Tag: Misbah Ul Haq

  • مصباح کی ٹک ٹک ختم،تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی

    مصباح کی ٹک ٹک ختم،تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی

    ابوظہبی: ٹیسٹ کرکٹ کے منجھے ہوئے کھلاڑی مصباح الحق نے اپنا اندازاچانک ہی بدل دیا۔ ٹک ٹک کا داغ مصباح نے اکیس گیندوں پر ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری بنا کر دھودیا،

    مصباح الحق شاید  کئی منفرد کارنامہ انجام دینے کاسوچ کر آئے تھے۔ ان کا کیچ کیا ڈراپ ہوا۔ کپتان کے تیور ہی بدل گئے۔ پھر دھواں دار بیٹنگ شروع ہوئی اوراسمتھ  ان کا نشانہ بن گئے۔ اور اکیس گیندوں پرچار چھکے اور چار چوکے لگا کر تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا ۔

    مچل مارش کو بھی لگاتار دو گیندوں پربھی چوکے رسید کئے۔ اسمتھ کے اگلے اوور میں ایک اور زوردار چھکا لگایا ، اس سے قبل جیک کیلس نے چوبیس اور بوم بوم شاہد آفریدی نے چھبیس  گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے مصباح الحق نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے توڑ دیا

  • ابوظہبی ٹیسٹ: آسٹریلین ٹیم پاکستان کیخلاف فالوآن کا شکار

    ابوظہبی ٹیسٹ: آسٹریلین ٹیم پاکستان کیخلاف فالوآن کا شکار

    ابو ظہبی: پاک آسٹریلیا کرکٹ ٹیسٹ میں شاہینوں نے آسٹریلین بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں، آسٹریلین ٹیم انیس سو اٹھاسی کے بعد پاکستان کیخلاف فالوآن کا شکار ہوئی لیکن مصباح الحق کے عجیب وغریب فیصلے نے سب کو حیران کردیا۔

    ابو ظہبی کے میدان میں پاکستانی بولرز چھا گئے، پہاڑ جیسا پانچ سو ستر رنز کا ہدف دیکھ کر کینگروز کے ہاتھ پاؤں ہی پھول گئے، بلے بازوں کے بعد بولرز نے آسٹریلیا کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کینگروز کو دبوچنا شروع کیا۔

    شاہینوں کے تگڑے وار نے کینگروز کو پہلی اننگز میں صرف دو سو اکسٹھ رنز پر ڈھیر کردیا، عمران خان نے تین اور راحت علی نے دو کینگروز کا شکار کیا، ذولفقار بابر اور یاسر شاہ کی جادوہی جوڑی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    آسٹریلین ٹیم انیس سو اٹھاسی کے بعد پاکستان کیخلاف پہلی مرتبہ فالو آن کا شکار ہوئی۔ لیکن اسے مصباح الحق کی دفاعی حکمت عملی کہی جائے یا عجیب وغریب منطق  مصباح الحق نے فالو آن نافذ کرنے کے بجائے خود بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔

  • پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کیخلاف تیس اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تیس اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے پی سی بی نے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا، سولہ رکنی اسکواڈ میں سے گیارہ کھلاڑیوں کا حتمی اعلان ہوگیا۔ دو سو اکیس رنز سے کامیابی سمیٹنے والی قومی ٹیم میں دوسرے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم وننگ کمبینشن ساتھ میدان میں اترے گی، کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر راحت علی اور عمران خان کی کارکردگی سے خوش ہے۔ ذوالفقار بابر اور محمد حفیظ کی انجری معمولی نوعیت کی ہے دونوں آخری میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔

  • سری لنکا سے شکست: کپتان اورہیڈ کوچ کی پی سی بی میں طلبی

    سری لنکا سے شکست: کپتان اورہیڈ کوچ کی پی سی بی میں طلبی

     لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کی شکست کی وجوہات جاننے کے لئے آج ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں طلب کرلیاہے۔

    دورہِ سری لنکا میں پاکستان کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق نو منتخب چئیرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان سے ون آن ون ملاقات کرکے شکست کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔

    چئیرمین پی سی بی بدھ کو ٹیم مینجر معین خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ سری لنکا میں ٹیم ناقص کارکردگی نے مصباح الحق کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اہم ایونٹ ہے، اس سے قبل تمام فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کئے جائیں گے

  • دمبولا:پاکستان کو عبرتناک شکست،سری لنکا سات وکٹوں سے کامیاب

    دمبولا:پاکستان کو عبرتناک شکست،سری لنکا سات وکٹوں سے کامیاب

    دمبولا : پاکستان سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کے ایک سو ایک رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔،

    میچ کا ٹاس مصباح الحق نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کھلاڑی کپتان کے فیصلے کی لاج نہ رکھ سکے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑا گئی۔ اوپنر شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد تو چل میں آیا کی پالیسی جاری رہی۔

    احمد شہزاد دس، مصباح الحق اٹھارہ اور آفریدی  دو رنز بناسکے۔ فواد عالم ناٹ آؤٹ اڑتیس رنزبناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم تینتیسویں اوور میں ایک سو دو رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    جواب میں سری لنکا کو اڑتالیس اوورز میں ایک سو تین رنزدرکار تھے۔ جو سری لنکن کھلاڑیوں نے باآسانی اٹھارہ اعشاریہ دو اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر بنا لئے۔

  • پاک سری لنکا ون ڈے سیریز:پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان

    پاک سری لنکا ون ڈے سیریز:پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان

    سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ آف اسپنر سورج رندھیو کی تین سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا پہلا میچ تئیس اگست کو ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ میزبان بورڈ نے سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم کی قیادت اینجلو میتھیوز کریں گے۔

    آف اسپنر سورج رندھیو کی تین سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اوپنر اپل تھرنگا اور دنیش چندی مل بھی سلیکٹرزکا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ بیٹنگ میں میزبان ٹیم سنگاکارا، جے وردھنے اور دلشان پر انحصار کرے گی۔ بولنگ میں ملنگا، ہیراتھ اہم ہتھیار ہوں گے۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان کا اگلا امتحان اب ون ڈے میں شروع ہوگا۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کا سری لنکا میں مایوس کن آغاز۔ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم ناکام ہوئی اب ون ڈے میں امتحان ہوگا۔ طویل دورانیئے کی کرکٹ میں بیٹسمینوں کی پرفارمنس نے مینجمنٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ سرفراز احمد کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

    اب دونوں ٹیمیں ون ڈے میں ایکشن میں ہونگی۔ سیریز کا پہلا میچ تئیس اگست کو ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں تیسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک سو انتالیس مرتبہ ون ڈے میں مدمقابل آچکی ہیں۔ اسی میں پاکستان اور چون میں سری لنکا کامیاب رہا۔ قومی ٹیم ون ڈے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کی شکست کو بھلا کر ون ڈے کے لئے میدان میں اتریں گے۔

  • ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھائینگے، مصباح الحق

    ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھائینگے، مصباح الحق

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان کا اگلا امتحان اب ون ڈے میں شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کا سری لنکا میں مایوس کن آغاز ہوا۔ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم ناکام ہوگئی اب ون ڈے میں امتحان ہوگا۔

    طویل دورانیئے کی کرکٹ میں بیٹسمینوں کی پرفارمنس نے مینجمنٹ کو کیاتشویش میں مبتلا۔ سرفراز احمد کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ اب دونوں ٹیمیں ون ڈے میں ایکشن میں ہونگی۔ سیریز کا پہلا میچ تئیس اگست کو ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں تیسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

    دونوں ٹیمیں ایک سو انتالیس مرتبہ ون ڈے میں مدمقابل آچکی ہیں۔ اسی میں پاکستان اور چون میں سری لنکا کامیاب رہا۔ قومی ٹیم ون ڈے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کی شکست کو بھلا کر ون ڈے کے لئے میدان میں اتریں گے۔

  • قومی ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کیلئے آج سری لنکا روانہ ہوگی

    قومی ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کیلئے آج سری لنکا روانہ ہوگی

    کراچی :سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے قومی ٹیم آج کولمبو روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دوہزار بارہ کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا کا دورہ کررہی ہے۔

    رواں سال جنوری میں دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں بھی سیریز کھیلی گئی تھی جو ڈرا رہی تھی۔ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کے لئے ہفتے کو کراچی سے کولمبو روانہ ہوگی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ چھ اگست سے گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ چودہ اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا