Tag: Miss Universe

  • سعودی ماڈل کی ’مس یونیورس‘ مقابلے میں شرکت؟ حقیقت سامنے آگئی

    سعودی ماڈل کی ’مس یونیورس‘ مقابلے میں شرکت؟ حقیقت سامنے آگئی

    مس یونیورس آرگنائزیشن نے مس یونیورس 2024 مقابلے میں سعودی عرب کی ماڈل رومی القحطانی کی شرکت کی خبر کو مسترد کر دیا۔

    گزشتہ دنوں سعودی ماڈل رومی القحطانی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ عالمی مقابلہ حسن 2024 میں شرکت کریں گی جس کے بعد مس یونیورس آرگنائزیشن نے بیان جاری کیا ہے۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مس یونیورس آرگنائزیشن نے جاری کردی بیان میں سعودی عرب کی ماڈل کی شرکت کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ابھی تک ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہوا ہے جن کی رواں سال کے مس یونیورس مقابلے میں شرکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

    آرگنائزیشن نے بیان میں کہا کہ ہم فی الحال امیدواروں کو کوالیفائی کرنے اور اس مقابلے کی نمائندگی کے لیے قومی ڈائریکٹر مقرر کرنے سے متعلق سخت جانچ پڑتال کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

    آرگنائزیشن نے کہا کہ سعودی عرب کو اُس وقت مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں شرکت کا موقع نہیں ملے گا جب تک اس مرحلے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا، کمیٹی کی تصدیق کے بعد ہی شرکت کا فیصلہ ہوتا ہے۔

  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان ’مس یونیورس‘ کی دوڑ میں شامل، نمائندگی کے لیے حتمی انتخاب آج ہوگا

    تاریخ میں پہلی بار پاکستان ’مس یونیورس‘ کی دوڑ میں شامل، نمائندگی کے لیے حتمی انتخاب آج ہوگا

    تاریخ میں پہلی بار پاکستان ’مس یونیورس‘ کی دوڑ میں شامل ہو گیا ہے، پاکستان کی جانب سے نمائندگی کے لیے پانچ حسیناؤں میں سے ایک کا حتمی انتخاب آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور میں دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ حسن ’مس یونیورس 2023‘ رواں ماہ نومبر میں منعقد ہوگا، پاکستانی دوشیزہ بھی پہلی بار مس یونیورس مقابلے کا حصہ ہوگی۔

    مقابلے میں شرکت کے لیے 5 حسینائیں منتخب کی گئی ہیں، جن میں ایریکا رابن، حرا انعام، جیسیکا ولسن، ملیکہ علوی اور سبرینا وسیم شامل ہیں، ان میں سے کوئی ایک پاکستان کی جانب سے مس یونیورس مقابلے کے لیے جائیں گی، جس کا حتمی فیصلہ آج ہوگا۔

    کراچی کی ایریکا رابن، لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسکا ولسن، پنسلوانیا سے پاکستانی نژاد امریکی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم کا انتخاب 200 سے زائد امیدواروں میں کیا گیا تھا۔

    فلپائنی ڈیزائنر کے ملبوسات پہن کر حسیناؤں نے مالدیپ میں فوٹو شوٹ میں حصہ لیا۔

  • مس یونیورس کی فائنلسٹ ماڈل المناک حادثے میں ہلاک

    مس یونیورس کی فائنلسٹ ماڈل المناک حادثے میں ہلاک

    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ماڈل جو مس یونیورس کے مقابلے کی فائنلسٹ رہی تھیں، گھڑ سواری کے دوران حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئیں۔

    سنہ 2022 کی مس یونیورس فائنلسٹ اور آسٹریلوی فیشن ماڈل سینا ویر ایک المناک حادثے کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

    23 سالہ سینا ویر کو اپنے آبائی وطن آسٹریلیا میں گھوڑے پر سواری کے دوران ایک خطرناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ انتقال کر گئیں۔

    بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں سینا ویر آسٹریلیا کے ونڈسر پولو گراؤنڈز میں گھڑ سواری میں مصروف تھیں، جب وہ ایک المناک حادثے کا شکار ہوئیں اور ایک ماہ بستر پر رہنے کے بعد 4 مئی کو چل بسیں۔

    ماڈل کو ان کی چوٹوں کی وجہ سے کئی ہفتوں تک لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔

    سینا ویر کی موت کی خبر ان کے اہلخانہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی، فیملی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے ماڈل کو لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sienna Weir (@sienna_weir)

    ان کی ماڈلنگ ایجنسی سکوپ مینجمنٹ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کی اور انسٹاگرام پر ان کی متعدد تصاویر شیئر کیں۔

    سینا ویر 2022 کے آسٹریلیائی مس یونیورس مقابلے میں 27 فائنلسٹوں میں سے ایک تھیں۔

    انہوں نے سڈنی یونیورسٹی سے انگریزی ادب اور نفسیات میں ڈبل ڈگری حاصل کی، ماضی میں دیے گئے انٹرویوز میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنا کیریئر جاری رکھنے کے لیے برطانیہ جانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

  • مس یونیورس کا تاج فرانس کی ایرس مٹ نیئر کے نام

    مس یونیورس کا تاج فرانس کی ایرس مٹ نیئر کے نام

    منیلا: مس یونیورس کا تاج فرانس کی حسینہ ایرس کے سر سج گیا۔

    منیلا میں ہونے والا مس یونیورس کا مقابلہ اختتام پذیر ہوا، تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں دنیا بھر سے 85 خواتین نے حصہ لیا، ہیٹی اور فرانس کی حسیناؤں کے درمیان کڑا مقابلہ ہوا، جس کے بعد مس یونیورس کا تاج فرانس کی ایرس میٹینیریا کے سر سجا۔

    miss-2

    ملکہ حسن کا تاج سرپرسجاتے ہوئے ایرس خوشی سے نہال ہوگئیں اور نم آنکھوں سے اپنے خواب کو سچ ہوتا دیکھا تو یقین نہیں آیا۔

    miss-universe-2

    خبر رساں ادارے ادارے کے مطابق مس یونیورس ایرس میٹینیریا کا کہنا تھا کہ میں اس اعزاز کو جیت کر حیران ہوں، مجھے بہت فخر محسوس ہورہا ہے مجھے یقین نہیں آرہا کہ یہ میرے نام ہوگیا ہے۔

    miss-universe-1

    مس یونی ورس کے 65 ویں مقابلے میں جیت کا تاج پہننے والی فرانس کی آئرس میٹینیریا ڈینٹل سرجری کی طالبہ ہیں۔

    miss45

    مقابلے میں مس ہیٹی ریکویل بیلیسر دوسرے اور کولمبیا کی ملکہ حسن اینڈریا ٹوؤر تیسرے نمبر پر رہیں۔