Tag: misr

  • دس ہزار گدھے چین بھیجنے  کی منظوری

    دس ہزار گدھے چین بھیجنے کی منظوری

    قاہرہ: چین کی درخواست اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے ہونے کے بعد مصر نے چین کو 10 ہزار گدھے بھیجنے کی اجازت دے دی جبکہ آوارہ کتوں کو کوریا بھیجنے پر بھی معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مصری حکام نے چین کی درخواست اور معاہدے کی منظوری کے بعد 10 ہزار گدھے چین کو برآمد کرنے کی اجازت دے دی جس کے تحت مصر سے 10 ہزار گدھے چین بھیجے جائیں گے۔


    ون وہیلر گدھا شہریوں‌ کی توجہ کا مرکز بن گیا


    مصری وزارت زراعت کے زیر انتظام جنرل اتھارٹی فار وٹرنری سروسز کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم محروس نے معاہدے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’ دونوں ممالک کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت چین کو گدھے برآمد کیے جانے کی منظوری دی گئی ہے‘‘۔


    اسی سے متعلق: چین کو گدھوں کی ضرورت ہے


     انہوں نے کہا کہ گدھوں کی برآمد میں الازہر کے فتوے کی پاسداری کی جائے گی جس کے تحت گدھوں کو ذبح نہیں کیا جائے گا جب کہ چین کو گدھوں کا گوشت نہیں بلکہ صرف کھالوں کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب کوریا کی ایک کمپنی نے مصر سے کتوں کو درآمد کرنے کی پیش کش کی ہے جس پر بات چیت جاری ہے، مصری حکومت کے مطابق کوریا کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست زیر غور ہے تاہم ابھی اس کی منظوری ہونا باقی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں: کاسمیٹکس کریموں میں گدھے کی کھال کے استعمال ہونے کا انکشاف


    مصری حکام کے مطابق کتوں کی برآمد کا مقصد آوارہ کتوں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے کیونکہ جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے انہیں زہر دے کر ہلاک کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔


    یہ بھی :مصرکا کتوں اورگدھوں کے شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ


    خیال رہے کہ چین دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو دنیا بھر سے گدھے درآمد کرتا ہے، کئی ممالک چین سے گدھوں کی خریدوفروخت پر پابندی کرچکے ہیں جبکہ چینی حکام کا مؤقف ہے کہ وہ گدھوں کی کھال سے مختلف اقسام کی ادویات تیار کرتا ہے۔

  • آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر ڈاکٹر سمیت عملہ معطل

    آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر ڈاکٹر سمیت عملہ معطل

    قاہرہ: مصر کے نجی اسپتال میں آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر عوامی ردِ عمل سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے ڈاکٹر سمیت پورے عملے کو معطل کردیا وزیر صحت نے ڈاکٹر کو طلب کر کے واقعے کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

    عرب نیوز ایجنسی کے مطابق مصر کے شمالی صوبے البحیرہ میں آپریشن کے دوران مرد گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے دیگر اسٹاف ممبران کے ساتھ سیلفی لی اور فیس بک پیچ پر پوسٹ کردی۔

    ڈاکٹر کی جانب سے تصویر پوسٹ کرنے کے بعد لوگوں نے اس پر شدید تنقید کی جس کے بعد ڈاکٹر نے سیلفی ہٹالی تاہم انتظامیہ نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر اور اُس میں موجود تمام عملے کو معطل کردیا۔

    لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر البحیرہ صوبے میں وزارت صحت کے سکریٹری ڈاکٹر علاء عثمان نے سیلفی پوسٹ کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انتظامی استغاثہ نے بھی سرزنش کے اقدامات سے قبل ڈاکٹر کو طلب کیا۔

    واقعے کے مرکزی کردار ڈاکٹر عبداللطيف عاشور نے آپریشن تھیٹر میں سیلفی لینے اور مریض کی حرمت پامال کرنے کی وجہ بتانے سے انکار کر دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ اجازت لینے کے بعد آپریشن کے دوران مریض کی تصویر لینا قانونی اور اخلاقی لحاظ سے کسی قسم کی خلاف ورزی شمار نہیں ہوتی بشرط یہ کہ تصاویر میں مریض کا چہرہ نظر نہ آئے۔

    عبداللطیف نے باور کرایا کہ وہ ایک بڑے ڈاکٹر ہیں اور ان کی اپنی ایک ساکھ ہے لہذا انہوں نے پہلے مریضہ سے اجازت لی تھی تاہم انہیں یہ خیال نہیں رہا کہ پس منظر میں کیا ظاہر ہو رہا ہے۔

    دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے عوامی ردِ عمل سامنے آنے کے بعد سیلفی لینے اور اپنی نوکری میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر سمیت تصویر میں نظر آنے والے دیگر عملے کو بھی معطل کرتے ہوئے تمام افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔