Tag: mityari accident

  • موٹرسائیکل رکشہ اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 11 افراد جاں بحق

    موٹرسائیکل رکشہ اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 11 افراد جاں بحق

    مٹیاری : موٹرسائیکل رکشہ اور کوچ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق ہوگئے ، لاشوں کو نیو سعیدآباد اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ قومی شاہراہ کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے علاقے نیوسعیدآباد نیشنل ہائی وے پر نوابشاہ سے کراچی جانے والی کوچ کی زد میں موٹرسائیکل رکشہ آگیا ، خوفناک تصادم میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ورثاء میں کہرام مچ گیا۔

    اطلاع ملنے پر نیوسعیدآباد پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں کو نیوسعیدآباد اسپتال منتقل کیا جبکہ زخمی افراد کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے ،جہاں ایمرجنسی میں ڈاکٹر زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کررہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے حادثہ قومی شاہراہ پر نیوسعیدآباد کے قریب پیش آیا، قومی شاہراہ کاایک ٹریک ٹریفک کےلیےبند کر دیا گیا ہے ، موٹروے پولیس کے غیر فعال ہونے سے مٹیاری ضلع بھر میں حادثات معمول بن گئے ہیں۔

    یاد رہے سندھ کے علاقے سانگھڑ میں شاہ پور چاکر کے قریب نواب شاہ روڈ پر تیز رفتار بس سامنے سے آنے والے چنگچی رکشے کے ٹکرا گئی تھی ، جس کے نتیجے میں چنگچی رکشے میں  سوار تمام افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں سے متعدد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

  • میٹاری میں ٹرین کی زد میں آکر 6افراد جاں بحق

    میٹاری میں ٹرین کی زد میں آکر 6افراد جاں بحق

    مٹیاری: ٹرین کی زد میں آکر چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب جسکانی پھاٹک پر ایک کار کے ڈرائیور نے جلدبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پھاٹک کراس کرنے کی کوشش کی  مگر کار ٹرین کی زد میں آگئی، اور تمام افراد موقع پر ہی ہلا ک ہوگئے ۔

    جاں بحق ہونے والے افراد ٹنڈو اللہ یار کے رہائشی تھے۔