Tag: miss world 2016

  • پورتوریکو کی اسٹیفینی ڈیل ویلے نے مس ورلڈ  2016کا تاج اپنے نام کرلیا

    پورتوریکو کی اسٹیفینی ڈیل ویلے نے مس ورلڈ 2016کا تاج اپنے نام کرلیا

    واشنگٹن : پورتوریکو کی اسٹیفینی ڈیل ویلے نے مس ورلڈ2016 کا خطاب اپنے نام کرلیا۔

    امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے نزدیک نیشنل ہاربر میں 66ویں مس ورلڈ مقابلے کا انعقاد کیا گیا ، مقابلے میں پورتو ریکو 19سالہ اسٹیفینی نے دنیا بھر کی 100سے زیادہ خوبصورت لڑکیوں کو ہراکر مس ورلڈ 2016کا تاج اپنے نام کیا۔

    miss-post-2

    the-newly-crowned-miss-world-2016-stephanie-del-valle-from-puerto-rico-600x952

    مس ورلڈ کے مقابلے میں دنیا بھر سے حسیناؤں نے شرکت کی، مختلف ممالک کی 100 خوبصورت دوشیزاوں نے مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے ریمپ پر واک کی۔

    miss

    miss3

    miss-post-3

    مس ڈامینیکن ریپبلیکن یارتزا مگوئلینا رییس رمی ریز دوسرے اور مس انڈونیشیا نتاشا مینوئلا تیسرے نمبر پر رہی۔

    miss-post-1

    مس ورلڈ کا تاج اسٹیفنی کے سر پر سجایا گیا تو جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھیں بھر آئیں۔

    miss4

    انیس سالہ اسٹیفنی ڈیل ویلے کالج کی طالبہ ہیں اور مستقبل میں انٹرٹینمینٹ کی دنیا میں نام کمانا چاہتی ہیں ، انہیں 2015 ءکی مس ورلڈ اسپین کی میریا لالاگُونا نے تاج پہنایا تھا۔