Tag: ML – 1 project

  • چینی سفیر کا ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے اہم بیان

    چینی سفیر کا ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے اہم بیان

    لاہور : چینی سفیر یاؤ جِنگ کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کی منظوری سے خوش ہوں، اس منصوبے سے پاکستان کی مقامی صنعت کو فروغ ملے گا، لوگوں کو روزگار ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے پاکستان میں سفیر یاؤ جنگ کی الوداعی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیکریٹری ریلویز حبیب الرحمن گیلانی بھی موجود تھے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے آپکی خدمات قابل تحسین ہیں اور ایم ایل ون ریل منصوبے کی منظوری کے لئے آپ کی کاوشییں ناقابل فراموش ہیں۔

    چین کے پاکستان میں سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات برادرانہ ہیں، دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان محبت کا رشتہ ہے، ایم ایل ون منصوبے کی منظوری سے خوش ہوں، اس منصوبے سے پاکستان کی مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔لوگوں کو روزگار ملے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے کے لئے ایک گیم چینجر منصوبہ ہے اور پاکستانی معیشت کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے ، ایم ایل ون منصوبے کے ساتھ ساتھ پشاور، جلال آباد اور کوئٹہ ، قندھار ریل نیٹ ورک پر کام کررہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی ریل نیٹ ورک خطے کی ترقی کا ضامن ہے، افغانستان کے راستے وسط ایشیائی ممالک تک رسائی حاصل ہو گی۔
    ملاقات میں سیکریٹری ریلویز حبیب الرحمن گیلانی بھی موجود تھے۔

  • ایم ایل ون منصوبے سے تربیت یافتہ افراد کیلئے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے،وزیراعظم

    ایم ایل ون منصوبے سے تربیت یافتہ افراد کیلئے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے،وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا سب سے اہم اور کلیدی منصوبہ ہے، اس منصوبے سے تربیت یافتہ افراد کیلئے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان ریلوےایم ایل ون منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا، وفاقی وزرا شیخ رشید ،اسدعمر، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیراعظم کوایم ایل ون منصوبے پرعملدرآمد سے متعلق ٹائم لائنز اور ودیگرامورپربریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا سب سے اہم اور کلیدی منصوبہ ہے ، اس منصوبے سے ریلوے کا نظام جدید اور مضبوط ہوگا ، منصوبےسے تربیت یافتہ افراد کیلئے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبےسے صنعتی عمل کو فروغ ملے گا اور عوام کو سفر،مال برداری کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی جبکہ منصوبے سے کاروبار میں آسانیاں،لاگت میں واضح کمی ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا ایم ایل ون منصوبے سے سماجی و معاشی ترقی کا نیا باب روشن ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات میں عوام کی فلاح و بہبود ،ملکی ترقی مقدم ہے۔

  • ‘ایم ایل ون منصوبے کا سہرا عمران خان اور آرمی چیف کو جاتا ہے’

    ‘ایم ایل ون منصوبے کا سہرا عمران خان اور آرمی چیف کو جاتا ہے’

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایم ایل ون کا ٹینڈر 30اگست سے پہلے ہوجائے گا ، انقلاب آیا ہے سہرا عمران خان اور آرمی چیف کو جاتاہے ، نہیں سمجھتا کہ پی ٹی آئی کا کوئی وزیرکرپشن کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام ٹرینوں کےپرانےاسٹاپ ختم کرنے جارہے ہیں ایم ایل ون میں کوئی پھاٹک نہیں ہوگا، 30اگست سے پہلے منصوبے کا ٹینڈر ہوجائے گا،وزیراعظم سے ملوں گا اور کہوں گا چین کے صدرایم ایل ون کا سنگ بنیادرکھیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انقلاب آیا ہےسہراعمران خان اور آرمی چیف کو جاتاہے، آرمی اسٹاف نےچین میں ملاقات میں ایم ایل ون پرترجیحی رکھی، 14سال بعد ایم ایل ون کا سہرا عمران خان کے سرلگا ہے جو ابتدا ہے، چینی سفیر کو کہا ایم ایل ون 5 نہیں 3سال میں مکمل کریں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 10ٹرینیں 16اگست سےکھولنے جارہے ہیں ، رحمان بابا،ہزارہ، فرید، بدر، مہر، موہن جو داڑو ایکسپریس چلانے کا فیصلہ کیا ہے، بدر ایکسپریس کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ مارڈرن ریلوے کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں، چاہتے ہیں روڈز کا رش ٹریک پر منتقل ہوجائے، ڈیڑھ سوسال بعد ریلوے ٹریک پر کام کیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نہیں سمجھتاکہ پی ٹی آئی کا کوئی وزیرکرپشن کرے گا ، کرپشن ایک سنجیدہ کرائم ہے، نیب کئی لوگوں کوبلاکران کو چھوڑ بھی دیتا ہے، نیب سمجھتی ہے کہ کیس ٹھیک نہیں تو اس بندے کو چھوڑا جاتا ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ کرپشن ایک سیریس کرائم ہے اس میں چھوٹ نہیں ہوسکتی ، عدالت نے عمران خان کوصادق اورامین کاسرٹیفکیٹ دیا ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نوازشریف،آصف زرداری خاندانوں کی کوئی سیاست نہیں ہے، میں نے کہا تھا عید کے بعد دونوں خاندانوں کوبلایا جائے گا، ان تمام لوگوں کے کیس بہت سنجیدہ ہیں، عدالت نےفیصلہ دیاکہ120دن میں کیس کافیصلہ ہو تو کرپشن نیست ونابود ہوجائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ ذمہ داری سےکہہ رہاہوں کہ نوازشریف کے سیریس کیسز ہیں، اگر ایک پائی ہم نہیں نکلوا سکے تو پھر ان کے پاس بھی نہیں رہے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی کے نالے بھی مرکز نے صاف کرنے تھے یہ بھی وقت آنا تھا، یہ کسی بھی حکومت کےلئے خوش آئند بات نہیں۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ کدھرگئی اےپی سی،میں ٹرین نہیں چلارہایہ تحریک چلاناچاہتے ہیں ، اپوزیشن والے سمجھدار لوگ ہیں۔

    بھارت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مودی نے30سال پہلےکہاایودھیاداخل ہوں گا ، ہٹلرخونی مودی ہے وہ چین سےنہیں لڑے گا، وہ سب ممالک سے اسلحہ لےگا ، کشمیر کی آزادی کے ساتھ بچہ بچہ شامل ہے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان 5سال پورے کرے گا، ان کو آٹے اور چینی کے ریٹ پتہ ہیں ، عمران خان کوشش کررہے ہیں چینی آٹے کےریٹ کم کئےجائیں، سبسڈی دے کر چینی آٹے کےریٹ کم کرنےکی کوشش کی جارہی ہے

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزارت چھوڑ دوں گا کسی کی نوکری نہیں جائےگی، بیماری میں لال حویلی سے اقوام متحدہ تک کتاب لکھی ہے۔