Tag: mishal malik

  • کشمیریوں کا سب سے بڑا ہتھیار شہدا کا خون ہے، مشعال ملک

    کشمیریوں کا سب سے بڑا ہتھیار شہدا کا خون ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کشمیریوں کا سب سے بڑا ہتھیار شہدا کا خون ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مشعال ملک نے کہا کہ شہداء کی قربانی ہمیں توانائی دیتی ہے کہ ہم حق اور سچ کیلئے کھڑے رہیں، کشمیری ڈرپوک نہیں نڈر قوم ہے، کشمیری کبھی نہیں جھکیں گے۔

    اُنہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، حال ہی میں میری والدہ کو بھارت نے اپنے دہشت گرد نیٹ ورک کے ذریعے سلو پوائزنگ سے شہید کروایا۔

    انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں کو بھارت قتل کر رہا ہے، نوجوانوں،بزرگوں کو جیلوں ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

    اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 5 فروری ظلم کیخلاف جدوجہد، حق کی حمایت اور آزادی کی تحریک کا دن ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں بھارتی ظلم پر کب بولیں گی؟ جے یو آئی آج بھر پور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منائے گی، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ رکاوٹ ہے۔

    جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نے کہا کہ یو این کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔

    یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

    اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے، انصاف کے نام پر بنی اقوام متحدہ کشمیر کے لیے کب حرکت میں آئے گی؟۔

  • یوم استحصال کشمیر پر مشعال ملک کا اہم ویڈیو پیغام

    یوم استحصال کشمیر پر مشعال ملک کا اہم ویڈیو پیغام

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کے 5سال مکمل ہو گئے، آج ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے مظاہرے کئے جائیں گے۔

    یوم استحصال کشمیرپر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب کرنا چاہتی ہوں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ آج کے دن 5 سال قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے 370 اور 35 اے ختم کردیا تھا، بھارت نے سید علی گیلانی سمیت بہت سے کشمیری رہنماؤں کو شہید کیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ میرے شوہر یاسین ملک کو مسلسل قید میں رکھا جا رہا ہے، بھارتی مظالم پر دنیا کو آنکھیں کھولنی چاہئیں۔

    یوم استحصال پر مسلح افواج کی قیادت کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کرائے۔

  • سری نگر میں جی 20 اجلاس: مشعال ملک نے  بڑا مطالبہ کردیا

    سری نگر میں جی 20 اجلاس: مشعال ملک نے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کہا ہے کہ  تمام مسلم ممالک کو جی 20 کانفرنس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے چین کی جانب سے سری نگر میں جی 20 اجلاس میں شرکت سے انکار پر اپنے بیان میں کہا کہ چین کا جی 20اجلاس کا حصہ نہ ہونا بڑا فیصلہ ہے، چین کا شرکت نہ کرنا دنیا کو پیغام ہے،کشمیر متنازعہ خطہ ہے۔

    مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ تمام مسلم ممالک کو جی 20 کانفرنس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، بھارت نے جی 20 کانفرنس کی سیکیورٹی کے نام پر کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین کو گھروں میں ہراساں کیا جارہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    یاد رہے چین نے سری نگر میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کردیا ہے ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے اور چین متنازع علاقے میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاسوں کے انعقاد کا سختی سے مخالف ہے اور ایسے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

  • بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری خواتین کو بیوہ کردیا، مشعال ملک

    بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری خواتین کو بیوہ کردیا، مشعال ملک

    سری نگر : غیرقانونی طور پر نظربند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے عالمی یوم خواتین پر بھارتی افواج کی بربریت اور مظالم پر کڑی تنقید کی ہے۔

    جموں کشمیر لبریشن کمیشن کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر نوجوان لڑکیوں سمیت کشمیری خواتین کو بدترین ریاستی دہشت گردی اور تشدد کانشانہ بنا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں چادر و چار دیواری کا تقدس بری طرح پامال کررہی ہے، اب تک بھارتی افواج کئی ہزار نہتے مردوں کو شہید کرکے ہزاروں کشمیری خواتین کو بیوہ کرچکی ہے اور کئی ہزار کشمیری خواتین کے شوہر تاحال لاپتہ ہیں۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین چیخ چیخ کر اپنے گم شدہ شوہروں کی رہائی کا مطالبہ کررہی ہیں، متعدد کشمیری خواتین کے شوہر شادی کے دوسرے دن سے ہی لاپتہ کردیئے گئے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی شدید پامالیاں کی جارہی ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی تازہ جارحیت کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو درپیش مشکلات اور مصائب دگنا ہو گئے ہیں، جنسی تشدد کے علاوہ کشمیری خواتین سفاک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نفسیاتی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بن رہی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو کشمیری خواتین کو درپیش مشکلات کو نہیں فراموش کرنا چاہیے، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری نصف بیوائوں کی حالت زار پر آواز اٹھائیں جن کے شوہروں کو بھارتی فوجیوں نے حراست کے دران لاپتہ کردیا ہے۔

  • ‘کشمیریوں کو ایک نہ ایک دن آزادی نصیب ہو گی’

    ‘کشمیریوں کو ایک نہ ایک دن آزادی نصیب ہو گی’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت بھول رہا ہے یہ جسم اور جان آنی جانی ہے، کشمیریوں کو ایک نہ ایک دن آزادی نصیب ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سیدعلی گیلانی کی برسی پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج سید علی گیلانی کی پہلی برسی ہے، سیدعلی گیلانی کا جنازہ پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ تدفین کے بعد بھی سیدعلی گیلانی کی قبر کو سب جیل قرار دیا گیا، اتنا خوف بھارتی سرکار کو ہے اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت بھول رہاہےیہ جسم اور جان آنی جانی ہے، شہیدوں نے اس تحریک کو لکھا ہے، کشمیریوں کو ایک نہ ایک دن آزادی نصیب ہو گی۔

    خیال رہے کشمیریوں کے ہیرو سید علی شاہ گیلانی کی پہلی برسی پر مقبوضہ وادی سوگوار ہے۔

    اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتا ل ہے، عظیم لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے حیدپورہ سے سرنگر کی جانب مارچ ہوگا۔

  • کیا مقبوضہ کشمیر میں انسان نہیں بستے؟مشعال ملک کا انسانی حقوق کی تنظیموں سے سوال

    کیا مقبوضہ کشمیر میں انسان نہیں بستے؟مشعال ملک کا انسانی حقوق کی تنظیموں سے سوال

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے سوال کیا ہے کہ کیا مقبوضہ کشمیر میں انسان نہیں بستے؟

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ پندرہ اگست کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    مشعال ملک کا کہنا تھا 75سال سےبھارت نےہماراآزادی کاحق چھین رکھاہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت مسلسل ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

    یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ یاسین ملک کوجھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ، انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پرخاموش تماشائی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے انسانی حقوق کی تنظیموں سے کیا مقبوضہ کشمیر میں انسان نہیں بستے۔

    خیال رہے کشمیری آج بھارتی یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منارہے ہیں ، حریت قیادت کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے ، وادی بھر میں جگہ جگہ پوسٹرز لگا دیے گئے، جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج ہیں۔

  • ‘مودی سرکار کا کشمیریوں کے خلاف بڑا منصوبہ بے نقاب’

    ‘مودی سرکار کا کشمیریوں کے خلاف بڑا منصوبہ بے نقاب’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مودی سرکار کا کشمیریوں کے خلاف بڑا منصوبہ بے نقاب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم استحصال کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 3 سال قبل بھارت نے جبری طورپرکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی، 70سال سےبھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں اپنےقدم جمارہی تھی۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کشمیر میں صدی کی سب سے بڑی ڈکیتی کرنے جا رہا ہے، وادی میں لینڈ گریبنگ کے لیے مودی سرکار نے لاکھوں کا ریلہ کشمیر میں بھیج دیا ہے۔

    یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ کشمیریوں کی زمینوں پرقبضےکیلئےبھارت نےلاکھوں غیرمقامی افرادبسائے اور کشمیریوں کو اپنے ہی گھروں سے بے گھر کر کے سڑکوں پر پھینک دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ساٹھ لاکھ ڈومیسائلز ہندوؤں کو دیئے گئے ہیں، ہندوستان سے کچھ اچھے کی امید نہیں ہے۔ مودی نے کورونا وباء کی تباہ کاریوں کو کوئی سبق نہیں سیکھا

    مشعال ملک نے مزید کہا پوری کشمیری قوم کو پنجرے میں بند کر دیا ہے، کشمریوں کے خون کے پیاسے مودی نے معصوم نہتے کشمیروں پر ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

    یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم کفن باندھے اپنے حق او آزادی کے لیے کھڑی ہے اس دور کے باطل اور یزید کے خلاف ہے۔

  • عالمی تنظیموں کو بھارتی مظالم پر خاموشی توڑنا ہوگی، مشعال ملک

    عالمی تنظیموں کو بھارتی مظالم پر خاموشی توڑنا ہوگی، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی مسلسل کشمیریوں کا قتل عام کرکے آبادی کا تناسب بدل رہا ہے، عالمی تنظیموں کو بھارتی مظالم پر خاموشی توڑنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے حوالے سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا، نوجوانوں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

    حریت رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج جہاں چاہتی ہے، فائرنگ سے نوجوانوں کوشہید کر رہی ہے ، اقوام متحدہ کے نمائندوں کشمیر کا دورہ کرکے شہیدوں کے ورثا سے ملاقات کریں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی مسلسل کشمیریوں کا قتل عام کرکے آبادی کا تناسب بدل رہا ہے، عالمی تنظیموں کو بھارتی مظالم پر خاموشی توڑنا ہوگی۔

    دوسری جانب بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں دکانیں اور کارباری مراکز بند ہے ، ہڑتال حریت رہنماؤں کی کال پر کی جارہی ہے۔

    خیال رہے قابض بھارتی فورسز کی وادی میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، گزشتہ روز سری نگر میں قابض بھارتی فوج نے3 کشمیریوں کوشہید کیا جبکہ رواں ماہ بھارتی جارحیت سے 10 سے زیادہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

  • 6نومبر 1947 : جموں و کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کے قتل  کا سیاہ ترین دن

    6نومبر 1947 : جموں و کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کے قتل کا سیاہ ترین دن

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 6 نومبر1947کو جموں کشمیرمیں لاکھوں مسلمانوں کوقتل کیاگیا اور بھارت آج بھی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم شہداجموں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 نومبرجموں کشمیرکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 6 نومبر1947کو جموں کشمیرمیں لاکھوں مسلمانوں کوقتل کیاگیا۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 6نومبر1947کوپاکستان آنیوالےمسلمانوں کوسازش کےتحت قتل کیاگیا، بچوں کوماؤں سےچھین کرانہیں قتل کیا گیا، کشمیر کی وادیاں آج بھی بھارتی ظلم وبربریت کا شکار ہیں اور بھارت آج بھی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

    دوسری جانب وزیرآزاد کشمیرحکومت سردارتنویرالیاس نے یوم شہداجموں کےموقع پرپیغام میں کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جہد جاری رہے گی، لاکھوں شہادتوں کےباوجود کشمیری عوام کےحوصلےبلندہیں اور کشمیری اپنےحق آزادی کےلیےجدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں۔

    سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آج بھی مقبوضہ کشمیرمقتل گاہ کامنظر پیش کررہاہے، مقبوضہ کشمیر میں آج بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہے، کشمیری آج بھی انسانی حقوق کےعلمبرداروں کی طرف دیکھ رہےہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی تحریک انسانی زندگیوں کی آزادی کی تحریک ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کوآزادی کے مشن سے نہیں ہٹا سکتی۔

  • کشمیر میں بھارتی  مظالم کے 74 سال مکمل،  مشعال ملک کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

    کشمیر میں بھارتی مظالم کے 74 سال مکمل، مشعال ملک کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے 74 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ سے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27اکتوبر1947کوبھارت نے کشمیر میں ظلم کا آغاز کیا اور بھارتی فوج کی ظلم بربریت 74 سال بعد بھی جاری ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ج کےدن بھارت کی دہشت گرد فوج جنت نظیر وادی میں داخل ہوئی اور بدقسمتی سےیو این او کی لسٹ میں سب سے پرانا مسئلہ آج تک حل نہ ہو سکا۔

    انھوں نے مزید کہا بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے ، یواین او اپنی ہی قراردادوں پر آج تک عمل کرنے میں ناکام رہی، مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔

    خیال رہے جموں وکشمیر پر بھارت کےغاصبانہ قبضے کے 74 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں موجودکشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔