Tag: MNA”s

  • وزیر اعظم کی قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کے لیے فوری طور پر ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر کے معاشی طور پر کمزور علاقوں کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کے ارکان، قومی اسمبلی کے پانچ رکنی وفد کی ملاقات ہوئی، وفد میں محسن داوڑ اور علی وزیر بھی شامل تھے۔

    وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف کو متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا، وزیر اعظم نے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کے لیے فوری طور پر ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ متعلقہ اسکیموں کے لیے فنڈز کی منظوری ای سی سی و دیگر فورمز سے جلد کروائی جائے، حکومت انضمام شدہ فاٹا اضلاع کی ترجیحی بنیادوں پر ترقی کے لیے پر عزم ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک بھر کے معاشی طور پر کمزور علاقوں کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

  • مجھ سے 7 ارکان قومی اسمبلی نے این آر او مانگا: مراد سعید

    مجھ سے 7 ارکان قومی اسمبلی نے این آر او مانگا: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ مجھ سے 7 ارکان قومی اسمبلی نے این آر او مانگا، ایک اس وقت یہاں اجلاس میں بیٹھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کوئی کیمپ آفس نہیں رکھا، ذاتی گھر میں رہے۔ 2016 میں پہلی دفعہ مجھے اور میرے اہلخانہ کو نشانہ بنایا گیا، میری کوئی ایک تقریر دکھا دیں جس میں کسی کی ذات کو نشانہ بنایا ہو۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ سنہ 2016 میں پختونوں کے شناختی کارڈ کے معاملے کو اٹھایا تھا۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کر کے کہا کہ ان کے خلاف ایک منٹ میں مہم شروع کر سکتا ہوں، کونڈا لیزا رائس کی کتاب لایا تھا تو پیپلز پارٹی کے ایم این نے مجھے گالیاں دیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ سے پیپلز پارٹی کے 7 ایم این ایز نے این آر او مانگا، 1 اس وقت یہاں بیٹھا ہے۔ ایک ایم این اے نے سڑک کا پیسہ کھا لیا، سڑک نہیں بنائی۔ ان کا سینئر رہنما مجھے گالیاں دینے والے رکن کے خلاف کرپشن کی فائلیں لایا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ میں ان کے 30 لوگوں کے نام لے سکتا ہوں، یہ میرے سر پر بندوق بھی رکھ کر کہیں کہ اسٹیٹس کو کا ساتھ دو تو نہیں مانوں گا۔

  • وزیر توانائی کی سندھ میں گیس بحران کو حل کرنے کی کوشش

    وزیر توانائی کی سندھ میں گیس بحران کو حل کرنے کی کوشش

    کراچی: صوبہ سندھ میں گیس کے بحران کے پیش نظر وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کو خط لکھ دیا، انہوں نے کہا کہ سندھ کو ملکی پیداوار کی 65 فیصد گیس دینے کے باوجود نہایت کم گیس فراہم کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے صوبے میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کو خط لکھ دیا۔

    اپنے خط میں امتیاز شیخ نے لکھا کہ 65 فیصد گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس کی فراہمی نے حد کم ہے۔ شدید سردی میں 1 ہزار ایم ایم سی ایف ڈی سے بھی کم گیس دی جارہی ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ ملکی پیداوار کا 65 فیصد یعنی ڈھائی ہزار سے 26 سو ایم ایم سی ایف ڈی مہیا کرتا ہے جبکہ سندھ کو سالانہ صرف 13 سو سے 14 سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جاتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو فراہم شدہ گیس میں بجلی اور کھاد بنانے والی کمپنیاں بھی حصے دار ہیں۔ پی پی ایل، ایس ایس جی سی، پی ایس اور وفاقی اداروں کے بورڈز میں سندھ کی نمائندگی نہیں۔

    خیال رہے کہ سردیوں میں اضافہ ہوتے ہی سندھ میں گیس کا بحران شدید ہوگیا تھا۔ گھروں میں لوگ لکڑی کے چولہے استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔

    گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز مستقل کئی روز بند رہے۔ سندھ میں گیس کی صورتحال تاحال بہتر نہیں ہوسکی ہے۔

  • متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے کل ملک بھر میں یومِ سوگ منانے کا اعلان

    متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے کل ملک بھر میں یومِ سوگ منانے کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں پر پولیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کے خلاف کل یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ایم کیو ایم نے اعلان کیا ہے کہ دھرنوں پر حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال کے خلاف کل ملک گیر یوم سوگ منایا جائے گا،اب سے کچھ دیر قبل اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ  پنجاب آج رات تک استعفیٰ دے دیں ورنہ کراچی سے کروڑوں لوگ کراچی سے نکلیں گے۔

    انہوں نے کہا طاہرالقادری اور عمران خان پُرامن احتجاج کو یقینی بنائیں، انہوں نے دونوں جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، اقتدار آنی جانی چیز ہے لیکن انسانی جانوں کاتحفظ بے حد ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب آج رات تک اس سیاسی بحران کو حل کریں، نوازشریف فوری طور پر اپنی پارٹی سے کسی اور کو وزیر اعظم نامزد کردیں ،پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے احتجاج کے باعث ملک کو ایک ہزار اربسے زائد کا نقصان ہوچکا ہے، خدارا تمام اسٹیک ہولڈرزملک کے مفاد میں سوچیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا تھا کہ حکومت طاقت کے استعمال سے گریز کرے، اگر ایم کیو ایم نے ہڑتال کی کال دے دی تو کروڑوں لوگ باہر نکل آئیں گے تاہم اب ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

    کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب آج رات تک استعفیٰ دے دیں ورنہ کراچی سے کروڑوں لوگ کراچی سے نکلیں گے۔

    الطاف حسین اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرہےتھے اور انہوں نے کہا طاہرالقادری اور عمران خان پُرامن احتجاج کو یقینی بنائیں۔

    انہوں نے دونوں جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، اقتدار آنی جانی چیز ہے لیکن انسانی جانوں کاتحفظ بے حد ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب آج رات تک اس سیاسی بحران کو حل کریں، نوازشریف فوری طور پر اپنی پارٹی سے کسی اور کو وزیر اعظم نامزد کردیں۔

    پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے احتجاج کے باعث ملک کو ایک ہزار اربسے زائد کا نقصان ہوچکا ہے، خدارا تمام اسٹیک ہولڈرزملک کے مفاد میں سوچیں۔

  • دھرنا دینےوالی جماعتوں سےبامعنی بات چیت کی جائے،الطاف حسین

    دھرنا دینےوالی جماعتوں سےبامعنی بات چیت کی جائے،الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کےقائدالطاف حسین نے سنیئراراکین اور پارلیمنٹرینز کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئےایک مرتبہ پھر حکومت اور دھرنا دینے والی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ ملک کی نازک صورتحال کاسنجیدگی سےاحساس کریں اوربامعنی مذاکرات کےذریعےمسائل حل کریں۔

    اپنے ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھاکہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے، ملک کو اندرونی وبیرونی چیلنجزکاسامنا ہے اوراب تک قومی خزانے کو آٹھ سو ارب روپے سے زائد کانقصان پہنچ چکاہے۔ الطاف حسین نے حکومت اور دھرنا دینے والی جماعتوں سےبامعنی بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنیکی ضرورت پر زوردیا ۔

    ایم کیو ایم کے قائد نےبتایا کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے بات چیت کیلیے سینئر ارکان پرمشتمل ٹیم تشکیل دیدی ہے۔انہوں نےایم کیوایم کے سنیئر اراکین اور پارلیمنٹرینز کو فوری طور پراسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کےبیشترمطالبات عوامی امنگوں کے ترجمان ہیں جو آئین و قانون سےہرگزمتصادم نہیں،ایسےمطالبات تسلیم کرنےکیلئےحکومت قدم اٹھائے۔ ان کا کہناتھاکہ انتہائی تیزرفتاری سے فیصلے کرنے ہونگے، ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا کہ وقت تیزی سے نکلا جا رہا ہے اور اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔