Tag: mitchell starc

  • مچل اسٹارک کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    مچل اسٹارک کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے پر فوکس کے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 79 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    مچل اسٹارک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میری ہمیشہ سب سے زیادہ ترجیح رہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی بہت زیادہ لطف اندوز ہوا ہوں۔

    عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر نے کہا کہ انڈیا ٹیسٹ ٹور، ایشیز اور ون ڈے ورلڈ کپ 2027 میں تازہ دم اور فٹ رہ کر بہترین کارکردگی دکھانے کا منتظر ہوں۔

    آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ مینجمنٹ پلان کے تحت پیٹ کمنز سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔

    آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز کو کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہے جس کی تشخیص جاری ہے، پیٹ کمنز کو بھارت کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی زیر غور نہیں لایا جائے گا۔

  • مچل اسٹارک نے ایک اور بہترین اعزاز اپنے نام کرلیا

    مچل اسٹارک نے ایک اور بہترین اعزاز اپنے نام کرلیا

    آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، 15 گیندوں پر 5 وکٹیں لینے والے تیز ترین بالر بن گئے۔

    مچل اسٹارک 2.3 اوورز یعنی 15 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے تیز ترین 5 وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے لیکن مچل اسٹارک اب بھی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر رہے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کی بدولت مچل اسٹارک 400 وکٹوں والے کلب میں شامل ہوچکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں 100 میچز کھیلنے کا اعزاز انہوں نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران حاصل کیا تھا۔

    اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ کا جشن مناتے ہوئے مچل اسٹارک نے زبردست کارکردگی دکھا کر 400 وکٹوں والے کلب میں جگہ تو بنائی لیکن ساتھ ہی تیز ترین 5 وکٹیں لینے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

    کیریبین میں جاری ٹیسٹ میچ کے آخری روز اسٹارک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تیسرے اوور کے اختتام تک ویسٹ انڈیز ٹیم کی اہم 5وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

    کرک انفو کے مطابق مچل اسٹارک نے محض 15 گیندوں پر پانچ وکٹیں لے کر پچھلاریکارڈ توڑ دیا

  • آئی پی ایل 2025، مچل اسٹارک کا بھارت واپس جانے سے انکار

    آئی پی ایل 2025، مچل اسٹارک کا بھارت واپس جانے سے انکار

    آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک نے آئی پی ایل 2025 کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت واپس جانے سے انکار کر دیا۔

    آسٹریلوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مچل اسٹارک نے فرنچائز کو بقیہ میچز سے عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کردیا ہے، فاسٹ بولر نے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے دہلی کیپیٹلز کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر دھرم شالا میں بلیک آوٹ سے روکے جانے والے میچ کا حصہ تھے اور اس وقت وہاں ان کی اہلیہ ایلیسا ہیلی بھی موجود تھیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں دھرم شالا کے حالات کھل کر بتائے تھے۔

    دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کندھے کی تکلیف کے باوجود آئی پی ایل میں شرکت کریں گے، جوش ہیزل ووڈ رائل چیلنجر بنگلور کو پلے آف سے قبل جوائن کریں گے۔

    یاد رہے کہ پاک بھارت بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر آئی پی ایل 2025 کو گذشتہ جمعہ کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا گیا تھا اور اب لیگ کے بقیہ میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع کئے جارہے ہیں۔

    بی سی سی آئی کے بقیہ میچز نئے شیڈول کے مطابق آئی پی ایل 17 مئی سے 3 جون تک کھیلے جائیں گے۔ تاہم جنوبی افریقہ جس نے جون میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔ اس بڑے میچ کی تیاری کے لیے آئی پی ایل میں مصروف اپنے تمام کھلاڑیوں کو وطن واپس بلایا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی حکام نے کرکٹ جنوبی افریقہ سے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے اختتام تک لیگ میں رہنے کی درخواست کی تھی لیکن جنوبی افریقی بورڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی اہمیت کے پیش نظر بھارتی بورڈ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

    بابراعظم غیر ملکی کرکٹر کی ٹرولنگ کا شکار بن گئے

    جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کرکٹ اور سی ایس اے کے سی ای او آئی پی ایل حکام سے بات کر رہے ہیں لیکن وہ اپنا موقف تبدیل کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔

  • شریک حیات کی شاندار کارکردگی پر مچل اسٹارک نے کیا کہا ؟

    شریک حیات کی شاندار کارکردگی پر مچل اسٹارک نے کیا کہا ؟

    کرائسسٹ چرچ: آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر الیسا ہیلی نے ویمنز ورلڈکپ فائنل میں تاریخ رقم کی تو ایسے میں ان کے شوہر مچل اسٹارک بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

    کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں صرف 138 گیندوں پر 170 رنز بنا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، اس کے ساتھ ہی ہیلی نے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل (مرد یا خواتین) میں سب سے زیادہ اسکور کا ایڈم گلکرسٹ کا 149 کا ریکارڈ پاش پاش کر ڈالا۔

    اس کے ساتھ ہی ہیلی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں سنچری بنانے والی دوسری خاتون بھی بن گئیں۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک جو ہیلی کے شوہر ہیں، اہم ترین میچز کے موقع پر اپنی شریک حیات کو سپورٹ کرنے کے لئے میدان میں موجود ہوتے ہیں، ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ بولر میں ہوتا ہے۔

    مچل اسٹارک آج بھی ویمنز ورلڈکپ کے فائنل دیکھنے کے لئے میدان میں موجود تھے اور آج انہوں نے انگلینڈ ویمنز کے خلاف تاریخ ساز اننگز کھیلی تو شوہر بھی ان کارکردگی پر نہایت مسرور نظر آئے۔

  • آسٹریلوی فاسٹ بولر کا بدترین ریکارڈ

    آسٹریلوی فاسٹ بولر کا بدترین ریکارڈ

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے فائنل میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کرلیا، تاہم آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ایک بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے دبئی میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کروایا۔

    انہوں نے 15 کی اوسط سے 4 اوورز میں 60 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی اپنے نام نہیں کی۔

    اسٹارک سے قبل فائنلز میں مہنگی ترین بولنگ سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے کروائی تھی تاہم اب بولنگ کا یہ بدترین ریکارڈ مچل اسٹارک کے نام ہوگیا۔

    سری لنکن فاسٹ بولر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 اوورز میں 54 رنز دیے تھے۔

  • گیند چمکانے کے لیے تھوک لگانے پر پابندی سے نقصان کرکٹ کا ہوگا، مچل اسٹارک

    گیند چمکانے کے لیے تھوک لگانے پر پابندی سے نقصان کرکٹ کا ہوگا، مچل اسٹارک

    سڈنی : آسٹریلیا کے فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی سے نقصان کرکٹ کا ہی ہوگا، اس کا متبادل انتظام کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا انٹرویو دیتے ہوئے اپنے تبصرہ میں کہی۔

    آئی سی سی کی جانب سے کورونا وائرس ‘كوویڈ -19’ کے پیش نظر عائد پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کے بعد اس کا کوئی متبادل بھی دینا ہوگا، گیند سوئنگ اگر نہیں ہوگی تو شائقین میچ نہیں دیکھیں گے اور بچے بولر بننا پسند نہیں کریں گے.

    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کہا کہ ہم اپنی اہمیت کھونا نہیں چاہتے اور بلے بازوں کے مقابلے کمزور نہیں پڑنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں کچھ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم گیند کو سوئنگ کرا سکیں۔

    انٹرویو کے دوران گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں فلیٹ پچزبن رہی ہیں اگرگیند بھی سوئنگ نہیں ہوگا تو میچزغیر دلچسپ ہوں گے، اگر وہ گیند پر تھوک لگانے پر پابندی لگاتے ہیں، تو گیند اور بلے کے درمیان سنسنی کم ہو جائے گی جس کی وجہ لوگوں کی کرکٹ کم دلچسپی کم ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر گیند چمکانے پر پابندی ہو تو گراؤنڈ اسٹاف بیٹسمینوں کے فائدے کی پچز نہ بنائیں، بال ٹیمپرنگ قوانین میں تبدیلی نہ کی گئی اور گیند کو چمکانے کی اجازت نہ ملی تو کھیل بورنگ ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں : گیند پر تھوک لگانے کا معاملہ ، سینئر فاسٹ بولر نے تحفظات کا اظہار کردیا

    واضح رہے کہ بھارت کے سابق کپتان انیل کمبلے کی زیر قیادت آئی سی سی تکنیکی کمیٹی نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی تھی تاہم کمیٹی کی جانب سے گیند پر پسینے کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

  • مچل اسٹارک دنیا کے تیز ترین بولرز کے کلب میں شامل ہوگئے

    مچل اسٹارک دنیا کے تیز ترین بولرز کے کلب میں شامل ہوگئے

    مچل اسٹارک دنیا کے تیزترین بولرز کے کلب میں شامل ہوگئے، نیوزی لینڈ کیخلاف اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کی تیزترین گیند کاریکارڈ برابر کردیا.

    مچل اسٹارک بھی تیز رفتار بولرز کی فہرست میں آگئے، شعیب اختر کی تیز رفتار گیند کا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا، آسٹریلین فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر کو ایک سو ساٹھ اعشاریہ چار میل فی گھنٹے سے گیند کراکے ٹیسٹ کرکٹ کی تیزترین گیند کا ریکارڈ برابر کیا۔

    دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بولر کا خطاب اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو حاصل ہے، شعیب اختر نے دو ہزار تین کے عالمی کپ میں انگلینڈ کے نک نائٹ کو ایک سواکسٹھ اعشاریہ تین میل فی گھنٹے کی گیند کراکر تیز ترین بولر کا لقب حاصل کیا تھا۔

    تیز ترین بولرز کی لسٹ میں دوسرا نمبر بریٹ لی ہیں، آسٹریلیا ہی کے شان ٹیٹ تیسرے اوراب مچل اسٹارک چوتھے نمبر پر آگئے ہیں.

  • ورلڈ کپ فائنل : ٹرینٹ بولٹ اور مچل اسٹارچ توجہ کا مرکز ہوں گے

    ورلڈ کپ فائنل : ٹرینٹ بولٹ اور مچل اسٹارچ توجہ کا مرکز ہوں گے

    میلبورن : ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دو فاسٹ بولرز سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا مقابلہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارچ سے ہوگا۔

    ایک سیر تو دوسرا سوا سیرہے،ورلڈ کپ فائنل میں دونوں بولرز کا کردار سب سے اہم ہوگا۔ آسٹریلیا کا ٹاپ آرڈر بولٹ کے نشانے پر ہوگا۔

    جبکہ بولٹ چل گئے تو آسٹریلیا کے نٹ بولٹ ڈھیلے ہوجائیں گے، بولٹ اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ اکیس کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگاچکے ہیں اور دو مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی بولٹ نے اپنے نام کیا ہے۔

    ادھر آسٹریلیا کے مچل اسٹارچ اپنا چکر چلا سکتے ہیں۔ اسٹارچ کے تیر نشانے پر لگے تو کیویز کو بہت بھاری پڑجائیں گے۔ کرکٹ کے میگا ایونٹ میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔