد اپنے ملک میں ٹیسٹ کھیلنا اور فتح پانا بہت اہم تھا، تاریخی فتح کے لئے سب نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز بہت اہمیت کی حامل تھی، دورہ نیوزی لینڈ کے بعد لوگ ناراض تھے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کی کارکردگی خراب رہی ، اس لئے یہ جیت ضروری تھی، پوری ٹیم نے مشکل حالات میں کم بیک کیا، جنوبی افریقہ سے سیریز جیتنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہوم سیریز ایک ایسا موقع ہے جس میں کھلاڑی تیار ہوتے ہیں، گذشتہ ایک ڈیڑھ سال کے عرصے میں لوئر آرڈر اورباؤلرز نےاپنی کارکردگی بہتر کی۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دباؤ اس وقت آتا ہے جب اہداف حاصل نہ کرسکیں، انگلینڈ میں جیت ہمارے ہاتھ میں تھی لیکن میچ ہاتھوں سےنکل گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نےجنوبی افریقہ کوٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرتے ہوئے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 95رنز سے شکست دی تھی۔

    پاکستان کی اپنی سر زمین پر18سال بعد جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کیا ،اس سے قبل پاکستان نے2003میں ہوم ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔

  • "مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہوچکا ہے”

    "مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہوچکا ہے”

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی وضاحت کے باوجود قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں، فاسٹ بالر شعیب اختر نے ایک بار پھر یہی دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بالر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    سابق تیزفتار بالر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کی جگہ زمبابوے کے سابق کرکٹر اینڈی فلاور قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر کیے جائیں گے۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی چھٹی کا فیصلہ ہوچکا ہے اینڈی فلاور ابھی عہدہ قبول نہیں کر رہے کیونکہ وہ ملتان سلطانز کے کوچ اور چاہتے ہیں کہ رواں سال پی ایس ایل سے کچھ کمالیں۔

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اینڈی فلاور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے چھٹے ایڈیشن کے بعد قومی ٹیم کو جوائن کریں گے اور وہ اپنا سیٹ اپ لائیں گے اور چہیتے کھلاڑیوں کی چھٹی کریں گے۔

    شعیب اختر نے مزید کہا کہ وقار یونس اپنی نوکری بچانے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں، کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بالر مصباح الحق کے ماتحت کام کر رہے ہیں مگر اب بھی انہیں ملازمت کے لالے پڑ جائیں گے۔

    کیا مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ پی سی بی نے وضاحت کردی

    واضح رہے کہ دو روز قبل پی سی بی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں اس قسم کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں افواہ قرار دیا تھا، پی سی بی نے وضاحت کی تھی کہ مصباح کے عہدہ چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

  • قومی ٹیم کا بڑا مسئلہ کیا ہے؟ ہیڈ کوچ نے بتادیا

    قومی ٹیم کا بڑا مسئلہ کیا ہے؟ ہیڈ کوچ نے بتادیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ٹیم پر ہونے والے تنقید کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ نہیں جیتتےتو مایوسی ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈکوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم پر تنقید درست ہے، جو لوگ تنقید کرتےہیں وہ ٹیم کی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ چاہنے والوں کو ٹیم سےامید ہوتی ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ جب آپ برا کھیلتے ہیں تو تنقید ہوتی ہےجو درست ہے، جب آپ نہیں جیتتےتو مایوسی ہوتی ہے۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم نےماضی میں بھی اپنی صلاحیتیں دکھائیں ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پہلے ٹیم نے لڑائی کی مگر فتح حاصل نہ کرسکے۔

    میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ٹیم کی خامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ ڈراپ کیچز کا ہے،جس پر کام کی ضرورت ہے اس ہار سے سیکھ کر اعتماد کو بڑھاناہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد سے مسلسل ناکامیوں پر مصباح کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام کی جانب سے انگلینڈ کے سابق ہیڈ کوچ اینڈی فلاور اور بھارت کو ورلڈ کپ جتوانے والے جنوبی افریقی سابق کھلاڑی گیری کرسٹن کے بارے میں رابطے کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اننگز اور 176 رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم 5 میں سے صرف ایک میچ ہی جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

    اس سے قبل مصباح کی کوچنگ میں قومی ٹیم نے ہوم سیریز میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے بعد مصباح کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں تاہم بعدازاں ان سے چیف سلیکٹر کا عہدہ لےکر سابق کرکٹر محمد وسیم کے سپرد کردیا گیا تھا۔

  • دورہ نیوزی لینڈ کیلئے35 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

    دورہ نیوزی لینڈ کیلئے35 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس میں 35کھلاڑی شامل ہیں، بابر اعظم کی زیر قیادت 3ٹی 20اور2ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران دورہ نیوزی لینڈ کیلئے35کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے۔

    مصباح الحق نے میڈیا کو بتایا کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3ٹی 20اور2ٹیسٹ شیڈول ہیں، اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ عابدعلی ،عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، اظہر علی ، دانش عزیز، فوادعالم، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت ، افتخار احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    مصباح الحق کے مطابق عمران بٹ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ، محمد رضوان، روحیل نذیر، سرفرازاحمد، عماد وسیم، شاداب خان، عثمان قادر، یاسرشاہ، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس ، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

  • تیسرے ون ڈے کے لیے اسکواڈ کا اعلان، نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت

    تیسرے ون ڈے کے لیے اسکواڈ کا اعلان، نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت

    راولپنڈی: زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں ظفر گوہر، عبداللہ شفیق، محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کو عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ کل پچ دیکھ کر ان میں سے کسی کو موقع دینے کا فیصلہ کریں گے، گزششتہ میچ میں مثبت کرکٹ کھیلی گئی، جس پر خوشی ہے۔

    قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ اور ظفر گوہر شامل ہیں۔

    فاسٹ بولرز میں فہیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، محمد حسنین اور موسیٰ خان شامل ہیں، لیگ اسپنر عثمان قادر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم نے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کررکھی ہے۔