Tag: Mishi khan

  • ’اداکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘ مشی خان نے ثنا نواز کی طبیعت صاف کردی

    ’اداکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘ مشی خان نے ثنا نواز کی طبیعت صاف کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثنا نواز کے غیر جانبدارانہ بیان پر اداکارہ مشی خان نے ان کی طبعیت صاف کردی ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے حالیہ تنازع نے غیر جانبدارانہ موقف اختیار  کرنے والے بہت سے پاکستانی فنکاروں کو بے نقاب کیا ہے، وہی اداکارہ ثنا نواز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں اداکارہ ثنا کو بھی غیر جانبدارانہ بیان دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، وہ سرحدوں سے آگے ہوتے ہیں وہ اپنے کام سے محبت اور مثبت پھیلانے میں اہم کرادار چاہیے۔

    انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ثنا نواز کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی جس میں ان کو کہتا سنا جاسکتا ہے کہ فنکار سرحدوں سے ماورا ہوتے ہیں، ان کا مقصد محبت اور مثبت پیغام پھیلانا ہوتا ہے۔

    تاہم ثنا نواز کی ویڈیو پر انہیں مشی خان سمیت پاکستانیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے، پاکستانیوں نے اداکارہ کے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور قومی مفاد کے منافی قرار دیا۔

    تاہم مشی خان نے کہا کہ اگر فنکار واقعی سرحدوں سے آزاد ہوتے تو آپ دنیا بھر میں بغیر پاسپورٹ کے گھوم رہیں ہوتیں؟ کیوں امیگریشن قوانین مانتی ہیں؟ پاسپورٹ کی لائن میں لگتی ہیں؟ پھر کیسے کہہ سکتی ہیں کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ پرانے، گھسے پٹے بیانیے اب مت دہرائیں، آپکا مقصد محبت پھیلانا ہے ٹھیک، مگر جب آپ کے ملک کی خودمختاری پر بات ہو تب آپ کو واضح موقف اپنانا چاہیے، یہی وقت ہوتا ہے جب آپ کا ملک آپ سے وفاداری مانگتا ہے۔

  • مشی خان بیہودہ مواد شیئر کرنے والے ٹک ٹاکرز پر برس پڑیں

    مشی خان بیہودہ مواد شیئر کرنے والے ٹک ٹاکرز پر برس پڑیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور میزبان مشی خان نے ٹک ٹاک اکاؤنٹس اور ٹک ٹاک لائیو پر بیہودہ مواد شیئر کرنے والے پاکستانی صارفین کو کھری کھری سنادیں۔

    سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مشی خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہیں معمول کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ابھی پاکستان میں ٹک ٹاک نے لائیو کی سہولت متعارف نہیں کروائی مگر کچھ صارفین یو کے اور دیگر ممالک کے سم کارڈ استعمال کرکے پاکستان میں ٹک ٹاک لائیو بنانے میں مصروف ہوچکے ہیں اور انتہائی غلاظت پھیلا رہے ہیں۔

    اداکارہ کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں گزشتہ دنوں یوٹیوب پر کچھ تلاش کر رہی تھی کہ میرے سامنے ٹک ٹاک لائیو کی کچھ ویڈیوز نمودار ہوگئیں، مجھ سے یہ ویڈیوز دیکھی تک نہیں گئیں، گھر بیٹھی خواتین نامناسب حرکات کرنے میں مصروف ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ معاشرے کا پہلے ہی برا حال ہے اور اب گھر بیٹھی خواتین اور مرد حضرات پیسے کمانے کے چکروں میں مزید بیہودگی پھیلانے میں مصروف ہوچکے ہیں۔

    وینا ملک نے بگ باس میں دوسری بار شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹک ٹاک لائیو پر بہت بیہودگی پھلائی جا رہی ہے، کوئی کسی کو شیر مار رہا ہے تو کوئی سزا کے نام پر غلیظ حرکتیں اور گالیاں دے رہا ہے۔

  • مشی خان رجب بٹ کی حمایت میں بول پڑیں

    مشی خان رجب بٹ کی حمایت میں بول پڑیں

    پاکستانی ٹیلی ویژن کی سابقہ اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان مشی خان بھی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ پر تنقید کرنے والوں کے خلاف میدان میں آگئیں۔

    رجب بٹ اپنی عالیشان شادی کے سبب گزشتہ چند دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے، اس مہنگی ترین شادی میں پیسوں کی بے تحاشہ نمائش کی گئی جبکہ تقریب میں مدعو مہمانوں نے بھی دل کھول کر دولہے کو سلامی دی۔

    معروف ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے رجب بٹ اور انکی اہلیہ کو ایک شیر کا بچہ بطور تحفہ پیش کرکے سوشل میڈیا کی توجہ سمیٹ لی۔

    اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے لاہور کے علاقے پارک ویو میں رجب بٹ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں شیر کے بچے کو غیر قانونی طور پر رکھا گیا تھا۔

    پولیس نے ٹک ٹاکر کو حراست لیتے ہوئے ان سے بغیر لائسنس اسلحہ بھی برآمد کرلیا، جسکے بعد وہی رجب بٹ جو اپنی شادی کی خوشیوں میں مگن تھے، جیل کی ہوا کھانے پر مجبور ہوگئے۔

    پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ مشی خان بھی آج اس معاملے پر بول پڑیں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے یوٹیوبر رجب بٹ کی شادی میں نمودونمائش کا دفاع کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

    سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ‘یوٹیوبر رجب بٹ نے بالآخر شادی کر لی ہے اور ان کی شادی گزشتہ دو تین دنوں سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے، ان کی شادی کی پُرتعیش تقریبات تنقید کی زد میں ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کو یہ پیسہ دوسروں کی مدد پر خرچ کر دینا چاہیے تھا، لوگوں کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ رجب بٹ لوگوں کی مدد بھی کرتا ہے۔

    مشی نے کہا کہ پنجاب میں ویسے بھی یہ عام بات ہے، یہاں لوگ شادیوں میں پیسے نچھاور کرتے ہیں، یہ انکا خوشی منانے کا طریقہ ہے، اس میں ایسا کیا ہوگیا؟ یہ اس کا اپنا پیسہ ہے، وہ اس کے ساتھ جو کرنا چاہتا ہے اسے کرنے دیں، رجب پر تنقید کرنے والے وہ ہیں جنہیں ایک روپیہ خیرات کرنے کی توفیق نہیں ہوتی۔

    مشی خان لائیو شو کے دوران گر پڑیں، ویڈیو وائرل

    اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کو اپنی تنقید ایسے لوگوں پر کرنی چاہئے جو شادیوں پر بندوق اور شیر جیسے نامناسب تحائف دے دیتے ہیں، رجب بٹ کو بھی شیر کا بچہ تحفے میں دیدیا گیا تھا، اس نے خود اسے پال نہیں رکھا تھا، کم از کم اُسے اِن چیزوں کا لائسنس حاصل کرنے وقت تو ملنا چاہیے تھا’۔

  • مشی خان لائیو شو کے دوران گر پڑیں، ویڈیو وائرل

    مشی خان لائیو شو کے دوران گر پڑیں، ویڈیو وائرل

    پاکستانی ٹیلی ویژن کی سابقہ معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان مشی خان لائیو شو کے دوران صوفے سے نیچے گر گئیں، جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    معروف اداکارہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، جس میں وہ لائیو براڈ کاسٹ کے دوران اپنی کرسی سے توازن کھو کر نیچے گر جاتی ہیں۔

    اداکارہ کو وائرل ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ صوفے پر بیٹھی ہوئی تھیں کہ اچانک انہوں نے اپنے فون سے سیلفی لینے کیلئے خود کو صحیح سمت میں کرنے کی کوشش کی مگر اس دوران وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نیچے گر گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

    اس موقع پر اداکارہ کے ہاتھ سے فون بھی نیچے گر گیا، جبکہ عملے نے فوراً ان کی جانب دوڑ لگاتے ہوئے انہیں سہارا دیا اور نیچے سے اُٹھا کر دوبارہ صوفے پر بٹھا دیا۔

    معروف اداکارہ مشی خان اس پورے معاملے کے دوران سوری کے الفاظ ادا کرتی رہیں جبکہ انہوں نے جذبات پر کنٹرول رکھا اور ہنستی رہیں۔

    صارفین کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی متضاد تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک صرف نے کمنٹس سیکشن میں لکھا کہ وہ ”شرمندگی سے بچنے کیلئے جھوٹی ہنسی ہنس رہی ہیں“۔

    امبانی فیملی میں شادی پر مشی خان اور صبا فیصل آمنے سامنے

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے اس وقت کو بڑی ہی مہارت سے ہینڈل کیا اور اپنی تکلیف کو ظاہر نہیں ہونے دیا۔

  • اداکارہ مشی خان کی ضمانت کے خلاف درخواست خارج

    اداکارہ مشی خان کی ضمانت کے خلاف درخواست خارج

    راولپنڈی : عدالت نے اداکارہ مشی خان کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے ضمانت کےخلاف درخواست خارج کردی۔

    تفصییلات کے مطابق اداکارہ مشی خان نے فراڈ کیس میں عبوری ضمانت کرا رکھی تھی۔ گزشتہ روزان کی ضمانت میں ایک روز کی توسیع کی گئی تھی۔

    مشی خان پر دو لاکھ روپے لے کر اشتہار میں کام نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، کہ اداکارہ نے رقم لے کر اشتہار میں کام نہ کیا۔

    جبکہ مشی خان نے عدالت میں موقف اپنایا کہ انہوں نے نہ تو رقم وصول کی ہے اور نہ ہی فراڈ کیاہے۔مشی خان نے عدالت میں ضمانت کی توسیع کیلئے درخواست دی۔

    عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پچا س ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔