Tag: mma

  • متحدہ مجلس عمل کا اجلاس کل کراچی میں طلب، اہم فیصلے متوقع

    متحدہ مجلس عمل کا اجلاس کل کراچی میں طلب، اہم فیصلے متوقع

    اسلام آباد: متحدہ مجلس عمل کا اجلاس کراچی میں طلب کر لیا گیا جس میں مرکزی عہدیداروں کا انتخاب سمیت اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی جانب سے مشترکہ اجلاس کل کراچی میں ہوگا جس میں جمیعت علمائے اسلام (ف)، جماعت اسلامی، جے یو پی نورانی سمیت دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں مرکزی عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا بھی امکان ہے۔

    ایم ایم اے بحال، مولانا فضل الرحمان صدر منتخب، 20 رکنی مرکزی کونسل کا اعلان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحاد میں شامل جماعتیں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے مستقبل میں الیکشن لڑیں گی۔ایم ایم اے کی صدارت مولانا فضل الرحمان کو ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    علاوہ ازیں ایم ایم اے کے لیے ساجد نقوی کو سینئر نائب صدر جبکہ ساجد میر کو نائب صدر بنانے پر غور کیا جارہا ہے، اجلاس میں سیکریٹری جنرل کے لیے سراج الحق لیاقت بلوچ اور انس نورانی کے نام زیر غور ہیں۔ایم ایم اے ممکنہ طور پر کل سے رابطہ مہم کا بھی آغاز کرے گی۔

    ایم ایم اے انتخابی اتحاد ہے، دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی شامل کریں گے، سراج الحق

    خیال رہے کہ ایم ایم کا پہلا اجلاس رواں سال جنوری میں ہوا تھا جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، امیر جمعیت اہلحدیث ساجد میر سمیت دیگر علمائے کرام شریک ہوئے تھے۔

    اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ ایم ایم اے بحال ہو چکی ہے اب اسے فعال کرنا ہے اور دیگر جماعتوں کو بھی اس اتحاد میں شامل کرنا ہے، متبادل قیادت کے لیے ایم ایم اے سامنے آئے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • متحدہ مجلس عمل: فضل الرحمان کو صدر بنانے کا امکان

    متحدہ مجلس عمل: فضل الرحمان کو صدر بنانے کا امکان

    لاہور: مذہبی جماعتوں کے سیاسی اتحاد سے بننے والی نئی جماعت  متحدہ مجلس عمل کا اجلاس کل ہوگا جس میں فضل الرحمان کو صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل میں شامل مذہبی جماعتوں نے آئندہ اتنخابات سے قبل بھرپور سیاسی قوت کے ساتھ واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس ضمن میں کل لاہور میں اہم اجلاس طلب کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو صدر جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق،  ساجد علی نقویٰ، جمعیت اہلحدیث کے چیئرمین ساجد میر اور  پیر اعجاز ہاشمی کو نائب صدور منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں: متحدہ مجلس عمل کو مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان

    یہ بھی پڑھیں: متحدہ مجلس عمل کی بحالی، اتحاد میں‌ نئی جماعتوں کی شمولیت کا امکان

    علاوہ ازیں دیگر ذمہ داریوں پر جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کو سیکریٹری جنرل، اویس احمد نورانی کو سیکریٹری اطلاعات نامزد کیا جائے گا اور 4 نائب صدور سمیت 4 ڈپٹی سیکریٹری جنرل بھی مقرر کیے جائیں گے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم ایم اے کے اجلاس میں نئے دستور کی منظوری دی جائے گی جبکہ عالمی اور ملکی  موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے  آئندہ کی حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لیے جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام ف اور دیگر مذہبی جماعتیں گزشتہ برس سے کافی متحرک تھیں،  رواں سال جنوری میں  مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے 20 رکنی مرکزی کونسل تشکیل دی تھی۔

    اسے بھی پڑھیں: ایم ایم اے بحال، مولانا فضل الرحمان صدر منتخب، 20 رکنی مرکزی کونسل کا اعلان

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے باقاعدہ طور پر بحال ہو گئی اور متحدہ مجلس عمل کے دستور کے تحت 20 رکنی مرکزی کونسل پر مشاورت مکمل کرلی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کے نام سے ایک جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تھی تاہم نئی رجسٹریشن کے لیے اب دوبارہ درخواست دی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔