Tag: Missile Test

  • شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربہ کا دعویٰ

    شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربہ کا دعویٰ

    پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربہ کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے تجربے کی مذمت کی ہے۔

    شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، یہ میزائل دنیا کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ شمالی کوریا نے میزائل تجربے کواہم پیشرفت قراردے دیا ہے۔

    شمالی کوریا میڈیا کے مطابق میزائل نے 39 منٹ تک پرواز کی اور وہ 2800 کلومیٹر کی بلندی تک جانے کے بعد بحیرۂ جاپان میں گرکے تباہ ہوگیا۔


    مزید پڑھیں  : شمالی کوریا کا ایک اورمیزائل تجربہ


    دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت کا خیال تھا کہ شمالی کوریا نے جس میزائل کا تجربہ کیا ہے وہ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا ایک بیلسٹک میزائل تھا، اگر شمالی کوریا کا بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ درست ہے تو جنوبی کوریا کو حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا اقدام سلامتی کونسل قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن نے شمالی کوریا کے تجربے کو امریکا کیلئے نیا خطرہ قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ عالمی خطرے کو روکنے کیلئے عالمی ایکشن کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ ایسے وقت کیا، جب دنیا کے 20 بڑی معاشی طاقتوں کی تنظیم ‘جی-20’ کا سربراہی اجلاس جرمنی میں شروع ہونے والا ہے، جس میں عالمی رہنما شمالی کوریا کی جانب سے بین الاقوامی پابندیوں کی مسلسل خلاف ورزیوں سمیت دیگر معاملات پر بھی غور کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کا کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی: پاکستان نے کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ کیا۔

    پاکستان نے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے حتف ایٹ رعد میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تین سو پچاس کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔ رعد کروزمیزائل، اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔جسکی وجہ سے اس کی نشاندہی ریڈار پر بھی نہیں ہوسکتی۔

    ایسی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں چند ہی ممالک کے پاس ہے ، جسمیں اب پاکستان بھی شامل ہوگیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق رعد کروز میزائل مکمل طور پر پاکستانی انجینیرز اور سائنس دانوں نے تیار کیا ہے۔

    کامیاب تجربے پر آرمی چیف، صدر اور وزیراعظم کی جانب سے ٹیم اور قوم کو مبارک باد دی گئی ہے۔