Tag: miss America

  • امریکا کے مقابلہ حسن میں مس جارجیا کو ملا مس امریکا کا اعزاز

    امریکا کے مقابلہ حسن میں مس جارجیا کو ملا مس امریکا کا اعزاز

    نیو جرسی: حسن کی ملکہ کا تاج پہننا ہر لڑکی کا خواب ہے، مس جارجیا کو مس امریکا کا خطاب ملا تو ان کا خوشی سے براحال ہوگیا۔

    نیویارک میں اکیس سالہ حسینہ مس جارجیا ،بیٹی کینٹرل کو مس امریکا کا تاج پہنا دیا گیا، مس جارجیا بیٹی کینٹرل اب نئی مس امریکا بن گئیں، نیو جرسی میں ہونے والے اس مقابلہ حسن میں اکیاون حسیناؤں نے شرکت کی۔

    تاہم سب سے خوبصورت دوشیزہ کا اعزاز اکیس سالہ بیٹی کینٹرل کے حصے آیا ۔ انہیں ہیروں سے سجے تاج کے ساتھ پچاس ہزار ڈالر کی سکالر شپ بھی دی گئی ۔

    دوسرے نمبر پر آنے والی مسی سپی کی ہنا رابرٹس کو 25 ہزار ڈالر انعام سے نوازا گیا۔

  • نیویارک کی حسینہ نے مس امریکا کا ٹائٹل جیت لیا

    نیویارک کی حسینہ نے مس امریکا کا ٹائٹل جیت لیا

    اٹلانٹا:  نیویارک کی دو شیزہ کیرا نے مس امریکا کا مقابلہ جیت لیا، امریکی شہری کیرا نے ’مس امریکہ‘ کا خطاب اپنے نام کر کے خوابوں کو سچ کر دکھایا۔

    امریکی ریاست اٹلانٹا میں مس امریکا دو ہزار چودہ کیلئے سالانہ مقابلہ ہوا۔ جس میں امریکا بھر سے تریپن حسینائوں نے شرکت کی۔دلکش لباس زیب تن کئے تمام حسیناوں نے سب کے دل جیت لئیے۔

    پر ٹائیٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی تئیس سالہ کیرا جس کو پچاس ہزار ڈالر زکا انعام دیا گیا، دوسرے نمبر پر رہنے والی آرکنساس کی دوشیزہ کو پچیس ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی۔