Tag: mishal malik

  • ‘ایشیا میں امن لانا ہے تو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا’

    ‘ایشیا میں امن لانا ہے تو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کا حل تو دور کشمیریوں کی نسل کشی بندنہ کرا سکی، ایشیا میں امن لانا ہے تو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں امن کی بات کرتی ہے لیکن اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کا حل تو دور کشمیریوں کی نسل کشی بندنہ کرا سکی۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر کے باسی دنیا سے امن کی بھیگ مانگ رہےہیں اور بھارتی خونخوارفورسز آئے دن کشمیریوں کا قتل عام کرتی ہیں اور چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کرتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی تک حاصل نہیں ، بھارتی فوج سے خواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں ، مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی تک حاصل نہیں۔

    یاسین ملک کی اہلیہ نے روز دیا کہ ایشیا میں امن لانا ہے تو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں مکمل سیکیورٹی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی نظام معطل ہے جبکہ اب تک مقبوضہ وادی میں کم از کم 4 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا ، جس میں زیادہ تک نوجوان شامل ہیں۔

  • ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے راج کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا’

    ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے راج کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے راج کرنے کا خواب کبھی پورانہیں ہونے دیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں پہلے بھی ناکام ہوا اور آئندہ بھی ناکام رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری 70 سال سےبھارتی افواج کی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، 2 سال قبل 5اگست کومودی سرکارنےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے370اور 35اے ختم کرکےزمینوں پرغیرقانونی قبضہ شروع کیا اور اب تک کشمیری عوام کے حقوق چھینے کا گھناؤنا کھیل شروع کر رکھا ہے، بھارت حقوق چھین کرمقبوضہ کشمیر کوقبرستان میں تبدیل کرنا چاہتاہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےراج کرنےکاخواب کبھی پورانہیں ہونےدیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے۔

    حریت رہنما کی اہلیہ نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےمظالم سےپوری دنیا کوآگاہ کریں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں پہلے بھی ناکام ہوا اور آئندہ بھی ناکام رہے گا۔

    خیال رہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 2سال ہو گئے،اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے ، اس موقع پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اور ٹریفک بھی روک دی گئی جبکہ رات 8 بجکر 30 منٹ تک مکمل بلیک آؤٹ کیا جائے گا

  • ‘ایک کشمیری کی شہادت لاکھوں بھارتی فوجیوں پر بھاری ہے’

    ‘ایک کشمیری کی شہادت لاکھوں بھارتی فوجیوں پر بھاری ہے’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ برہانی وانی کی شہادت کو کئی سال گزر  نے کے باوجود بھارتی فوج آج بھی خوفزدہ ہے، ایک کشمیری کی شہادت لاکھوں بھارتی فوجیوں پر بھاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے برہان مظفر وانی کی برسی پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن برہان وانی کی شہادت کا دن ہے، برہان وانی نے 8لاکھ بھارتی فوج کونہتےللکارا۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کئی سال گزرنے کے بعد بھی بھارتی فوج آج بھی برہان وانی کے خوف میں مبتلا ہے، اس لئے آج برسی پر کرفیو لگا دیا، بھارتی فوج نے کشمیریوں کو گھروں میں بند رکھا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایک کشمیری کی شہادت لاکھوں بھارتی فوجیوں پر بھاری ہے، جنت کی حفاظت شہید کررہےہیں،یہ کیسےممکن ہےفتح نصیب نہ ہو۔

    خیال رہے تحریک آزادی کشمیر کی پرامن جدوجہدمیں مصروف عالمی شہرت یافتہ جواں سال ہیرو کشمیر حریت کمانڈر برہان مظفر وانی اور ساتھیوں کو شہید ہوئے پانچ برس گزر گئے، برہان وانی کی قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جِدو جہدِ آزادی کو نیا رُخ دیا، برہان وانی اور ساتھیوں کو ضلع کرناگ اسلام آباد میں دوہزار سولہ کو شہید کیا گیا تھا۔

  • ‘ کیا اقوام متحدہ آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہا ہے؟’

    ‘ کیا اقوام متحدہ آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہا ہے؟’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا آج کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے ، اقوام متحدہ کیا آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ 11جون 1991 کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، آج کے دن بھارتی ایجنسیوں نے 32 کشمیریوں کو بازارمیں شہید کیا، زخمی کشمیر مچھلی کی طرح بازار میں تڑپتے رہے لیکن کشمیریوں کو اسپتال تک نہیں پہنچانے دیا گیا۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر گولیاں برساکربھارتی فوج نے بربریت کی مثال قائم کی، میں اپنے کشمیری شہداکوخراج عقیدت پیش کرتی ہوں، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائےگا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی بربریت ظلم وجبرقتل وغارت کاسلسلہ آج بھی جاری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کاتناسب بدل رہا ہے، اقوام متحدہ کیا آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کورونا صورتحال بگڑتی جارہی ہے، وادی میں دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 2500سے زائدکشمیری کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکےہیں۔

    انھوں نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، وینٹی لیٹر بھارت منتقل،   ‘دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی’

    مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، وینٹی لیٹر بھارت منتقل، ‘دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی’

    اسلام آباد : حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باوجود وینٹی لیٹر بھارت منتقل کردیے ، دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کورونا صورتحال بگڑتی جارہی ہے، وادی میں دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 2500سے زائدکشمیری کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکےہیں۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کوروناکے4ہزار سے زائد کیس آج رپورٹ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کل 250 وینٹی لیٹر موجود تھے، بھارتی حکومت نے وہ بھی مقبوضہ کشمیر سے بھارت منتقل کر دیے۔

    حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کوتہاڑ جیل منتقل کیا جارہا ہے، تہاڑ جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے، جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت نہیں دی جارہی۔

    مشعال ملک نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی۔

  • ‘مقبوضہ کشمیر میں ایک عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے’

    ‘مقبوضہ کشمیر میں ایک عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا مقبوضہ کشمیر میں ایک عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے اور سوال کیا مقبوضہ کشمیرکی عورت، کیاعورت نہیں؟

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی خواتین کے حقوق سےمتعلق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنا مقام حاصل کیا اور ہر سوسائٹی میں خواتین نے ترقی کی اور اپنا لوہا منوایا۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کی عورت حالت زار کو بھی دیکھے، مقبوضہ کشمیر میں ایک عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، جوان بیٹوں کی مائیں صرف شہید کی مائیں کہلواتی ہے، یہی ان کو حق دیا گیا ہے۔

    حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا وہ مائیں جن کے بیٹوں کو غائب کردیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر کی عورت کوسدا سہاگن کاکوئی حق نہیں ہے، بھارتی فوج عورت ریپ کو جنگی حربے کے طورپراستعمال کررہی ہے۔

    مشعال ملک نے اقوام عالم کی عورت سےسوال کیا مقبوضہ کشمیرکی عورت،کیاعورت نہیں؟ کشمیریوں کو انسان ہونے کا حق نہیں دیا جارہا،عورت حقوق تو دور کی بات۔

    خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا اور انہیں سراہنا ہے۔

  • بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا  کشمیرسے متعلق بیان  بھارتی حماقت قرار

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کشمیرسے متعلق بیان بھارتی حماقت قرار

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا کشمیرسے متعلق بیان بھارتی حماقت قرار ہے، کشمیر بھارت کی ریاست کبھی نہیں بن سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے کشمیرسے متعلق بیان کو بھارتی حماقت قرار دیتے ہوئے کہا کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں، کشمیریوں کوگھروں میں بندکرنےسےکشمیرمیں حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کی ریاست کبھی نہیں بن سکتا، بھارتی وزیرداخلہ کشمیرمیں آزادانہ حق رائے دہی کرانے کی ہمت کرے، بھارتی حکومت اور وزیرداخلہ کواندازہ ہوجاناچاہیے کشمیری کیاچاہتےہیں۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت زبردستی کشمیریوں پراپنی رائےمسلط نہیں کر سکتی۔

    خیال رہے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں کشمیرسےمتعلق ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکومناسب وقت پرریاست کادرجہ دیں گے ، مقبوضہ کشمیرمیں اب ہماری حکومت ہے، کشیدگی کےدن گزر گئے۔

    دوسری جانب کانگریس رہنما آدھررنجن امیت شاہ پربرس پڑے تھے اور کہا جموں وکشمیرمیں حالا ت ابھی تک معمول پرنہیں آئے، جوخواب کشمیریوں کودکھائےوہ ابھی تک پورےنہیں کئے۔

  • اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالے، اہلیہ کا مطالبہ

    اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالے، اہلیہ کا مطالبہ

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے حریت قائدین کےعدالتی قتل کا منصوبہ بنا رکھا ہے، یاسین ملک کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مودی سمجھتا ہے یاسین ملک جھوٹے مقدمات سے ڈر جائے گا تو یاسین ملک نہ پہلے ڈرااور نہ آئندہ کبھی ڈرے گا۔

    ،مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے حریت قائدین کےعدالتی قتل کامنصوبہ بنارکھاہے، تہاڑجیل میں قید یاسین ملک شدیدعلیل ہیں اوران کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالے۔

    ایک دن آئے گاکشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، دنیاکےایوانوں میں بھارتی مظالم کےخلاف آوازیں گونج رہی ہیں، برطانوی پارلیمنٹ میں مودی کےخلاف آوازاٹھنا بھارت کی ہارہے۔

    یاد رہے اس سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے، دنیا کو اب جاگنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ دنیا میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جیسی صورت حال ہے، بھارت نے فائدہ اٹھا کر مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا، بھارت نے حال ہی میں نیو ڈومیسائل جیسا کالا قانون پاس کرایا۔

  • بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ڈرامہ کر رہی ہے: مشعال ملک

    بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ڈرامہ کر رہی ہے: مشعال ملک

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ تمام حریت قیادت نے ڈرامہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، کشمیری نام نہاد بھارتی الیکشن کو نہیں مانتے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ڈرامہ کر رہی ہے، تمام حریت قیادت نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کر رکھی ہے، پلوامہ میں بھارتی فورسز نے 2 نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیری نام نہاد بھارتی الیکشن کو نہیں مانتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے کل رات سینکڑوں نوجوان گرفتار کیے، بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

    اس سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے، دنیا کو اب جاگنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ دنیا میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جیسی صورت حال ہے، بھارت نے فائدہ اٹھا کر مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا، بھارت نے حال ہی میں نیو ڈومیسائل جیسا کالا قانون پاس کرایا۔

  • ‘پاکستانی حکومت  آر ایس ایس کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کیلئے اقدامات کرے’

    ‘پاکستانی حکومت آر ایس ایس کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کیلئے اقدامات کرے’

    اسلام آباد : حریت رہنما مشعال ملک نے کہا کہپاکستانی حکومت آر ایس ایس کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کیلئے اقدامات کرے ، کشمیریوں کے منصفانہ مؤقف کو ہر فورم پر اجاگر کریں گے اور آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف اور نظر بند و گرفتار حریت رہنماؤں کی رہائی کیلئے چائناچوک اسلام آباد سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی کی قیادت حریت رہنما مشعال ملک نے کی ، ریلی میں طلبا، مرد و خواتین اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔

    اس موقع پر مظاہرین سے خطاب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کشمیریوں پر تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہی ہے، آزادی کیلئے پرامن احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ گنز اور ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو محفوظ نہیں، دن دیہاڑے کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔

    حریت رہنما نے کہا کہ دنیا کا ہر ذی شعور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قوم و سیاسی جماعتیں ایک اور کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ حکومت مسئلہ کشمیرسے متعلق جامع حکمت عملی ترتیب دے اور آر ایس ایس کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کیلئے اقدامات کرے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، ہم نے ایک ہوکر ملک دشمن کامقابلہ کرنا ہے، کشمیریوں کے منصفانہ مؤقف کوہرفورم پراجاگرکریں گے ، آزادی کا سورج ضرورطلوع ہوگا۔

    حریت رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی غیرقانونی لاک ڈاؤن کوایک سال ہوچکا ہے، کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشتگردی کاسامنا ہے،ہر جگہ لاشیں گری ہیں ، انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال کا نوٹس لیں۔

    مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری نظر بند او ر گرفتار حریت رہنماؤں کی آزادی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔