Tag: Mishaal Malik

  • ‘بھارتی فوج  نے کورونا کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کا منصوبہ بنا رکھا ہے’

    ‘بھارتی فوج نے کورونا کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کا منصوبہ بنا رکھا ہے’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نےکورونا کی آڑمیں کشمیریوں کی نسل کشی کامنصوبہ بنارکھاہے، کشمیریوں کے گھر بم نصب کر کے اڑائے جارہے ہیں، یہ ظلم و ستم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سےپلوامہ میں 3سے زائد کشمیری زخمی ہو ئے، بھارتی فوج نےکورونا کی آڑمیں کشمیریوں کی نسل کشی کامنصوبہ بنارکھاہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی، بھارتی فوج کےافسران کشمیریوں پر کارپٹ بمباری جیسے بیانات دے رہے ہیں، یہ بیانات بھارتی منصوبہ واضح کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے گھر بم نصب کر کے اڑا رہی ہے، بھارتی فوج کا ظلم و ستم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔

    چند روز قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ وادی میں درندگی کے ردعمل میں بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا دنیا کی جیلوں سے لوگوں کو رہا کیا جائے، جبکہ کشمیر میں صورت حال برعکس ہے، یو این سیکریٹری بیان کے برعکس کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے، دنیا کو اب جاگنا ہوگا، کرونا کی آڑ میں بھارتی مظالم کو روکنا ہوگا۔

  • بھارت فائرنگ کرے،پھانسی پرلٹکائے،لاشیں نہ دے لیکن  تحریک نہیں رکے گی، مشعال ملک

    بھارت فائرنگ کرے،پھانسی پرلٹکائے،لاشیں نہ دے لیکن تحریک نہیں رکے گی، مشعال ملک

    اسلام آناد : حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کی سپریم کورٹ نے عدالتی قتل کیا اور افضل گوروکوتہاڑجیل میں پھانسی دیدی گئی، بھارت فائرنگ کرے،پھانسی پرلٹکائے،لاشیں نہ دے،تحریک نہیں رکے گی۔

    تفصیلات کے مطابقکشمیری رہنما اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے افضل گورو کی چھٹی برسی پر پیغام میں کہا 6 سال پہلے افضل گورو کو تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی گئی ، بھارت کی سپریم کورٹ نے عدالتی قتل کیا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت فائرنگ کرے،پھانسی پرلٹکائے،لاشیں نہ دے،تحریک نہیں رکےگی۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ شہید محمد افضل گورو کو بھارتیوں کے اجتماعی ضمیر کو مطمئن کرنے کا مفروضہ باندھ کر تختہ دار پر لٹکایا گیا اور انہوں نے مسکراتے ہوئے تختہ دار کو چوم لیا لیکن باطل و ظالم کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیا۔

    مزید پڑھیں : افضل گرو کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

    خیال رہے کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کے جرم میں بھارت کے ہاتھوں شہادت پانے والے افضل گروکی برسی آج منائی جارہی ہے، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔

    بھارت نے محمد افضل گورو کو نوفروری دوہزارتیرہ کو جد وجہدآزادی میں انکے بھرپورکردار کی پاداش میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر میت جیل کے احاطے میں دفن کر دی تھیں۔

    برسی پر مقبوضہ وادی سمیت دنیا بھر میں آباد کشمیری شہید کےجسد خاکی کو کشمیریوں کے حوالے کرنے کے مطالبہ کریں گے، اس سلسلے میں لالچوک سری نگرپر احتجاج ہوگا، جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے نام ایک یاد داشت بھی روانہ کی جائے گی۔

  • 6 نومبر 1947 کو بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ گرائے‘ مشعال ملک

    6 نومبر 1947 کو بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ گرائے‘ مشعال ملک

    سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 6 نومبر 1947 کولاکھوں مسلمانوں کوبے رحمی سے قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 6 نومبر1947 کو بھارت نے کشمیریوں پرظلم کے پہاڑگرائے، لاکھوں مسلمانوں کوبے رحمی سے قتل کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردبھارت اورمہاراجہ ہری سنگھ نے مسلمان کے خون سے ہولی کھیلی، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کر کے جغرافیائی تبدیلی کی گئی۔

    مشعال ملک نے کہا کہ برطانوی پارلیمانی گروپ کی رپورٹ میں بھارتی مظالم بے نقاب کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ 6 نومبر 1947 کو سانحہ جموں وکشمیر کی یاد میں کشمیری عوام آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں، یہ آزاد جموں کشمیر، پاکستان اور پوری دنیا میں کشمیری شہدا کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

    6 نومبر 1947 کو ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ہجرت کرکے پاکستان جانے والے جموں کے مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت قتل کیا تھا۔

    5 نومبر کو اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان جانے کے لیے مسلمان پولیس لائنز میں اکٹھے ہوجائیں، اگلے دن خواتین اوربچوں سمیت مسلمانوں کو ٹرکوں میں بھرکر پاکستان کے لیے روانہ کیا گیا تاہم منزل پر پہنچنے سے قبل ہی بھارتی اور ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ان کوقتل کردیا تھا۔

  • شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں بہترین تقریرپرمشعال ملک کی مبارکباد

    شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں بہترین تقریرپرمشعال ملک کی مبارکباد

    سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی میں بھارتی بربریت کا کھل کرذکرکیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب پرمشعال ملک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی دہشت گردی کوکھل کردنیا کے سامنے رکھا۔

    مشعال ملک نے کہا کہ شاہ محمودقریشی نے بھارتی خفیہ ایجنسی کا بھی پردہ فاش کی، سمجھوتہ ایکسپریس، اے پی ایس، کلبھوشن پروزیرخارجہ نے کھل کربات کی۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں بہترین تقریر پر مبارکباد دی۔

    اے پی ایس اور مستونگ حملوں کے دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی: شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرک اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں بھارت کو خبردارکیا تھا کہ وہ پاکستان کے صبر کا امتحان نہ لے۔

    شاہ محمود قریشی نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے۔

  • بھارت کشمیریوں کی اکثریت کواقلیت میں بدلنےکی کوشش کررہا ہے‘ مشعال ملک

    بھارت کشمیریوں کی اکثریت کواقلیت میں بدلنےکی کوشش کررہا ہے‘ مشعال ملک

    سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت آرٹیکل 35 اے ختم کر کے ہندوؤں کوکشمیرمیں منتقل کرنا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی اکثریت کواقلیت میں بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 35 اے کوختم کرکے ہندوؤں کوکشمیرمیں منتقل کرنا چاہتا ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مطالبہ ہے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعمل کرائے۔

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے، مشعال ملک

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت سالوں سے ایل او سی پر خون کی ہولی کھیل رہا ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں روز لاشیں گرا رہی ہے۔

    یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے، ظلم کومٹانے کے لیے اس کے سامنے چٹان کی طرح کھڑا ہونا چاہیے، انقلاب کشمیریوں کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔