Tag: MMA jalsa

  • کے پی کے میں300 ڈیمز بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سراج الحق

    کے پی کے میں300 ڈیمز بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سراج الحق

    مالاکنڈ : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کے پی کے میں300 ڈیمز بنانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وہاں نہ تو ڈیم ہیں اور نہ ہی ایک ارب درخت کہیں دکھائی دیئے، ایم ایم اے ملک میں قرآن وسنت کی بالا دستی قائم کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مالا کنڈ میں متحدہ مجلس عمل کے تحت ہونے والے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تین سو ڈیمز بنائے ہیں۔

    اس سلسلے میں میں نے کے پی میں جاکر لوگوں سے پوچھا انہوں نے بتایا کہ انہیں تو کہیں کوئی ڈیم نظر نہیں آیا۔ اور نہ ہی دعوے کے برعکس ایک ارب درخت نظر آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈے کے زورپر کوئی جماعت عوام کو دھوکا نہیں دے سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد متحدہ مجلس عمل ( ایم ایم اے) اسلامی اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گی، اس الیکشن میں دو تہذیبوں کے درمیان معرکہ ہے،25جولائی کو قوم کو اسلامی تہذیب اور مغربی تہذیب میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    ایم ایم اے ملک میں قرآن وسنت کی بالا دستی قائم کریگی، ہماری حکومت میں ناموس رسالت قانون میں ترمیم کی اجازت نہیں دی جائے گی، سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر مخصوص لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • مینارپاکستان کہہ رہا ہے نیا پاکستان نہیں بلکہ اسلامی پاکستان بناؤ، سراج الحق

    مینارپاکستان کہہ رہا ہے نیا پاکستان نہیں بلکہ اسلامی پاکستان بناؤ، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کہہ رہا ہے کہ نیا پاکستان نہ بناؤ بلکہ اسلامی پاکستان بناؤ، جن لوگوں کا پیسہ باہر رکھا ہوا ہے ان سے بھی حساب کتاب ہونا چاہئے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔23  مارچ1940کو مسلمانوں نے اسی مقام پر اللہ تعالیٰ سے آزادی کا مطالبہ کیا تھا، کروڑوں مسلمانوں نے ہجرت کرکے جام شہادت نوش کیا، کس مقصد کیلئے سیکولرازم ، لبرازم کیلئے یا کرپٹ حکمرانوں کیلئے؟

    لیکن آج مینار پاکستان کہہ رہا ہے70سال میں ملک میں اسلامی نظام نہیں دیکھا، قائد اعظمؒ کی قیادت میں لاکھوں مسلمانوں نے پاکستان کے لیے تاریخ کی عظیم قربانیاں ان سیکولر اور کرپٹ حکمرانوں کے لیے نہیں دی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کرپٹ سیاستدان ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر منتقل کرتے ہیں، دبئی میں کرپٹ اشرافیہ نےاربوں کی پراپرٹی خریدی، پاکستانی بیرون ممالک سے 20 ارب ڈالر ملک میں بھیجتے ہیں جو بھی ظلم کرےگا ہم اس کے خلاف کھڑے ہوجائیں گے،ہم ملک کو پُرامن پاکستان بنانے کے لیے ایک ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پرالزام لگایا گیاہے کہ ہم ایک کیوں ہوگئے ہیں،1971میں ایم ایم اے کی طرح کوئی سیاسی قوت ہوتی تو ملک دولخت نہ ہوتا، ہم پاکستان کیلئے ایک ہوئے ہیں، دینی جماعتیں اکٹھی ہوگئی ہیں،امریکا اور اس کے غلام پریشان ہیں، ایم ایم اے کا یہ پہلا پروگرام ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے رنگ اڑگئے ہیں، پنجاب میں اگر اس سے بھی بڑا گراؤنڈ ہوتا توآپ کو وہاں بلاتے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی حکومت نہیں لاالہ اللہ کی حکومت قائم کرنا چاہتا ہوں، چاہتا ہوں ایک بار پھرآپ میرے ساتھ مل کر اللہ سے وعدہ کریں کہ جب تک زندگی باقی ہے ہم نظام مصطفیٰ کیلئے لڑیں گے بھی مریں گے بھی۔