Tag: mithun-chakraborty

  • اداکار متھن چکرورتی کی جیب کٹ گئی

    اداکار متھن چکرورتی کی جیب کٹ گئی

    بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کی بھارت میں ایک ریلی کے دوران جیب کٹ گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی گزشتہ روز ریاست جھارکنڈ کے دھنباد ضلع میں بی جے پی امیدوار کے لیے نکالی گئی ریلی میں شریک کی جس دوران کسی جیب کترے نے ان کا پرس چرالیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ متھن چکرورتی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے شریک ہوئے تھے لیکن بدقسمتی سے  اسی دوران اسٹیج پر جاتے ہوئے متھن چکرورتی کی جیب کٹ گئی اور ان کا پرس چوری ہوگیا۔

     سینئر اداکار کا پرس چوری ہونے کی اطلاع ملتے ہی ریلی کے شرکا میں ہلچل مچ گئی، اسی دوران اسٹیج سے بھی بار بار مائیک کے ذریعے  چور سے متھن چکرورتی کا پرس واپس کرنے کی اپیل کی گئی لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود اداکار کا پرس انہیں نہیں ملا۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پرس چوری ہوجانے کے بعد متھن چکرورتی بھی مایوس ہوگئے اور وقت سے پہلے ہی ریلی چھوڑ کر چلے گئے۔

  • مسلم دشمن اداکار متھن چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج

    مسلم دشمن اداکار متھن چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج

    کولکتہ : بھارتی اداکار متھن چکرورتی کو مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنا مہنگا پڑگیا، مغربی بنگال پولیس نے بی جے پی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما متھن چکرورتی نے گزشتہ دنوں بنگال میں انتخابات کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلا تھا۔

    مغربی بنگال پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر بی جے پی رہنما اور اداکار متھن چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

    ریلی سے خطاب میں متھن چکرورتی نے کہا تھا کہ ہمیں ایسے کارکنوں کی ضرورت ہے جو سامنے سے لڑیں۔ جو کہے، مارو، تمہارے پاس کتنی گولیاں ہیں؟

    بھارت کے ناکام ترین اداکار نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کو کاٹ ڈالیں گے اور انہیں دفن کردیں گے، ہم بنگال میں انتخابات جیتنے کے لئے کچھ بھی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم 2026 میں مغربی بنگال کا تخت سنبھالیں گے۔ اس خطاب سے متعلق شکایت کے بعد بدھان نگر ساؤتھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : مسلمانوں کوکاٹ ڈالیں گے! متھن چکرورتی نے زہراُگلنا شروع کردیا

    تعصب پسند بی جے پی رہنما متھن نے جس وقت ریلی سے یہ زہر آلود خطاب کیا اس وقت وزیر داخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ متھن چکرورتی کو اس سال فلمی میدان کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

  • متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ چل بسیں

    متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ چل بسیں

    تجربہ کار بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی پہلی بیوی، ہیلینا لیوک امریکا میں چل بسیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار متھن چکرورتی کی پہلی اہلیہ ہیلینا لیوک کی موت کی تصدیق مشہور ڈانسر و اداکار کاپانا آئیر نے سوشل میڈیا کے ذریعے کی ہے۔

    ہیلینا لیوک کا انتقال 3 نومبر 2024 کو امریکا میں ہوا، ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہیلینا کی صحت ٹھیک نہیں تھی اور انہیں بروقت طبی امداد نہیں ملی جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

    ہیلینا نے مرنے سے قبل آخری پوسٹ 3 نومبر کو 9 بج کر 20 منٹ پر کی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’عجیب محسوس کر رہی ہوں، ملے جُلے سے جذبات ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے، بدحواسی طاری ہے‘۔

    واضح رہے کہ ہیلینا لیوک اور متھن چکرورتی کی شادی صرف چار ماہ میں ہی ختم ہوگئی تھی، ہیلینا کبھی بھی اداکار سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں، انہیں متھن سے شادی کرنے پر افسوس تھا۔

    ہیلینا امریکن نژاد بھارتی اداکارہ تھیں جو 1980 کی دہائی میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور تھیں، انہوں نے 1985 میں امیتابھ بچن کی ریلیز ہونے والی فلم مرد میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور یہی فلم انکی وجۂ شہرت بھی بنی جس میں انہوں نے برطانیہ کی ملکہ کا کردار ادا کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق جب ہیلینا کی متھن کے ساتھ شادی ختم ہوئی تو وہ امریکہ چلی گئیں، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر ہوا بازی کے ادارے میں کام کیا، فلم انڈسٹری میں ان کا کیریئر بھی ان کی شادی کی طرح مختصر رہا تھا۔

  • لوک سبھا انتخابات : اداکار متھن چکر ورتی پر مخالفین کا اچانک حملہ

    لوک سبھا انتخابات : اداکار متھن چکر ورتی پر مخالفین کا اچانک حملہ

    بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے موقع پر بی جے پی کے رہنما اور ماضی کے معروف اداکار متھن چکر ورتی پر مخالفین نے پانی سے بھری بوتلیں دے ماریں۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال کے شہر مدنی پور میں اداکار متھن چکرورتی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار اگنی مترا پال کی حمایت میں نکالے جانے والے روڈ شو میں شریک تھے۔

    اس موقع پر مخالف جماعت ’ترنمول کانگریس‘ کے حامیوں نے متھن چکرورتی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جس کے جواب میں بی جے پی کے کارکنان نے بھی نعرے بازی کی۔

    دونوں جانب سے نعرے بازی کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوئے اور کانگریسی کارکنان نے اداکار متھن چکرورتی پر پانی کے بوتلیں پھینکیں، واقعے کے بعد افراتفری مچ گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے حالات کی نزاکت محسوس کرتے ہوئے فوری کارروائی کی اور دونوں جماعتوں کے کارکنان کو وقتی طور پر منتشر کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Lokmat Times (@lokmattimesmedia)

    بعد ازاں روڈ شو کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے متھن چکر ورتی نے کہا کہ اس طرح کی نعرے بازی اور پانی کی بوتلیں پھینکنے سے کچھ نہیں ہوگا، یہاں کے لوگ فیصلہ کرچکے ہیں جو سب کے سامنے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مغربی بنگال کے عوام لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے ذہنی طور پر تیار ہیں محض چند لوگوں کی مخالفت سے بی جے پی کے ووٹروں پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں۔

    متھن چکرورتی نے کہا کہ روڈ شو میں لوگوں کے جم غفیر سے مخالف جماعت خوفزہ ہوچکی ہے، شکست کے ڈر سے افراتفری پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔

  • فالج کا شکار ہونیوالے بھارتی لیجنڈ متھن چکرورتی کہاں چلے گئے؟

    فالج کا شکار ہونیوالے بھارتی لیجنڈ متھن چکرورتی کہاں چلے گئے؟

    نئی دہلی: فالج سے صحتیاب ہونے کے بعد معروف بھارتی اداکار متھن چکرورتی بیٹے اور بہو کے ساتھ چھٹیوں پر روانہ ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متھن چکرورتی کو 10 فروری کی صبح سینے میں تکلیف، اوپری اور نچلے اعضاء میں کمزوری کی شکایت کے ساتھ کولکتہ کے اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا تھا، جہاں اُن کا علاج کیا گیا۔

    ایم آر آئی کی رپورٹ آنے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ سینئر بھارتی اداکار پر فالج نے اٹیک کیا ہے، جس کے بعد اُن کا علاج کیا گیا، ڈاکٹرز نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ اداکار کی صحت بہتر ہورہی ہے اور عنقریب وہ مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے۔

    متھن چکرورتی کی نئی تصویر شل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں وہ اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ جہاز میں بیٹھے ہیں اور صحت مند نظر آرہے ہیں۔

    یہ تصویر متھن چکرورتی کے بیٹے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے وضاحت نہیں کی کہ اُن کا سفر کہاں کا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی فالج سے صحتیابی کے بعد اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ ایک ہفتے کی چھٹیاں گزارنے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ 10 فروری کی صبح متھن چکرورتی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ اچانک اُن کی طبیعت خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔

  • متھن چکرورتی اسپتال میں داخل

    متھن چکرورتی اسپتال میں داخل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے 90 کی دہائی کے معروف اداکار متھن چکر ورتی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکار کو سینے میں درد کی شکایت اور بے چینی محسوس ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس کے بعد ان کے مداح بھی فکر مند ہوگئے ہیں۔

    متھن چکر ورتی کی عمر اس وقت 73برس ہے، معلوم ہوا ہے کہ انہیں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں اگلے 48 گھنٹے تک آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔

    اس سے قبل اپنے ایک بیان میں متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ سپر اسٹارز بننے کی روایت اب ختم ہوچکی ہے، سلمان، شاہ رخ، ہریتیک روشن اور میتابھ بچن جیسے اداکاروں کو سنگل اسکرین سینیما کا شکرگزار ہونا چاہیے جس نے انہیں سپر اسٹار بنا دیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ امیتابھ بچن، سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، اور ہریتک روشن جیسے مشہور اداکار پرانے طرز کے سنگل اسکرین فلم تھیٹرز کی وجہ سے سپر اسٹار بن گئے۔

    متھن چکروتی کے ساتھ اداکار کیوں کام نہیں کرنا چاہتے تھے؟

    جبکہ آج کل تو فلم کی کامیابی کا فیصلہ صرف پہلے 2 سے 3 دنوں میں ہو جاتا ہے۔ اس سے اداکاروں کے لیے سپر اسٹار بننا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔

  • متھن چکرورتی اسپتال میں داخل، تصویر وائرل

    متھن چکرورتی اسپتال میں داخل، تصویر وائرل

    حیدر آباد: بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی اسپتال میں داخل ہو گئے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ان کے مداح پریشان ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، اس تصویر میں متھن اسپتال میں بستر پر لیٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔

    تصویر دیکھ کر متھن کے مداح حیران اور پریشان ہیں، جس سے سوشل میڈیا پر اداکار کی صحت کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں ظاہر کی جا رہی ہیں۔

    اس وائرل تصویر کی حقیقت متھن کے بیٹے میموہ چکرورتی نے بتا دی ہے، مموہ نے اپنے والد متھن کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ والد کو گردے میں پتھری کا مسئلہ ہے۔

    بیٹے کا کہنا تھا کہ گردے کی پتھری کی وجہ سے والد کو بنگلور کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، یہ تصویر اسپتال کی ہے، لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہیں، اور انھیں ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

    بی جے پی کے قومی سیکریٹری ڈاکٹر انوپم ہزرہ نے بھی اس وائرل تصویر کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا اور انھوں نے متھن کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

  • کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی بچی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

    کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی بچی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی لے پالک بیٹی دشانی نے امریکا میں اپنی تعلیم مکمل کرلی اور اب وہ شوبز انڈسٹری میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متھن کی لے پالک بیٹی دشانی نے امریکا سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی اور اب وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری دینے کے لیے بالکل تیار ہیں تاہم ڈگری موصول ہونے کے بعد وہ دوبارہ بھارت آجائیں گی۔

    واضح رہے کہ تیس سال قبل متھن ممبئی کی ایک سڑک سے گزر رہے تھے تو انہیں کچرے کے ڈھیر سے بچے کے رونے کی آواز آئی، بالی ووڈ اداکار آواز سُن کر روکے اور کپڑے میں لپٹی بچی کو اٹھا کر گھر لے آئے۔

    بالی ووڈ اداکار نے اس بچی کا نام دشانی رکھا اور بیٹوں کے ساتھ ساتھ لے پالک بیٹی کی تربیت میں بھی کو کسر نہ چھوڑی، لے پالک بیٹی نے ابتدائی تعلیم بھارت میں حاصل کی بعد ازاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے انہوں نے نیویارک یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کیا۔

    دوسری جانب متھن چکرورتی نے دشانی کو کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

    قبل ازیں دبنگ خان کے والد سلیم خان بھی سڑک پر پڑی بچی کو اٹھا کر گھر لے آئے تھے جس کی انہوں نے عمدہ پرورش کی آج اس بچی کو دنیا ارپیتا خان کے نام سے جانتی ہے جبکہ سلمان خان اور اُن کے اداکار بھائی ارپیتا کو سگی بہنوں کی طرح محبت دیتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔