Tag: mishal malik

  • کشمیر میں مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، سراج الحق

    کشمیر میں مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پر مظالم ڈھا رہا ہے مگر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، عالمی برادری کی خاموشی بھی افسوسناک ہے۔

    یہ بات انہوں نے منصورہ میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیری عوام پر ظلم و تشدد میں بھارتی فوج دہشت اور درندگی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ حکمران مودی سے دوستی کی خاطر ان مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہمارے حکمران کشمیری شہداء کی قربانیوں سے بے وفائی کر رہے ہیں۔

    مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔مسئلہ کشمیر کا حل سہ فریقی مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

  • کشمیر کمیٹی کی کارکردگی ناقص ہے، ریاستی ادارہ بنایا جائے، مشعل ملک

    کشمیر کمیٹی کی کارکردگی ناقص ہے، ریاستی ادارہ بنایا جائے، مشعل ملک

    لاہور : کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کی کارکردگی کو ناقص قراردیتے ہوئے اسے ریاستی ادارہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہورپریس کلب میں ہونے والی میڈیا ٹاک میں کیا۔ مشعل ملک نے لاہور پریس کلب کے کتاب میلے میں اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کشمیر کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

    مشعل ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر پالیسی کی مستقل بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے اور کشمیر کمیٹی کو جارحانہ انداز میں کام کرنا چاہیئے۔

    اہلیہ یاسین ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوان نسل بھارت کے نشانے پر ہے اوربھارت دنیا میں سب سے زیادہ ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔ کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوج کے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے میڈیا اور طلبہ تنظیمیں مہم چلائیں۔

    مزید پڑھیں : مودی کشمیر کا قصائی ہے، مشعال ملک

    ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے، انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیریوں پر مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی آبادیاں بسانے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا۔

  • مودی کشمیر کا قصائی ہے، مشعال ملک

    مودی کشمیر کا قصائی ہے، مشعال ملک

    لاہور : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پرظلم کی انتہا کردی ہے، مودی کشمیرکا قصائی ہے،نام نہاد انتخابی ڈھونگ جمہوریت پرسیاہ دھبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی زیادتیاں دن بدن بڑھ رہی ہیں، کشمیریوں کا پاکستان سے بہت زیادہ پیار ہے، کشمیریوں کو پاکستان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، وانی نے کشمیر کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔

    مشال ملک نے کہا کہ پاکستان میں چلنے والی تحریکوں میں لاہور ہائی کورٹ بار کا کردار بڑا اہم رہا، وکلا سے گزارش ہے کہ وہ کشمیر کا مقدمہ لڑیں، کشمیر کشمیریوں کا حق ہے اور وہ ان کو ملنا چا ہیے۔

    انہوں نے بتایا کہ انڈین آرمی کشمیر کے نہتے نوجوانوں پر سر عام تشدد میں مصروف ہے مودی کشمیرکا قصائی ہے، وادی میں عام کشمیریوں کو بنیادی حقوق میسر نہیں، میں پاکستانیوں خاص طور پر وکلاء کے آگے ہاتھ جوڑتی ہوں کہ کشمیر کا کیس لڑیں، میں سیاست نہیں کر رہی ،ہمارا مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہے۔


    مزید پڑھیں : مودی کے ہاتھ انسانی خون سے رنگے ہوئے ہیں، مشال ملک


    انہوں نے بتایا کہ انڈین حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کے لئے بھارتی شہریوں کو کشمیر میں اراضی الاٹ کر رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے رہائشیوں کو جموں کشمیر میں اراضی خریدنے کی اجازت نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں خواتین سے زیادتیاں کی جا رہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر گھروں پر چھاپے مار کر خواتین کو زدوکوب کیا جاتا ہے،  مودی کا کردار باعث شرم ہے، بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ ساتھ عیسائیوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔انڈیا ایک دہشت گرد ملک ہے۔

    مشال ملک  نے کہا کہ ہمارے تمام حریت رہنما گھروں میں نظر بند ہیں، یاسین ملک پر ہر قسم کا تشدد کیا جا رہا ہے۔، کئی کئی ماہ کے لئے پانی بند کر دیا جاتا ہے، ہسپتالوں میں زخمیوں کا علاج کر نے والے ڈاکٹروں کو شہید کر دیا جاتا ہے۔

    کشمیریوں کو کب آزادی ملے گی جب ہم سب قبروں میں چلے جائیں گے، حریت رہنما بغیر کسی ہتھیار کے لڑ رہے ہیں۔

  • یاسین ملک کی خراب صحت، خورشید شاہ کا اقوامِ متحدہ کو خط لکھنے کا اعلان

    یاسین ملک کی خراب صحت، خورشید شاہ کا اقوامِ متحدہ کو خط لکھنے کا اعلان

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یاسین ملک کے ساتھ بھارتی کی جانب سے ہونے والی زیادتی کے حوالے سے اقوام متحدہ کو خط لکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسلام آباد میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت کے حوالے سے دریافت کیا۔

    پڑھیں: کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت بدستور تشویشناک

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے اعلان کیا کہ بھارتی روئیے کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھا جائے گا جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ جنیوا کنونشن کے تحت عالمی برادری اپنی نگرانی میں حریت رہنماء کا علاج کروائے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو غلط انجکشن پلاننگ کے تحت لگایا گیا کیونکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کو قتل کرنے کی سازش تیار کی جاچکی ہے۔

    مزید پڑھیں: اب کشمیریوں کا کفن بھی پاکستانی پرچم ہوگا، اہلیہ یاسین ملک

    انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیپلزپارٹی ماضی کی طرح کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرے گی اور اقوام متحدہ سے گرفتار حریت رہنماؤں کی رہائی کےعملی اقدامات کرے گی۔
  • کشمیریوں سے ذیادہ عدم تشدد کا علمبردار کوئی نہیں، مشا ل ملک

    کشمیریوں سے ذیادہ عدم تشدد کا علمبردار کوئی نہیں، مشا ل ملک

    اسلام آباد: حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہاتما گاندھی سے منسوب عدم تشدد کے عالمی دن کو کشمیریوں کے نام کرے کیونکہ دنیا میں کشمیریوں سے ذیادہ عدم تشدد کا علمبردار کوئی نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر عدم تشدد کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشال ملک کا کہنا تھاکہ ہندوستان کو عددم تشدد کا عالمی دن منانے کا کوئی حق حاصل نہیں کیونکہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ تشدد بھارتی افواج نے نہتے کشمیریوں پر کیا ہے۔

    عدم تشدد کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرے میں شریک لوگوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔

    پڑھیں:  کشمیر‌ میں کرفیو کا 85 واں روز، ایک اور نوجوان شہید، تعداد 108 ہوگئی

    اس موقع پر مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قابض فوجیوں اور اُن کے ملک کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مشال ملک نے بڑی تعداد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا، حریت رہنماء کی زوجہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’عدم تشدد کا عالمی دن منانے کے سب سے زیادہ حقدار مظلوم کشمیری ہیں جو پر امن انداز میں حق خود ارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں اور قابض فوجیوں کے مظالم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کبھی بھی بھارت کاحصہ نہ تھااورنہ ہوگا

    انہوں نے عالمی دنیا سے کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ کر سلامتی کونسل کی قرار دادوں کو پامال کررہا ہے جبکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق اپنا حق طلب کررہے ہیں‘‘۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر اور حریت رہنماء برہان مظفر وانی کی حراست کے دوران شہادت کے بعد عوام کی بڑی تعداد مقبوضہ وادی میں سڑکوں پر نکل آئی تھی، جس کے بعد قابض فوجیوں کی جانب سے انہیں منتشر کرنے کے لیے مظالم کا سلسلہ شروع کیاگیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہماری چوتھی نسل خونریزی کےماحول میں رہ رہی ہے،علی گیلانی

     مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوجیوں نے پیلٹ گن کا استعمال کیا جن کے چہروں سے متاثر ہونے والے سینکڑوں بچے، خواتین، بزرگ اور نوجوان اپنی بینائی کھو چکے ہیں تاہم مختلف علاقوں میں فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے۔

    بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے مسلسل 86 روز سے کرفیو نافذ ہے، جس کے باعث ہزاروں کشمیری نمازِ جمعہ کی ادائیگی کرنے سے قاصر رہے تاہم کرفیو کے باعث کشمیریوں کو غذائی قلت، ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر کو تقسیم نہیں کرنے دیں گے، مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر کو تقسیم نہیں کرنے دیں گے، مشعال ملک

    اسلام آباد : جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چِیئرپرسن مشعال ملک نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کی الگ بستیاں بسانے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت جموں میں دیگر علاقوں سے ہندو پنڈت لا کر آباد کر رہی ہے ۔جو مقبوضہ کشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش ہے ۔

    اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ جمو ں و کشمیر میں ہندو و مسلم مل جل کر رہتے ہیں جو بھارتی حکومت کے لئے نا قابل قبول ہے۔

    حکومت معاملے کی حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زیر بحث لائے اورعالمی سطح پر اس حوالے سے لابنگ کرے۔

    حکومت معاملے کے حل کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری امن پسند قوم ہے بھارت انہیں آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کی سزا دے رہا ہے ۔