Tag: mishal malik

  • بھارت کا  یوم آزادی : ‘ہندوستانیو مت بھولو، جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے’

    بھارت کا یوم آزادی : ‘ہندوستانیو مت بھولو، جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ہندوستانیو مت بھولو جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے، کشمیریوں کوآزادی دینے تک کسی ہندوستانی کوجشن نہیں منانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی یوم آزادی پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان آج آزادی کا جشن منا رہا ہے، ہندوستانیو مت بھولو جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کو نہتی قوم کا قبرستان بنا دیا ہے اور کشمیریوں سےجینے،مرنے،آزادی کےحقوق چھین لئے، کشمیریوں کوآزادی دینے تک کسی ہندوستانی کوجشن نہیں منانا چاہیے۔

    خیال رہے بھارت کے یوم آزادی پر آج مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، یوم سیاہ پر بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہیں، قابض انتظامیہ نے مظاہرے روکنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی قانونی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کا رواں ماہ ایک سال پورا ہو گیا ہے، وادی میں اس عرصہ بدترین لاک ڈاؤن رہا، ہزاروں کشمیری بھارتی فورسز کے تشدد اور فائرنگ سے زخمی ہوئے اور سیکڑوں لاپتا کیے گئے ہیں۔

  • ‘قاتل مودی کا ہاتھ نہ روکا گیا تو کشمیرمیں بڑی خونریزی ہوگی’

    ‘قاتل مودی کا ہاتھ نہ روکا گیا تو کشمیرمیں بڑی خونریزی ہوگی’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ اوآئی سی کومذمت اور قراردادوں سے آگے بڑھنا ہوگا، قاتل مودی کاہاتھ نہ روکا گیا تو کشمیر میں بڑی خونریزی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت سرچ آپریشن کےنام پرکشمیری نوجوانوں کاقتل عام کررہا ہے، کشمیریوں کے گھربارودی مواد لگا کرتباہ کیے جارہے ہیں۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک سمیت حریت قیادت مسلسل قید اور نظربندہیں، کشمیریوں کو کورونا کے ساتھ کرفیو اورجبر کا سامنا ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ اوآئی سی کاکشمیرپرہنگامی اجلاس خوش آئندہے، اوآئی سی کومذمت اورقراردادوں سےآگےبڑھناہوگا، قاتل مودی کاہاتھ نہ روکاگیاتوکشمیرمیں بڑی خونریزی ہوگی۔

    یاد رہے اس سے قبل مشعال ملک نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا دنیا کی جیلوں سے لوگوں کو رہا کیا جائے، جبکہ کشمیر میں صورت حال برعکس ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یو این سیکریٹری بیان کے برعکس کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے، دنیا کو اب جاگنا ہوگا، کرونا کی آڑ میں بھارتی مظالم کو روکنا ہوگا۔

  • ‘کورونا کی آڑمیں بھارتی فوج کشمیریوں کی لاشیں نامعلوم مقام پردفنارہی ہے’

    ‘کورونا کی آڑمیں بھارتی فوج کشمیریوں کی لاشیں نامعلوم مقام پردفنارہی ہے’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کوروناکی آڑمیں بھارتی فوج کشمیریوں کی لاشیں نامعلوم مقام پردفنارہی ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے میں کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کو3سوزائددن گزرگئے، بھارت نہتے کشمیریوں پرظلم کی داستانیں رقم کررہاہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں غائب کررہی ہے، کورونا کی آڑمیں بھارتی فوج کشمیریوں کی لاشیں نامعلوم مقام پردفنارہی ہے، لواحقین کوآخری رسومات بھی ادانہیں کرنےدی جاتیں۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی شدیدخلاف ورزی کررہاہے، بھارت نےکشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کا پلان بنارکھا ہے، بھارت کشمیر میں غیرکشمیری ہندوؤں کوڈومیسائل جاری کررہا ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت آرایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، آرایس ایس ایک دہشتگردتنظیم ہے، آر ایس ایس مسلم دشمن سوچ کے تحت بنائی گئی ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کاقتل عام بندکرانےمیں کرداراداکرے، یواین،عالمی برادری کی خاموشی خطےکوتباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

  • انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں، مشعال ملک

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور ایجنسیاں یاسین ملک پر ظلم کے پہاڑ توڑ ہی ہیں، یاسین ملک تہاڑ جیل میں شدید علیل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک کو کچلنے کے لیے 30 سال پرانے کیس کھولے جارہے ہیں، کل یاسین ملک کو اسٹریچر اور ڈرپ لگا کر جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

    مشعال ملک نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

    مزید پڑھیں: کشمیر کو منی ہندوستان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مشعال ملک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 70 سالوں سے ظلم ہورہا ہے، کشمیر کو منی ہندوستان بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کرایا جائے، پاکستان کا سب سے بڑا ایشو کشمیر ہے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

    حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیری حریت رہنماؤں کو سویلین ایوارڈز دیے جائیں، شاہراؤں کے نام کشمیریوں کے نام پر رکھے جائیں، کشمیری حق خود ارادیت سے کم کچھ قبول نہیں کریں گے۔

  • ‘اب مودی کو کشمیریوں کے خون کا حساب دینا ہوگا’

    ‘اب مودی کو کشمیریوں کے خون کا حساب دینا ہوگا’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اب مودی کوکشمیریوں کےخون کاحساب دینا ہوگا، کشمیری قوم بھارتی فوج کے مظالم یا گولیوں سے ڈرنے والی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم و جبرکو 5ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا، اب مودی کوکشمیریوں کےخون کاحساب دیناہوگا۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسلم امہ بالخصوص پاکستانی کشمیریوں کےلیےباہرنکلیں، کشمیری عوام پاکستانیوں اورامت مسلمہ کی طرف دیکھ رہےہیں، کشمیری قوم بھارتی فوج کےمظالم یاگولیوں سےڈرنےوالی نہیں۔

    گذشتہ روز مشعال ملک نے تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ جو لوگ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتےوہی امرہو جاتےہیں ، یاسین ملک ایک بہادرلیڈر ہیں، 5 ہزار بار ہتھیار اٹھانے والے کشمیری یاسین ملک تھے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی مظالم کے آگے یاسین ملک ہمت ہارنے والے نہیں ہیں، مشعال ملک

    حریت رہنما اہلیہ کا کہنا تھا کہ یاسین ملک نے آزادی کی جدوجہد میں مشکلات جھیلیں، ہمیں مشکلات میں اللہ پر اعتماد رکھنا چاہئے، قائد اعظم نے بیماری کے باوجود عزم سے دشمن کا مقابلہ کیا۔

    اس سے قبل مشعال ملک نے کہا تھا کہ دن گزرنے کے ساتھ نوجوانوں میں آزادی کا جذبہ بڑھ رہا ہے، عالمی ضمیر جاگے نہ جاگے ہمیں بھارت سے لڑکر ہی آزادی لینا ہوگی، بھارتی تسلط سے نجات کا سورج طلوع ہونے کو ہے، دنیا کے منصف سوجائیں تو پھر اللہ کی لاٹھی چلتی ہے۔

  • بھارتی مظالم کے آگے یاسین ملک ہمت ہارنے والے نہیں ہیں، مشعال ملک

    بھارتی مظالم کے آگے یاسین ملک ہمت ہارنے والے نہیں ہیں، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کے آگے یاسین ملک ہمت ہارنے والے نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے وہی امر ہوجاتے ہیں، یاسین ملک ایک بہادر لیڈر ہیں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ 5 ہزار بار ہتھیار اٹھانے والے کشمیری یاسین ملک تھے، وہ آج کل بھارت کی تہاڑ جیل میں قید ہیں، یاسین ملک ہمت ہارنے والے نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یاسین ملک نے آزادی کی جدوجہد میں مشکلات جھیلیں، ہمیں مشکلات میں اللہ پر اعتماد رکھنا چاہئے، قائد اعظم نے بیماری کے باوجود عزم سے دشمن کا مقابلہ کیا۔

    مزید پڑھیں: عالمی ضمیر جاگے نہ جاگے ہمیں بھارت سے لڑکر ہی آزادی لینا ہوگی: مشعال ملک

    واضح رہے کہ اس سے قبل مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دن گزرنے کے ساتھ نوجوانوں میں آزادی کا جذبہ بڑھ رہا ہے، عالمی ضمیر جاگے نہ جاگے ہمیں بھارت سے لڑکر ہی آزادی لینا ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی تسلط سے نجات کا سورج طلوع ہونے کو ہے، دنیا کے منصف سوجائیں تو پھر اللہ کی لاٹھی چلتی ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم مایوس نہیں، آزادی لے کر ہی رہے گی۔ وادی میں برفباری، لاک ڈاؤن اور بھارتی فوج کے مظالم نے کشمیریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، مودی سرکار کسی صورت آزادی کی تحریک دبا نہیں سکتی۔

  • 4 مہینے سے کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں: مشال ملک

    4 مہینے سے کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 مہینے سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ ہے اور کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 4 مہینے سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یاسین ملک ڈیتھ سیل میں ہیں اور تمام حریت قیادت نظر بند ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر قوم کشمیریوں کے لیے باہر نکلے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر میں خون کا پیاسا بنا ہوا ہے، اس وقت جو کشمیر میں ہو رہا ہے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چوتھے مہینے سے کرفیو ہے، بھارتی فورسز کشمیر میں ہر طرح کا ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ یاسین ملک کو بھی ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    مشال ملک نے کہا تھا کہ بھارت کو بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو اس کا اگلا قدم آزاد کشمیر کی جانب ہوگا۔

  • بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے: مشال ملک

    بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر میں خون کا پیاسا بنا ہوا ہے، اس وقت جو کشمیر میں ہو رہا ہے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چوتھے مہینے سے کرفیو ہے، بھارتی فورسز کشمیر میں ہر طرح کا ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کو بھی ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر مشال ملک نے کہا تھا کہ بھارت کو بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو اس کا اگلا قدم آزاد کشمیر کی جانب ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ سے جاری کرفیو میں ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کی گئی ہیں، کشمیری تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہے ہیں۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ حریت قائدین سمیت 15 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر کے بھارت کی مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہے، مقبوضہ وادی میں اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی شدید قلت سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

  • بھارت کو بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو اسکا اگلا قدم آزاد کشمیر کی جانب ہوگا،مشال ملک

    بھارت کو بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو اسکا اگلا قدم آزاد کشمیر کی جانب ہوگا،مشال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا پاکستان کو مسئلہ کشمیر سے متعلق واضح اور مستحکم پالیسی ترتیب بنانا ہوگی، بھارت کو بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو اسکا اگلا قدم آزاد کشمیر کی جانب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا مقبوضہ کشمیر میں چار ماہ سے جاری کرفیو میں ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کی گئی ہیں، کشمیری تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہے ہیں۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ حریت قائدین سمیت پندرہ ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر کے بھارت کی مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہے، مقبوضہ وادی میں بازار، سکول اور کالجزبند ہیں اور اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی شدید قلت سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر کے بارے مودی کی مذموم پالیسیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا ہوگا، بھارت کو بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو اسکا اگلا قدم آزاد کشمیر کی جانب ہو گا ۔

    مشال ملک کاکہنا تھا پاکستان کو کشمیر پر ایک مضبوط پالیسی بنانا ہوگی جبکہ پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیچ پر آنا ہو گا، سیاسی جماعتیں ملکر کشمیریوں کیلئے موثر آواز اٹھائیں ۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے جشن مناتی ہے: مشال ملک

    حریت رہنما کی اہلیہ نے مزید کہا نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت اور اہمیت  کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    گذشتہ روز مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے، کشمیری مائیں شہید بیٹوں کے جنازے کے جلوس کی قیادت کرتی ہیں۔ بیٹوں کے لاشے اٹھا اٹھا کر کشمیری مائیں ذہنی توازن سے محروم ہو رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا  کہ بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کر کے عالمی برادری بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مسلسل کرفیو اور محاصرے نے کشمیریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

     

  • بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے جشن مناتی ہے: مشال ملک

    بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے جشن مناتی ہے: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے، کشمیری مائیں بیٹوں کے لاشے اٹھا اٹھا کر ذہنی توازن سے محروم ہو رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو اور محاصرہ 117 ویں روز بھی جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔

    مشال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے، کشمیری مائیں شہید بیٹوں کے جنازے کے جلوس کی قیادت کرتی ہیں۔ بیٹوں کے لاشے اٹھا اٹھا کر کشمیری مائیں ذہنی توازن سے محروم ہو رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کر کے عالمی برادری بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مسلسل کرفیو اور محاصرے نے کشمیریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 117 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں دکانیں، کاروبار اور تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعہ کے روز سرینگر میں جامع مسجد کے اطراف کی سڑکیں سیل ہیں۔ کشمیری 16 ہفتوں سے نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم ہیں۔