Tag: missing plane

  • ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا

    ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا

    انڈونیشیا : تین روز سے لاپتہ ملائیشین طیارے کا ملبہ مل گیا ہے،انڈونیشین حکام نے جاوا کے سمندر سے ملبہ اور اب تک چھ لاشیں ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

    انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والی ملائیشیا کی نجی ائیرلائن کے طیارے کا ملبہ جاوا کے سمندر سے مل گیا ہے، سمندر سے لاشوں اور ملبے کونکالنے کا کام جاری ہے۔

    ملبہ طیارے کے گمشدگی کے مقام سے دسٓ کلومیٹر دور ملا، جس میں طیارے کا دروازہ، لائف جیکٹس اوردیگراشیاء شامل ہیں۔

    بحیرہ جاوا میں ہونے والے سرچ آپریشن میں انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا اور امریکی ماہرین نے حصہ لیا، بدقسمت طیارے کے پائلٹ نے آخری بار کنٹرول ٹاور سے جہاز کو مزید بلندی پر لے جانے کی درخواست کی تھی جو دے دی گئی تھی۔

    طیارہ اتوار کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے سنگاپور جاتے ہوئے بحیرۂ جاوا کے اوپر لاپتہ ہوگیا تھا، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت ایک سوباسٹھ افراد سوار تھے۔

  • لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری

    لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری

    جکارتہ :ملائیشیا کی نجی ائیرلائن کے لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے۔ طیارہ اتوار کو انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئےلاپتہ ہوگیا تھا۔

    انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے انڈونیشیا کی نجی ایئرلائن کے لاپتہ طیارے کی تلاش تیسرے روزبھی جاری ہے، بحیرہ جاوا میں سرچ آپریشن میں انڈونیشیا، ملائیشیا،سنگاپور، آسٹریلیا اور امریکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

    طیارے کی تلاش میں تیس بحری جہاز،سات ہیلی کاپٹر اور پندرہ طیارے شریک ہیں۔

    انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ طیارے کے پائلٹ نے ائیرٹریفک کنٹرول سے آخری گفتگو میں جہاز کو مزید بلندی پرلے جانے کی اجازت مانگی تھی جو دے دی گئی تھی لیکن اس کے بعد پائلٹ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

    ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کی پرواز اتوار کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے سنگاپور جاتے ہوئے بحیرۂ جاوا کے اوپر لاپتہ ہوئی تھی، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت ایک سو باسٹھ افراد سوار تھے اور طیارے کا پرواز کے پینتالیس منٹ بعد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

  • ایئرایشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کا کام دوبارہ شروع

    ایئرایشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کا کام دوبارہ شروع

    جگارتا: انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والے ایئر ایشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کا کام ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ہے۔

    انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والے ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش ایک بار پھر شروع کر دی گئی ہے، ملایشن حکام کے مطابق تلاش کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے، سرچ آپریشن میں بحری جہاز، ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز سے مدد لی جا رہی ہے۔

    اتوار کو انڈونیشیا کی فضائیہ اور سنگاپور کے جہازوں نے بحیرۂ جاوا میں طیارے کی تلاش کا عمل اندھیرا ہو جانے اور خراب موسم کے باعث روک دیا تھا۔

    اتوار کو انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے سنگاپور جانے والا انڈونیشیا کے مسافر بردار طیارہ ایئر ایشیا  کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہو گیا تھا۔ طیارے میں ایک سو باسٹھ افراد سوار ہیں۔

    ایئر ایشیا کے چیف ایگزیکٹیو طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد سورابایا پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے طیارے کا لاپتہ ہو جانا بہت بڑا صدمہ ہے۔ انڈونیشی حکام نے جہاز کاملبہ ملنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔