Tag: missouri

  • مشہور فٹبالر نے اپنی والدہ کو قتل کردیا

    مشہور فٹبالر نے اپنی والدہ کو قتل کردیا

    میسوری : امریکا میں فٹ بال کے ایک سابق کھلاڑی نے اپنی والدہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا، ملزم نے بعد ازاں خود کو پولیس سے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست میسوری میں کالج ٹیم کے ایک سابق فٹبال کھلاڑی جیلن جانسن نے اپنی ماں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

    سینٹ لوئس کے نواحی علاقے کے رہائشی ملزم نے اپنی والدہ مونیکا میک نکولس جانسن پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ گھر کے پچھلے دروازے سے گھر میں داخل ہورہی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے بیٹے جیلن جانسن نے سمجھا کہ کوئی اس کے گھر میں گھسنے کی کوشش کررہا ہے جس پر مغالطے میں اس نے گولی مار دی۔

     mistaking

    پولیس کا کہنا ہے کہ25 سالہ ملزم جیلن جانسن کو بعد میں احساس ہوا کہ اس نے جسے گولی ماری کوئی اور نہیں اس کی اپنی والدہ ہے تو غم کے باعث سکتے میں آگیا۔

    بعد ازاں اس نے خود ریسکیو ادارے اور پولیس کو واقعے سے مطلع کرکے اپنی گرفتاری دے دی، ملزم جیلن جانسن اور اس کی دوست نے مقتولہ کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم مونیکا میک نکولس جانسن گھر میں ہی چل بسیں۔

    crying

    اس المناک واقعے کے بعد سے جیلن جانسن بہت زیادہ پشیمان اور نمناک ہیں۔ جیلن کے وکیل ولیم گولڈسٹین نے بتایا کہ جیلن جانسن کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ وکیل کے مطابق ان کے مؤکل نے بندوق کی نوک پر لٹنے کے بعد اپنے دفاع کے لیے گھر میں بندوق رکھی ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ ریاست میسوری میں شہریوں کو اپنے دفاع کے لیے اسلحہ رکھنے کی قانونی اجازت ہے۔ قانون ریاستی شہریوں کو قانونی طور پر آتشیں اسلحے کا استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے اگر انہیں خوف ہو کہ ان پر ریاست کے ‘اسٹینڈیور گراؤنڈ’ قانون کے تحت حملہ ہونے کا خطرہ ہے۔

  • سست طرز زندگی اور زیادہ میٹھا کھانے والے مردوں کے خون میں تشویشناک تبدیلی کا انکشاف

    سست طرز زندگی اور زیادہ میٹھا کھانے والے مردوں کے خون میں تشویشناک تبدیلی کا انکشاف

    میسوری: امریکی یونیورسٹی آف میسوری اسکول آف میڈیسن کی حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ طرز زندگی میں مختصر مدت کی تبدیلیاں خون کی نالیوں میں انسولین کی حساسیت کو متاثر کر سکتی ہیں۔

    یہ پہلا انسانی مطالعہ جس نے یہ نکتہ دریافت کیا ہے، یہ تحقیق سائنسی جریدے ’اینڈوکرائنولوجی‘ میں شائع ہوئی ہے، اس مطالعے میں کہا ہے کہ طرز زندگی میں چھوٹی تبدیلیاں انسولین کی حساسیت کو متاثر کرسکتی ہیں۔

    تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ تبدیلیاں مردوں اور عورتوں کو مختلف طریقے سے متاثر کرتی ہیں۔

    محققین کا کہنا ہے کہ موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس میں خون کی نالیوں میں انسولین کی مزاحمت ہوتی ہے، جس سے ویسکولر (خون کی نالیوں) کا مرض لاحق ہوتا ہے۔

    اس تحقیق کے لیے محققین نے 36 نوجوان اور صحت مند مرد اور خواتین کے خون کی نالیوں میں انسولین کی مزاحمت کی جانچ کی، اس کے لیے انھوں نے ان خواتین و حضرات سے 10 دن تک کم سے کم جسمانی سرگرمی کروائی۔ محققین نے ان کے قدموں کی تعداد کو روزانہ 10,000 سے 5,000 تک کم کر دیا۔ تمام شرکا نے اپنے میٹھے مشروبات کی مقدار میں تقریبا 6 کین تک سوڈا کا اضافہ بھی کیا۔

    ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن کمیلا مینرک نے کہا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ انسولین کی مزاحمت اور قلبی امراض کے کیسز مردوں کے مقابلے میں خواتین میں (سن یاس سے قبل) کم ہوتے ہیں، لیکن ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ اگر کچھ وقت کے لیے جسمانی سرگرمی کم کر دی جائے اور خوراک میں میٹھا بڑھا دیا جائے تو ایسی صورت میں ان پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ صرف مردوں میں کاہلی والے طرز زندگی اور شوگر کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ان کی ٹانگوں میں انسولین سے چلنے والے خون کے بہاؤ میں کمی واقع ہوئی، اور ایڈروپن نامی پروٹین میں بھی کمی آ گئی، یہ پروٹین انسولین کی حساسیت کو کنٹرول کرتا ہے اور قلبی امراض کے لیے ایک اہم بائیو مارکر ہے۔

    ان نتائج سے یہ نشان دہی ہوتی ہے کہ شوگر کی زیادہ مقدار لینے اور ورزش کم کرنے سے خون کی نالیوں میں انسولین کے خلاف جو مزاحمت پیدا ہوتی ہے، اس کا جنس سے گہرا تعلق ہے، یعنی مردوں اور خواتین میں اس سلسلے میں فرق پایا جاتا ہے۔

    پروفیسر مینرک نے کہا کہ ہمارے علم کے مطابق یہ انسانوں میں پہلا ثبوت ہے کہ خون کی نالیوں میں انسولین کے خلاف مزاحمت کو مختصر مدت کی منفی طرز زندگی کی تبدیلیوں سے پیدا کیا جا سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا یہ ایڈروپن کی سطحات میں تبدیلیوں کے ساتھ خون کی نالیوں میں انسولین کی مزاحمت پیدا ہونے کے سلسلے میں جنسی فرق کی پہلی دستاویز ہے۔

  • لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی ٹرین کے ساتھ بڑا حادثہ

    لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی ٹرین کے ساتھ بڑا حادثہ

    میسوری: امریکی ریاست میسوری میں لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی ٹرین کے ساتھ بڑا حادثہ پیش آ گیا، جس میں 3 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے، لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی ٹرین میسوری میں ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

    حادثہ شمالی میسوری میں ریلوے کراسنگ کے دوران رونما ہوا جسے کنٹرول نہیں کیا جا رہا تھا، جہاں کوئی لائٹس یا سگنلز موجود نہیں تھے، پٹری پر ڈمپر ٹرک سامنے آنے سے ریل اس سے ٹکرا کر پٹری سے اتر گئی۔

    ہلاک افراد میں دو ٹرین میں سوار تھے، جب کہ ایک ٹرک میں تھا، حادثے کے وقت ٹرین میں 248 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔

    نیوز رپورٹس کے مطابق ٹکرانے کے بعد ٹرین کے 8 ڈبے اور 2 انجن پٹری سے اتر گئے، مسافروں نے جان بچانے کے لیے کھڑکیوں اور دروازوں سے چھلانگیں لگا دیں، بہت سے مسافر کھڑکیوں کے ذریعے ٹرین کے اوپر جا کر بیٹھ گئے تھے جنھیں امدادی کارکنوں نے سیڑھیاں لگا کر نیچے اتارا۔

    یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کے 16 تفتیش کاروں کی ایک ٹیم نے آج منگل کو حادثے کی جگہ پر تحقیقاتی کارروائی شروع کر دی ہے، حادثے والی ریلوے لائن پر ٹرین سروس بھی کئی دنوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

  • چھ سالہ بچی آنکھ میں کیڑا گھنٹوں رینگتا رہا

    چھ سالہ بچی آنکھ میں کیڑا گھنٹوں رینگتا رہا

    میسوری : امریکی ریاست میسوری میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک چھ سالہ بچی کی آنکھ میں کیڑا نو گھنٹے تک رینگتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسوری کی رہائشی ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی6سالہ بیٹی کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں بچی کی آنکھ میں یہ کیڑا واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات ڈیڑھ بجے چھ سالہ سبی کائیا اچانک سو کر اٹھی اور آنکھ میں جلن کی شکایت کی، ابتدائی طور پر بچی کی آنکھ سرخ تھی اور کوئی چیز واضح نظر نہیں آئی۔

    خاتون نے پہلے تو اسے عام سا انفیکشن سمجھا، تاہم بعد ازاں بچی کے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے اور مسلسل اذیت میں تھی، رات تین بجے درد کے بڑھ جانے پر خاتون نے اپنے شوہر کو جگایا اور بچی کو قریبی اسپتال لے گئے، جب تک بچی کی آنکھ بری طرح سوج گئی تھی اور اس میں پیپ بھرنا شروع ہوگئی۔

    اسپتال کے ویٹنگ روم میں خاتون نے دیکھا کہ بچی کی آنکھ کے پپوٹے میں کچھ کالا سا مواد موجود ہے جو حرکت بھی کررہا ہے، جسے دیکھ کر اسپتال کی نرس اور ڈاکٹر بھی دم بخود رہ گئے اور سب کے چہروں پر ایک خوف کا عالم تھا۔

    اسی دوران بچی نے آنکھ کھولی تو وہی کیڑا آنکھ سے باہر نکل آیا، نرس نے ایک ٹشو پیپر سے اس کی آنکھ صاف کی،ڈاکٹروں کے مطابق یہ کیڑا پیٹ کے ذریعے آنکھ تک پہنچا تھا۔

    بچے کے والد نے بتایا کہ میں بھی گھبرایا ہوا تھا کیونکہ میری بیٹی کی آنکھ سے کیڑا نکلا تھا اور مجھے اندیشہ تھا کہ بچی کا آپریشن کرنا پڑے گا یہ سب باتیں مجھے پریشان کررہی تھیں۔

  • امریکا میں وال مارٹ کے قریب بلٹ پروف جیکٹ پہنے مسلح شخص گرفتار

    امریکا میں وال مارٹ کے قریب بلٹ پروف جیکٹ پہنے مسلح شخص گرفتار

    واشنگٹن:امریکا کی ریاست میزوری میں پولیس نے پپر سٹور ’وال مارٹ ‘کے قریب سے ایک مشتبہ مسلح شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے بلٹ پروف جیکٹ اور پستول برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میزوری میں سپرنگ فیلڈ کے وال مارٹ کے قریب سے مشتبہ شخص کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے،پولیس نے مسلح شخص کی گرفتاری کے دوران کسی بھی قسم کی فائرنگ ہونے کی تردید کی ہے ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایک مسلح شخص ٹرالی چلاتے ہوئے موبائل فون سے اپنی ویڈیو بنا رہا تھا، یہ دیکھ کر سٹور کے مینیجر نے وہاں موجود دیگر افراد کو خبردار کرنے کےلئے گھنٹی بجا ئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ مشتبہ شخص کے عزائم جاننے کیلئے تفتیش کی جائے گی۔

    امریکی اخبار کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ گرفتاری وال مارٹ کے قریب ویسٹ رپبلک روڈ پر مارکیٹ سے کی گئی ہے۔

    سپرنگ فیلڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیفٹیننٹ مائیک لیکوس نے کہا کہ ہے کہ مشتبہ شخص جب سٹور سے باہر آیا تو پولیس کے پہنچنے تک فائر فائٹر عملے نے اسے گن پوائنٹ پر روک کر رکھا۔

    مائیک لیکوس نے کہا کہ مشتبہ شخص کا مقصد افراتفری پھیلانا تھا، جس میں وہ کامیاب رہا۔

  • امریکی مسلمانوں کا یہودی قبرستان کی مرمت کیلئے 91 ہزار ڈالر کا چندہ جمع

    امریکی مسلمانوں کا یہودی قبرستان کی مرمت کیلئے 91 ہزار ڈالر کا چندہ جمع

    میزوری : امریکی مسلمانوں نے یہودیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یہودی قبرستان کی مرمت کے لیے91 ہزار ڈالر چندہ جمع کرلیا۔

    امریکہ کی ریاست مزوری میں یہودی قبرستان کو تباہ کیےجانے کے بعد امریکی مسلمانوں نے قبرستان کی مرمت کیلئے چندہ مانگنے کی مہم کا آغاز کیا اور مسلمانوں کی جانب سے آن لائن 91 ہزارڈالر جمع کرلئے گئے۔

    repair-post-2

    اس پراجیکٹ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے 20 ہزار ڈالر رقم مانگی تھی جبکہ ان کو چار گنا زیادہ رقم ملی ہے، فنڈ جمع کرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ یہ رقم یہودی قبروں کی مرمت کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

    repair-post-1

    قبرستان کی مرمت کے لیے 3000افراد نے رقم بھیجی جو کہ95  ہزار ڈالر ہے۔اس اپیل کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ مزید رقم کے لیے اپیل جاری رکھیں گے تاکہ مزوری میں بتاہ کی گئی قبروں کی مرمت کے بعد یہ رقم امریکہ میں کہیں بھی تباہ کی گئیں یہودی قبروں کی مرمت کے کام آ سکیں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل مزوری کے شہر سینٹ لوئس میں یہودیوں کے قبرستان میں نامعلوم افراد نے 170 قبروں کو نقصان پہنچایا تھا۔

    repair-post-3

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز مہم اور حملےجاری ہیں، کئی امریکی ریاستوں میں10 سے زائد یہودی مراکزپرحملے بھی ہوچکے ہیں۔