Tag: Mission Impossible

  • مشن امپاسیبل کے لیے ٹام کروز کے ایک اور جان لیوا اسٹنٹ کی تصاویر وائرل

    مشن امپاسیبل کے لیے ٹام کروز کے ایک اور جان لیوا اسٹنٹ کی تصاویر وائرل

    ہالی ووڈ کے اسٹار ٹام کروز شوٹنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ خود کرنے کے لیے مشہور ہیں اور اس کے لیے اسٹنٹ مین کا سہارا نہیں لیتے۔

    اسٹنٹ کے شہنشاہ ٹام کروز اپنے کرتب سے کبھی بھی مداحوں کو افسردہ نہیں کرتے اور ایسا ہی کچھ انھوں نے مشن امپاسیبل ایٹ کی شوٹنگ کے دوران کیا ہے جس کو دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے۔

    سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اداکار کو الٹے طیارے پر لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مشن امپاسبل ایٹ کی شوٹنگ جاری ہے اور یہ فلم 23 مئی 2024 کو ریلیز ہوگی جو 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈیڈ ریکننگ کا سیکوئل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس اسٹنٹ کے لیے ٹام کروز نے 50 اسکائی ڈائیونگ سیشنز میں شرکت کی اور 13 ہزار بار موٹرسائیکل سے جمپ لگائی۔

    اس سے قبل ٹام کروز نے مشن امپاسبل 7 کے ایک سٹنٹ کو اپنی زندگی کا خطرناک ترین اسٹنٹ قرار دیا تھا، اس اسٹنٹ کے دوران ٹام کروز نے موٹرسائیکل کے ذریعے ایک پہاڑی سے نیچے چھلانگ لگائی تھی۔

  • مشن امپوسیبل کا دلوں کو دھڑکانے والا ٹریلر ریلیز

    مشن امپوسیبل کا دلوں کو دھڑکانے والا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹام کروز کی فلم سیریز مشن امپوسیبل 7 کا دلوں کو دھڑکانے والا ٹریلر ریلیز ہو گیا۔

    ذرائع ابلاغ بتا رہے ہیں ٹام کروز کی آنے والی مشن امپاسیبل فلم ‘ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون’ کا ٹریلر مبینہ طور پر ہفتے کے روز آن لائن لیک ہو گیا تھا۔

    کئی ٹویٹر اکاؤنٹس نے بظاہر لیک ہونے والے ٹریلر کو شیئر کیا، اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلنا شروع ہوگئی، تاہم ہفتے کے دن کے اختتام تک اسٹوڈیو کی طرف سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی رپورٹ درج کرنے کے بعد زیادہ تر جگہوں سے ویڈیوز کو ہٹا دیا گیا۔

    یہ ٹریلر گزشتہ ماہ لاس ویگاس میں سیزر پیلس میں منعقدہ شو ‘سنیما کان’ میں دکھایا گیا تھا، لیکن اسے عوامی طور پر ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔

    دو منٹ طویل اس ٹریلر میں زبردست ایکشن والے مناظر اور ٹام کروز کے اعصاب شکن اسٹنٹس نے شائقین کو حیران کر دیا ہے، ٹریلر میں 59 سالہ کروز کو ایتھن ہنٹ کے طور پر واپس آتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    مشن امپوسیبل 7 شوٹنگ کے مرحلے پر تھی، تب ہی سے خبروں کی زینت بننے لگی تھی، کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس کی شوٹنگ میں تاخیر بھی ہوئی، تاہم ٹام کروز کے خطرناک اسٹنٹس پر مبنی کلپس سامنے آئے تو شائقین اس فلم کا بے چینی سے انتظار کرنے لگے، جو اب آخر کار ختم ہونے جا رہا ہے۔

    مشن امپوسیبل ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون 14 جولائی 2023 کو تھیٹرز میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

  • مشن امپاسبل کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو کی چوری کی واردات ہو گئی

    مشن امپاسبل کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو کی چوری کی واردات ہو گئی

    برمنگھم: مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو کی چوری کی واردات ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز بڑے بڑے چوروں اور مجرموں کا پیچھا کرتے ہیں مگر کوئی من چلا چور خود ان کی بی ایم ڈبلیو گاڑی چرا کر لے گیا۔

    یہ واردات بدھ کے روز برطانوی شہر برمنگھم میں ہوئی، جہاں مشن امپاسبل سیون کی شوٹنگ جاری تھی، ان کی BMW X7 گرانڈ ہوٹل میں پارک تھی، جب ان کے باڈی گارڈ نے انھیں بتایا تھا کہ گاڑی غائب ہے۔

    اپنی قیمتی گاڑی کی چوری کی خبر سن کر ٹام کروز سخت غصے میں آ گئے، اگرچہ پولیس نے بعد میں ان کی گاڑی قریبی قصبے سمتھویک سے برآمد کر لی، تاہم چور گاڑی کے اندر موجود ٹام کا قیمتی سامان لے اڑا تھا، جو کئی ہزار پاؤنڈز مالیت کا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے چور کی تلاش کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک وہ ہاتھ نہیں آیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چوروں نے گاڑی اڑانے کے لیے لگژری گاڑی کی بغیر چابی اگنیشن فوب سے سگنل کلون کرنے کے لیے ایک اسکینر کا استعمال کیا تھا۔ گاڑی چوں کہ الیکٹرانک ٹریکنگ ڈیوائس سے لیس تھی اس لیے پولیس نے جلد ہی اسے ٹریک کر لیا۔

    ٹام کروز کے حقیقی اور خطرناک ایکشن نے سب کو خوفزدہ کردیا، ویڈیو وائرل

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چور یقیناً کوئی پاگل تھا جس نے ٹام کروز کی گاڑی اڑانے کی ہمت کی، تاہم وہ ٹام کروز سے زیادہ پاگل نہیں ہو سکتا، کیوں کہ کروز نے اپنی آنے والی فلم میں جو خوف ناک مناظر خود فلمائے ہیں اس نے دنیا بھر میں موجود ان کے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔

    دی گارجین کے مطابق مشن امپاسبل 7 کے ایک منظر کی شوٹنگ کے لیے برمنگھم کے گرانڈ سینٹرل شاپنگ سینٹر کو ابوظبی کے ایک ایئرپورٹ کی شکل دی گئی تھی۔

    مشن امپاسبل سیون کے پلاٹ کے بارے میں ابھی تو کوئی پتا نہیں چلا ہے تاہم اس فلم میں موجود چند اسٹنٹ مناظر سے متعلق ساری دنیا جان چکی ہے، ایک تصویر میں وہ بی ایم ڈبلیو کی ایک شان دار موٹر سائیکل پر سوار ہیں اور ایک خطرناک منظر کے لیے اس کی سیفٹی رِگ کو ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

    بعد میں یہ بائیک ایک حادثے کا اس وقت شکار ہوگئی جب یہ فلم سے ہٹ کر ایک اسٹنٹ کے دوران گتوں سے بنے باکسز پر چڑھ دوڑی، جس سے ان میں آگ لگ گئی، اور شوٹنگ میں تاخیر ہو گئی۔