Tag: mishal malik

  • ‘ ایشیاپیسفک سمٹ میں بھارتی وفد نے مودی کا چہرہ بے نقاب کردیا’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ ایشیاپیسفک سمٹ میں بھارتی وفد نے مودی سرکار کا چہرہ بےنقاب کردیا ، مودی جان لے ! حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، ایسا ممکن نہیں کہ ظلم بھی ہو اور امن بھی رہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے بیان میں کہا ایشیاپیسفک سمٹ میں بھارتی وفدنےمودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کردیا، بھارتی وفد کی ڈپٹی اسپیکر کی تقریرروکنےکی کوشش قابل مذمت ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ مودی سرکار جان لے حق اورسچ کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں107 دن سے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا بھارت چاہتا ہے کہ ظلم و بربریت کی داستان کا ذکر بھی نہ ہو، ایساممکن نہیں کہ ظلم بھی ہو اورامن بھی رہے، بھارتی اقدامات خطے کو جنگ کی بھٹی میں جھونک رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں :   بھارتی فوجی افسر نے مودی کی گندی ذہینت آشکار کردی

    یاد رہے بھارتی وفد نے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کیخلاف آوازاٹھانے پر قاسم سوری کی تقریر کے دوران شورشراباشروع کردیاتھا، جس کے بعد ایشیائی پیسیفک سمٹ سے بھارتی پارلیمنٹیرین کو سیکیورٹی اسٹاف نے ہال سے باہر نکال دیا تھا۔

    خیال رہے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھاتے ہی کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہائے گا، حکومت پاکستان کشمیریوں پر مشتمل نوجوانوں کا گروپ بنائے ، جو بھارتی بربریت کوعالمی سطح پر اجاگر کرے۔

  • سابق بھارتی فوجی افسر نے مودی کی ذہینت آشکار کر دی ہے: مشال ملک

    سابق بھارتی فوجی افسر نے مودی کی ذہینت آشکار کر دی ہے: مشال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی افسر نے مودی کی گندی ذہینت آشکار کردی ہے، مودی جان لے! کشمیری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی آبرو پرمرمٹنا جانتے ہیں، دنیا بھارت کی ذلیل اور گندی سوچ کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے سابق بھارتی فوجی افسر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور ہندوتوا فسطائی سوچ بے نقاب ہونے لگی ہے ، بھارتی فوجی افسر نے مودی کی گندی ذہینت آشکار کردی۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ مودی سرکاراور حواری جانور کہلانے کے بھی مستحق نہیں ، 106 دن سےتشدد اور لاک ڈاؤن کشمیریوں کا جذبہ ماند نہیں کرسکا ، کشمیر میں نہ انٹرنیٹ ہے نہ کوئی اور ذرائع مواصلات بحال ہے۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مودی جان لےکشمیری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی آبرو پرمرمٹنا جانتے ہیں ، دنیا بھارت کی ذلیل اور گندی سوچ کا نوٹس لے۔

    مزید پڑھیں : سابق بھارتی جنرل کی کشمیری خواتین سے درندگی کی حمایت پر لوگ مشتعل

    یاد رہے گذشتہ روز بھارتی ٹی وی شو میں بحث کے دوران انتہا پسند سوچ رکھنے والے بھارتی فوج کے سابق جنرل ایس پی سنہا نے کھلے عام کشمیری خواتین سےدرندگی کی حمایت کی تھی۔

    بعد ازاں وہاں موجود شرکاء نے بھی سابق بھارتی جنرل کی اس شرمناک باتوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شدید مخالفت اور مذمت کی جبکہ پروگرام کی اینکر اور پینل میں شامل دیگر ارکان نے ایس پی سنہا کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے انسانیت سوز باتیں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیاپرسابق بھارتی جنرل کےبیان کی دنیا بھر میں شدیدمذمت کی جارہی ہے اور لوگ اپنے غصے اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی سنہا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھاتے ہی کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہائے گا، مشال ملک

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھاتے ہی کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہائے گا، مشال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھاتے ہی کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہائے گا، حکومت پاکستان کشمیریوں پر مشتمل نوجوانوں کا گروپ بنائے ، جو بھارتی بربریت کوعالمی سطح پر اجاگر کرے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے، حکومت پاکستان کشمیریوں پر مشتمل نوجوانوں کا گروپ بنائے، نوجوانوں پرمشتمل گروپ بھارتی بربریت کوعالمی سطح پر اجاگرکرے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ کرفیوہٹتےہی کشمیری بھارتی اقدامات کے خلاف مذمت کریں گے اور بھارت کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہائے گا، بھارتی حکومت نے تمام حریت قیادت کو نظربند کر رکھا ہے اور کشمیرمیں سیاسی سرگرمیوں پر بھی پاپندی عائد کر رکھی ہے۔

    مزید پڑھیں : ہندوستان میں اس وقت آر ایس ایس کی حکومت ہے: مشال ملک

    یاد رہے چند روز قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس اور ڈوگرا کے غنڈوں نے لاکھوں لوگوں کو شہید کیا، جو لوگ بچ گئے وہ پاکستان آگئے، بھارتی جارحیت نہ تھمی تو ایک دنیا میں ایک سنگین مسئلہ جنم لے سکتا ہے

    انہوں نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ ہمیں آواز اٹھانی چاہیے اس سے پہلےکوئی بڑا ظلم ہو، بھارتی گولیوں سے لاکھوں کشمیریوں کی جانیں جاچکی ہیں ، ہمیں کشمیریوں کو ان کا حق دلانا اور آواز بننا ہے، ہمیں کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچانی ہوگی۔

  • مودی حکومت نے سرینگر کا نام تبدیل کرکے شیونگر رکھ دیا، مشعال ملک

    مودی حکومت نے سرینگر کا نام تبدیل کرکے شیونگر رکھ دیا، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے سرینگر کا نام تبدیل کرکے شیو نگر رکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیر کی پہچان ختم کرنے کی ایک اور سازش کرتے ہوئے سرینگر کا نام تبدیل کرکے شیونگر رکھ دیا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت کھیلوں کے میدان کے نام بھی تبدیل کررہی ہے، شیرکشمیر اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے سردار پٹیل اسٹیڈیم رکھ دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کی پہچان چھیننے پر تلی ہوئی ہے، بھارت کشمیریوں کی تاریخ مٹانا چاہتا ہے، اقوام متحدہ بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے۔

    مزید پڑھیں: بابری مسجد کیس کا فیصلہ انصاف کا خون ہے، مشعال ملک

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت نے تین ماہ سے کشمیریوں کو گھروں میں قید کررکھا ہے، عالمی ضمیر نہ جاگا تو کشمیریوں کی تاریخ تک مٹادی جائے گی۔

    انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی نسل کشی اور کشمیریوں کی پہچان چھیننے کا نوٹس لیا جائے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل بابری مسجد کیس کے فیصلے پر مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کیس پر فیصلہ انصاف کا خون ہے، بھارتی عدالت کے فیصلے سے مودی سرکار کا انتہا پسند چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کومذہبی آزادی اورسہولیات دے رہا ہے، مودی سرکار نے بھارت میں اقلیتوں پرعرصہ حیات تنگ کررکھا ہے، بھارت کی سب سے بڑی عدالت بھی انتہا پسندوں کے آگے بے بس ہے۔

  • بابری مسجد کیس کا فیصلہ انصاف کا خون ہے، مشال ملک

    بابری مسجد کیس کا فیصلہ انصاف کا خون ہے، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ بابری مسجد کیس کا فیصلہ انصاف کا خون ہے ، بھارت کی سب سے بڑی عدالت بھی انتہاپسندوں کے آگے بے بس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بابری مسجد کیس کے فیصلے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کیس پر فیصلہ انصاف کا خون ہے، بھارتی عدالت کے فیصلے سے مودی سرکار کا انتہا پسند چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کومذہبی آزادی اورسہولیات دےرہاہے، مودی سرکار نےبھارت میں اقلیتوں پرعرصہ حیات تنگ کررکھاہے، بھارت کی سب سےبڑی عدالت بھی انتہا پسندوں کے آگے بے بس ہے۔

    مزید پڑھیں : بابری مسجد کی جگہ مندر بنے گا، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

    یاد رہے بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی متنازع زمین ہندوؤں کو دینے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا بھارتی حکومت کی زیرنگرانی بابری مسجد کی جگہ مندر بنے گا اور مسلمانوں کو ایودھیا میں متبادل جگہ دی جائے۔

    فیصلے میں سنی اور شیعہ وقف بورڈز کی درخواستیں مسترد کردی گئیں تھیں اور کہا گیا تھا کہ تاریخی شواہد کے مطابق ایودھیارام کی جنم بھومی ہے، بابری مسجد کا فیصلہ قانونی شواہد کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

  • ہندوستان میں اس وقت آر ایس ایس کی حکومت ہے: مشال ملک

    ہندوستان میں اس وقت آر ایس ایس کی حکومت ہے: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں1947میں جو ہوا 2019 میں دوبارہ وہی ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس اور ڈوگرا کے غنڈوں نے لاکھوں لوگوں کو شہید کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو لوگ بچ گئے وہ پاکستان آگئے، بھارتی جارحیت نہ تھمی تو ایک دنیا میں ایک سنگین مسئلہ جنم لے سکتا ہے۔

    انہوں نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ ہمیں آواز اٹھانی چاہیے اس سے پہلےکوئی بڑا ظلم ہو، بھارتی گولیوں سے لاکھوں کشمیریوں کی جانیں جاچکی ہیں۔

    یاسین ملک کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کشمیریوں کو ان کا حق دلانا اور آواز بننا ہے، ہمیں کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچانی ہوگی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں مشال ملک نے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کو محصور کیا ہوا ہے، لاکھوں قربانیوں کے باوجود کشمیری ڈٹے ہوئے ہیں، بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا۔

    بھارت کسی خام خیالی میں نہ رہے، آزادی کی تحریک نہیں رک سکتی: مشال ملک

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں سخت کرفیو اور کریک ڈاؤن تاحال برقرارہے، عالمی برادری اور رہنماؤں کی جانب سے دباؤ کے باوجود مودی اپنے ناپاک عزائم سے باز نہ آیا۔

  • بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا، ناکامی اس کا مقدر ہے، مشعال ملک

    بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا، ناکامی اس کا مقدر ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا ہے مگر ناکامی اس کا مقدر ہے، بھارت کو کشمیری عوام نہیں بلکہ وہاں کی سرزمین چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کشمیر کی صورتحال پر نجی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیری نہیں، کشمیر کی سرزمین چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو پچاس روز گزر گئے، لوگ گھروں میں قید، ادویات اور خوراک کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔

    نجی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب میں مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا ہے۔

    تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں یاسین ملک کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری طلبہ سے اپیل ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز بنیں۔

    کشمیر اسٹیڈیز کا مضمون طلبہ کو یونیورسٹیوں میں پڑھانا چاہیے تاکہ طلبہ کو کشمیر کے مسئلے پر مکمل گرفت ہو اور بین الاقوامی سطح پر وہ کشمیر کے مسلے کو بہتر طور پر پیش کر سکیں۔

  • مودی نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں قیامت کا سماں ہے: مشال ملک

    مودی نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں قیامت کا سماں ہے: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی بیوی مشال ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. مشال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی و کشمیری بھارتی بربریت بے نقاب کریں.

    نوجوان سوشل میڈیاکےذریعےبھارتی مظالم سےدنیا کوآگاہ کریں، انتہاپسندمودی نے جمہوریت کالبادہ اوڑھ رکھا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں قیامت کاسماں، کرفیو کی وجہ سے قحط ہے.

    مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں اشیائے خورونوش، ادویات کی قلت ہے، بھارتی فورسزکشمیری نوجوانوں کو لاپتا اور تشدد کررہی ہے.

    انھوں نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیرپرتوجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کررہی ہے.

    مزید پڑھیں:44 روز کے کرفیو کے باوجود بہادر کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں: راجہ فاروق حیدر

    خیال رہے کہ مودی سرکار 5 اگست کو غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کی خصوصی اہمیت ختم کر دی تھی.

    آرٹیکل 370 کے خاتمے کے ساتھ ہی بھارت نے کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا، جو گزشتہ ڈھائی ماہ سے جاری ہے.

    اس عرصے میں کشمیر میں ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، جس کے خلاف دنیا بھر کی سماجی تنظیمیں آواز اٹھار رہی ہیں.

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جنگ زدہ علاقوں سے بری ہے: مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جنگ زدہ علاقوں سے بری ہے: مشعال ملک

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی دنیا کے تمام قوانین کی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ وادی میں طبی سہولیات عالمی ادارے طاقت سے پہنچائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ جنگ کی صورتحال میں بھی علاج اور خوراک پر پابندی نہیں ہوتی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جنگ زدہ علاقوں سے بری ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا ہے کہ طبی سہولتوں کی عدم فراہمی دنیا کے تمام قوانین کی خلاف ورزی ہے، طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عالمی تحریک کی ضرورت ہے۔ عالمی سطح پر بھی اس ظلم کو محسوس کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی پابندیاں ایک سال تک رہ سکتی ہیں، یہ صدی کا سب سے بڑا ظلم ہے۔ مقبوضہ وادی میں طبی سہولیات عالمی ادارے طاقت سے پہنچائیں۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اداروں میں کشمیر کا معاملہ موجود ہے، بھارت پر عالمی دباؤ اقوام متحدہ سے ہی آئے گا۔ ایٹمی جنگ پوری دنیا کے لیے خطرناک ہوگی۔

    اس سے قبل مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے شوہر سے بات نہیں ہوئی ہے، یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ یاسین ملک کی حالت دن بہ دن خراب ہو رہی ہے، پاکستانی کشمیر کی آزادی کے لیے بھرپور جدوجہد کریں۔

    مشعال ملک نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بڑا بریک تھرو ہے، ہمیں اب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل پر فوکس کرنا ہے۔ پوری دنیا میں ہمارا پیغام اس وقت پہنچ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ لوگ کہتے ہیں ہندوستان بڑی مارکیٹ ہے اس لیے کوئی اسے کچھ نہیں کہے گا، میں اس بات سے اختلاف کرتی ہوں، ہمیشہ ایسا نہیں رہے گا۔

  • بھارتی اقدام کی وجہ سے کشمیر قبرستان کی شکل اختیارکر گیا: مشعال ملک

    بھارتی اقدام کی وجہ سے کشمیر قبرستان کی شکل اختیارکر گیا: مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی اقدام کی وجہ سے کشمیر قبرستان کی شکل اختیارکر گیا

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے.

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوجی کشمیری خواتین کا ریپ کر کے انھیں جان سےمار رہی ہے، پاکستانی قوم بھارتی اقدامات کے خلاف سڑکوں پراحتجاج کرے.

    مقبوضہ کشمیرمیں صدی کا سب سےبڑا کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں خون کی ہولی کھیل رہی ہے، بھارت عالمی برادری کےساتھ تعلقات ختم کرچکا ہے.

    مزید پڑھیں: پاکستان کا بھارت سے سفارتی تعلقات محدود، دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ

    مشعال ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پاک بھارت ایٹمی جنگ کا خدشہ ہے، پاک بھارت ایٹمی جنگ سے نصف دنیا متاثر ہوگی، عالمی برادری کشمیریوں کے لئے کھڑی ہو، دنیا کوجنگ سے بچائے.

    خیال رہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر نے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے.

    حریت قیادت بھی اس وقت نظر بند ہے، تہاڑ جیل میں‌ قید یاسین ملک کی صحت سے متعلق مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں.