Tag: Mitchell Marsh

  • آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل کپتان کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

    آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل کپتان کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

    آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل کپتان آل راؤنڈر مچل مارش کو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مچل مارش آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے، مچل مارش کو کپتان بنانے کی منظوری بورڈ میٹنگ میں دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ایرون فنچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے لئے مستقل کپتان کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا تھا۔

    مچل مارش کی اگر بات کی جائے تو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف حال میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے تھے، اس سیریز میں آسٹریلیا تین صفر سے کامیاب ہوا تھا۔

    پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

    آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کے مطابق تمام راستے مچل مارش کے کپتان بننے کی طرف جا رہے ہیں، ہمارے خیال میں وہ ورلڈ کپ ٹیم کے کپتان ہیں، وہ جیسے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں، ہم ان سے پوری طرح سے مطمئن ہیں۔

  • بال ٹیمپرنگ اسکینڈل:  ڈوپلیسی کے دعوؤں پر مچل مارش کا جواب

    بال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈوپلیسی کے دعوؤں پر مچل مارش کا جواب

    آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے 2018 کے بال ٹمپرینگ کے حوالے سے جو تازہ دعوے کیے ہیں ان سے آسٹریلیا کی توجہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے نہیں ہٹے گی۔

    یاد رہے کہ فاف ڈوپلیسی نے اپنی کتاب میں بال ٹیمپرنگ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ آسٹریلین کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے کا پہلے سے شک تھا، سینڈ پیپر گیٹ کے اسکینڈل سے بہت پہلے بال ٹیمپرنگ کا علم ہو گیا تھا۔

    فاف ڈوپلیسی کے مطابق  ڈربن ٹیسٹ میں آسٹریلین فاسٹ بولرز اچانک ریورس سوئنگ کرنے لگے تھے، مچل اسٹارک نے 9  وکٹیں لیں تو میں انہیں ریورس سوئنگ کا بڑا ماہر کہنے لگا، ہمارے بولرز کی بھی گیندیں سوئنگ ہوئیں لیکن ہم آسٹریلیا کے بولرز کے قریب بھی نہیں تھے جس پر  ہمیں شک ہو گیا تھا کہ بال کے ساتھ کچھ کیا جا رہا ہے لہٰذا دوسرے ٹیسٹ میں ہم نے دوربین کا استعمال کیا۔

    بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، ڈیوڈ وارنر کا پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

    سابق جنوبی افریقی کپتان نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ دوربین سے ہم بال کو مانیٹر کرنے لگے تاکہ آسٹریلین فیلڈرز پر نظر رکھی جا سکے، ہم نے نوٹ کیا کہ بال   بار بار ڈیوڈ وارنر کے پاس بہت جا رہا ہے۔

    انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ تیسرے ٹیسٹ میں کیمرون بین کرافٹ نے کیمرے میں قید ہونے سے قبل سینڈ پیپر کا استعمال کرتے ہوئے گیند کے ایک سائڈ کو کھردرا کرنے کی کوشش کی اور ثبوت کو اپنے پاس چھپا لیا۔

    آسٹریلوی کھلاڑی نے کس طرح بال ٹیمپرنگ کی اور کس طرح گھبراہٹ میں پکڑے گئے؟

    جس کے بعد بین کرافٹ پر نو ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی اور اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جو اس اسکینڈل کے سرغنہ تھے جب کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی۔

    لیکن اب سی اے اس بات پر غور کر رہا ہے کہ پیٹ کمنز اور ایرون فنچ  کی غیر موجودگی میں ڈیوڈ وانزر کو ٹیم کی قیادت  کرنے کی اجازت دینے کے لیے اپنے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کی جائے یا نہیں۔

    بال ٹیمپرنگ میں ملوث اسٹیون اسمتھ کا پابندی کےخلاف اپیل نہ کرنےکااعلان

    مچ مارش نے ڈیوڈ وارنر کی حمایت کی لیکن کہا کہ ہماری اس وقت توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز  ہیں کیوں کہ آسٹریلیا کیویز کے خلاف 89 رنز کی شکست کے بعد سپر 12 میں ایک اور شکست کا سامنا کرنے کے حق میں نہیں ہے کیوںکہ اس سے نیٹ رن ریٹ متاثر ہوگا۔

    مچل مارش کا کہنا تھا کہ مجھے اس بارے میں زیادہ علم نہیں کہ کیا ہورہا ہے کیا نہیں، ابھی ہماری پوری ٹیم کی توجہ ورلڈ کپ پر ہے۔

    مارش کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ہم کھیلتے ہیں ایسے کھیل کے لیے ڈیوڈ ہماری ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہے، وہ ہمیشہ ہمارے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔

    مارش مچل کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوڈ کا ایک حیرت انگیز کیریئر ہے، وہ واضح طور پر اس کے دوران بہت سارے خلفشار کو روکنے میں کامیاب رہا ہے اور یہی وہ چیز ہے جو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو باقی لوگوں سے الگ کرتی ہے وہ یہ ہے کہ ڈیوڈ صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

  • پاک بھارت میچ کے بعد T20 ورلڈ کپ کو یہیں روک دینا چاہیے، مچل مارش

    پاک بھارت میچ کے بعد T20 ورلڈ کپ کو یہیں روک دینا چاہیے، مچل مارش

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچز نہ صرف دونوں ممالک کے عوام بلکہ دنیا بھر کے شائقین کیلئے بھی انتہائی دلچسپی کے حامل ہوتے ہیں۔

    گزشتہ اتوار کے روز میلبرن میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سب سے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس پر تمام کرکٹ شائقین نظریں جمائے بیٹھے تھے۔

    دونوں ملکوں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں دنیا بھر کے شایئقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش بھی بیان دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

    آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش نے پاک بھارت میچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میچ کے بعد ورلڈ کپ کی اہمیت ختم ہوگئی ہے۔

    کل ہونے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو آخری بال پر شکست دی تھی، میلبرن کرکٹ گراؤنڈ ( ایم سی جی) میں اس سنسنی خیز مقابلے کی باز گشت دنیا بھر ایسی سنائی دی کہ مچل مارش بھی خاموش نہ رہ پائے۔

    ایک پریس کانفرنس میں مچل مارش نے اعتراف کیا کہ کرکٹ کے مقابلے اس سے زیادہ بہتر نہیں ہوسکتے جو اتوار کو میلبورن میں دنیا نے دیکھا۔

    مچل مارش نے یہاں تک کہا کہ میں اصل میں سوچتا ہوں کہ ہمیں ورلڈ کپ کو اب یہیں پر روک دینا چاہیئے اگر اس سے بہتر کوئی میچ ہوسکتا ہے تو پھر شاید ہمیں اس ایونٹ کے تین ہفتے شاندار لگیں گے۔

    مچل مارش کے مطابق بھارت بمقابلہ پاکستان ہمیشہ دیکھنے کے لیے ایک ناقابل یقین میچ ہوتا ہے اور میں اس بلاک بسٹر میچ کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا۔

    مچل مارش نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے میچ کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ کے اس ہجوم میں ہونا اور اس کا حصہ بننا میرے لیے باعث مسرت ہوگا۔

    مچل مارش نے مزید کہا کہ ان دونوں روایتی حریفوں کی یہ جنگ واقعی اعصاب کی جنگ ہے جس میں کامیاب وہی ہوتا ہے جو اپنے اعصاب کو قابو میں رکھے، یہ قانون میچ دیکھنے والوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کے روز میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والا بلاک بسٹر میچ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کی فتح پر ختم ہوا تھا۔

    اس میچ کو دنیا بھر کے کروڑوں شائقین نے ٹی وی اور موبائل کی اسکرینوں پر لائیو دیکھا، روایتی حریفوں کا یہ ٹکراؤ کرکٹ سے رغبت نہ رکھنے والوں کو بھی بے حد پسند ہے۔