Tag: mitiari by election na 218 makhdoon ameen faheem

  • مٹیاری کے حلقہ این اے 218 پرضمنی انتخاب آج ہورہا ہے

    مٹیاری کے حلقہ این اے 218 پرضمنی انتخاب آج ہورہا ہے

    مٹیاری: ہالامیں پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینزکےصدرمخدوم امین فہیم کی وفات کے باعث خالی ہونے والی مٹیاری کی نشست پرضمنی الیکشن آج ہورہا ہے۔

    مٹیاری کے حلقہ این اے دو سو اٹھارہ پرضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج صبح شروع ہوئی۔

    پاکستان پیپلزپارٹی نے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کےبھائی مخدوم سعیدالزماں کو نامزد کیا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں مجلسِ وحدت المسلمین کی جانب سے سید فرمان علی شاہ کاظمی میدان میں ہیں۔

    مٹیاری میں ہونے والے اس ضمنی انتخابات کے موقع پرانتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،حکام کے مطابق پولیس کمانڈو اور رینجرز کے جوان پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر اپنے فرئض سر انجام دیں گے۔