Tag: moammar rana

  • ’معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں‘

    ’معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں‘

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار معمر رانا کی حال ہی میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ میرا ان کے دفاع سامنے آگئیں۔

    میرا ایک مشہور پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ہے، وہ 90 کی دہائی سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں، میرا کی ہٹ فیچر فلموں میں احساس، کھلونا، کانٹا، چیف صاب، مجھے جینے دو، مس استنبول، اور باجی شامل ہیں۔

    اداکارہ نے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، مداحوں کی جانب سے ان کی بہترین اداکاری کے باعث ان کی شخصیت کو پسند کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب لالی ووڈ اداکار معمر رانا اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں، نوے کی دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والے معمر رانا نے لاتعداد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    حال ہی میں معمر رانا کی ایک تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں اداکار کو غیر معمولی حالت میں دیکھا گیا، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی گئی کہ معمر رانا نے نشے کی حالت میں تقریب میں شرکت کی۔

    تاہم اداکارہ میرا نے اداکار معمر رانا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا اثاثہ ہیں، انہوں نے کہا کہ معمر رانا پاکستان کا اثاثہ ہے، اور انہیں بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

    میرا نے کہا کہ ہمیں ان کی صحت کا خیال رکھنا چاہیے، میرے خیال میں وہ غلط ہاتھوں میں ہے اور اس وقت ہمیں ان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، وہ پاکستان کے سلمان خان ہیں، اور میں ان کی حالیہ صورتحال پر بہت فکر مند ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • بالی ووڈ میں آفر کے بعد بھی معمر رانا نے کام کیوں نہیں کیا؟ اداکار نے وجہ بتادی

    بالی ووڈ میں آفر کے بعد بھی معمر رانا نے کام کیوں نہیں کیا؟ اداکار نے وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اور ڈائریکٹر معمر رانا نے بالی وڈ فلموں کی آفرز کے باوجود کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

    معمر رانا ایک انتہائی مشہور اور بہترین پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکار اور ہدایت کار ہیں، انہوں نے متعدد ہٹ فلموں میں کام کیا، اداکار نے محرم، روشن ستارہ اور دل، دیا، دہلیز جیسے چند قابل ذکر ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا۔

    حال ہی میں معمر رانا نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بالی ووڈ میں آفرز سے متعلق گفتگو کی۔

    معمر رانا نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھارت سے دو فلموں کیلئے آفرز آئیں لیکن پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات پیچیدہ ہوگئے، میں تب ہی بھارت جاؤں گا جب میری حکومت مجھے اجازت دے گی ورنہ کام نہیں کروں گا۔

    اداکار معمر رانا نے کہا کہ مجھے بھارتی فلم ’سنجو‘ بہت پسند آئی، میں اس کردار کو کرنا چاہوں گا کیونکہ اس فلم میں بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے بہت شاندار کام کیا ہے۔

    معمر رانا کا کہنا تھاکہ میں نے ایک دن میں 12 شوٹنگز بھی کی ہیں لیکن شکر ہے کسی فلم کا ڈائیلاگ کسی دوسری فلم میں نہیں بولا ہے۔

  • معمر رانا نے پریانکا چوپڑا سے متعلق ماضی کے بیان کی وضاحت کر دی

    معمر رانا نے پریانکا چوپڑا سے متعلق ماضی کے بیان کی وضاحت کر دی

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ معمر رانا نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دیدی۔

    اداکار معمر رانا نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ کی اداکار پریانکا چوپڑا سے متعلق دیے گئے بیان پر کھل کر بات کی۔

    معمر رانا نے دعویٰ کیا اور کہا کہ گزشتہ سال بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق میرے  بیان کو غلط پیش کیا گیا، میں نے ایسا نہیں کہا تھا جو دکھایا گیا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ ’ میں نے پریانکا کو دیکھنے کے بعد جیسا محسوس کیا اور دیکھا تھا ایسا ہی کہا لیکن میرے بیاننے کو غلط پیش کیا گیا ہے، ویڈیو ایڈیٹنگ میں سب کچھ ممکن ہے ‘۔

    کس بالی وڈ اداکارہ کو بنا میک اپ دیکھ کر معمر رانا پہچان نہیں پائے؟

    انہوں نے کہا کہ شو میں آپ کو بٹھا کر بہت ساری باتیں کی جاتی ہیں لیکن اس میں ایڈٹ کرکے آپ کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے، میرا مقصد پریانکا چوپڑا یا کسی اور کی توہین اور تضحیک کرنا نہیں تھا۔

    معمر رانا نے یہ بھی کہا کہ میں اس بات پر بضد ہوں پاکستان میں بہت خوبصورتی ہے، پاکستانی ہیروئنز بھارتی اداکاراؤں سے زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہیں، اس میں کوئی شک نہیں لیکن کسی کا کسی دوسرے سے موازنہ بھی نہیں کیا جانا چاہیے۔

    خیال رہے کہ معمر رانا نے اگست 2023 میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ جب میں نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو میک کے بغیر دیکھا تو وہ حیران رہ گئے تھے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پریانکا کو بغیر میک اپ کے دیکھا تو میں ڈر گیا تھا، انہیں میک اپ کے بغیر دیکھ کر میرا ان پر کرش ختم ہوگیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

  • آزادی کشمیر پر بنائی جانے والی فلم ’آزادی‘ کا ٹریلر جاری

    آزادی کشمیر پر بنائی جانے والی فلم ’آزادی‘ کا ٹریلر جاری

    کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینر تلے آزادی کشمیر پر بنائی جانے والی فلم ’آزادی‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلم ’آزادی‘ کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنا سب کچھ آزادی کشمیر کے لیے قربان کردیتا ہے اور اس کے نظریے سے متاثر نوجوان اس کے مشن کو آگے لے کر بڑھتے ہیں۔

    فلم ’آزادی‘ میں معمر رانا اور ندیم بیگ کو کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ سونیا حسین پاکستانی نژاد برطانوی صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں جو معمر رانا (آزاد) کا انٹرویو کرنے کے لیے آتی ہیں۔

    فلم کی ہدایت کاری کے فرائض عمران ملک نے انجام دئیے ہیں جبکہ فلم میں معمر رانا، سونیا حسین نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، دیگر اداکاروں میں ندیم بیگ، جاوید شیخ، مریم انصاری، علی فتح، ارم اور بلال شامل ہیں۔

    فلم کا میوزک ساحر علی بھگا نے ترتیب دیا ہے جبکہ فلم میں راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی، قرۃ العین بلوچ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، فلم کی شوٹنگ آزاد کشمیر اور وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے۔

    ہدایت کار عمران ملک کا کہنا ہے کہ فلم میں حب الوطنی، ایک طاقتور محبت کی کہانی اور ایکشن مناظر شامل ہیں، یہ ایک ایسی فلم ہے جو اس سے قبل کبھی پاکستانی سنیما کی زینت نہیں بنی۔

    اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ فلم میں خواتین کے حوالے سے بھی مضبوط پیغام دیا گیا ہے اور میرا فلمی نام ’زارا‘ ہے، جو ایک خود مختار صحافی ہے، فلم رواں سال بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹیل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’ایسی ہے تنہائی‘ میں اداکار سمیع خان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    ٹریلر دیکھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سدھارت ملہوترا نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    سدھارت ملہوترا نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    کراچی :  بالی ووڈ کے اداکار سدھارت ملہوترا نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سدھارت ملہوترا نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    اداکار سدھارت ملہوترا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں جیسا کہ انہوں نے پاکستان کے بارے میں اداکار فواد خان سے سُنا ہے۔

    فلم ایک ویلن کے اسٹار سدھارت ملہوترا بہت جلد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    سدھارت ملہوترا اپنی نئی فلم  ’برادر‘ میں اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہونگے جبکہ ایک اور فلم ’کپور اینڈ سنز‘میں فواد خان اور عالیہ بھٹ کے ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

  • فحش مناظر سے دور رہنے والے فواد خان کا کریئر خطرے میں

    فحش مناظر سے دور رہنے والے فواد خان کا کریئر خطرے میں

    اپنی بہترین اداکاری کے باعث خوبرو پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ کسی بھی بالغ کردار کو نبھانے کے مخالف نظر آئیں ہیں لیکن ان کا یہ رویہ ان کے مستقبل کے لئے خطرناک ثابت ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔

    فلم فیئر کے مطابق فلم ’بیٹل آف بیٹورا‘میں ان کی جگہ سدھارتھ ملہوترا کو کاسٹ کیا جارہا ہے ، کیونکہ پاکستان ادکار فواد خان نے فلم میں رومانوی کردار جسے کہ بوسہ دینے والے کردار سے معزرت کرلی تھی ۔

      اس فلم میں ہیروئن کا کردار سونم کپور ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم کی پروڈیوسر سونم کپور کی بہن ریا کپور ہیں ۔

    اس قبل بھی پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی نئی فلم ‘کپورز اینڈ سنز’ میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمانے سے صاف صاف انکار کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ  فواد خان بالی ووڈ کے وہ واحد اداکار ہیں جنہوں نے فحش سین عکسبند کرانے کی پالیسی اپنا رکھی ہے اور وہ اس پر عمل پیرا بھی ہیں ۔

  • پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ اداکاروں سے نزدیکیاں

    پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ اداکاروں سے نزدیکیاں

    خوبرو پاکستانی اداکار فواد خان نے چند روز قبل بالی ووڈ لیجنڈ اداکار رشی کپور اور سدھارت ملہوترا کو دعوت دی۔

    پاکستانی اداکار آج کل بالی ووڈ کے مشہور ستاروں کے ساتھ دوستیاں کرنے میں مصروف دیکھائی دے رہے ہیں۔

    چند قبل فواد افضل خان بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ دیکھائی دے رہے تاہم آج وہ بالی ووڈ کے عمر رسیدہ اور لیجنڈ اداکاررشی کپور اور ساتھی اداکار سدھارت ملہوترا کے ساتھ ایک شام گزارتے نطر آئے۔

     

    بالی ووڈ اداکار رشی کپور جو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرگرم دیکھائی دیتے ہیں ، رشی کپور نے ایک ٹوئٹ میں تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ان کی آنے والی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے کرداروں کے ساتھ نظر آئے۔

    اداکار فواد خان رشی کپور اور سدھارت ملہوترا کے ساتھ ایک گھر کے اندر خوشگوار موڈ میں دیکھائی دیئے، تمام اداکار آنے والی نئی فلم ’کپور اینڈ سنز ‘ کے شوٹنگ کے سلسلے میں ایک ساتھ جمع ہوئے ۔ یاد رہے کہ اداکار فواد خان فلم’ کپور اینڈ سنز‘ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

  • شعیب اختر’’سکندر‘‘ فلم میں آئٹم سانگ کریں گے

    شعیب اختر’’سکندر‘‘ فلم میں آئٹم سانگ کریں گے

    پاکستان کے متنازعہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر لالی وڈ فلم ’’سکندر‘‘ میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

    فلم نگری سے موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق فلم اسٹار معمر رانا کے اصرار پرشعیب اخترفلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔

    معمر رانا جو کہ ایک مشہور فلم اسٹار اور ہدایت کار ہیں انہوں نے شعیب اخترکو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرلیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ شعیب اخترفلم کی ہیروئن کے ہمراہ آئٹم سانگ کرتے نظرآئیں گے۔

    فلم سکندر کی شوٹنگ عید کے بعد لاہور میں شروع ہوگی۔

    یاد رہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد حالیہ دنوں بھارت میں بیٹھ کر پاکستانی کھلاڑیوں پرتنقید کا نشانہ بنانے کے سبب تنازعات کا شکارہیں۔

    شعیب اختر اس سے قبل بھارت میں منعقد ہونے والے انٹرٹینمنٹ شو میں بھارتی اداکارہ ایشا دیول کے ہمراہ اپنی گلوکاری اور رقص کے جوہر زمانے کو دکھا چکے ہیں۔

    shohaib_2

  • فواد خان کا بے باک مناظر کی عکس بندی سے صاف انکار

    فواد خان کا بے باک مناظر کی عکس بندی سے صاف انکار

    اطلاعات کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی نئی فلم ‘کپورز اینڈ سنز’ میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمانے سے صاف صاف انکار کر دیا۔

     تفصیلات کے مطابق عالیہ اور فواد نے فلم میں کچھ جنسی مناظر فلم بند کرنا تھے لیکن فواد خان نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد خان نے فلم میکرز سے درخواست کی ہے کہ عالیہ کے ساتھ اپنے ایسے مناظر کو اس انداز میں فلمایا جائے کہ کسی کو اعتراض نہ ہو، ایک ذرائع نے ممبئی مرر کو بتایا فواد فلم میں ایسے مناظر کے حوالے سے مطمئن نہیں، حتی کہ فواد کے ان دونوں مشہور رومانوی فیملی ڈراموں میں کوئی ایسے مناظر نہیں۔

    ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق فواد خان کسی بھی ایسے منظر کا حصہ بننے کے لئے تیار نہیں ہیں جو ان کے ہم وطنوں کے لئے دیکھنے کے قابل نہ ہو اور جس کی وجہ سے اشتعال پھیلنے کا اندیشہ ہو۔

    ذرائع کے مطابق، فواد قدامت پسند پاکستانی عوام کی اقدار کو بہت زیادہ مد نظر رکھتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے فلم کے ہدایت کارشکون اور پروڈیوسر کرن سے کہا ہے کہ وہ ایسے مناظر کو سافٹ کرنے پر غور کریں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ فواد کے اگلی بار ممبئی آنے پر سب مل بیٹھ کر ان مناظر پر گفتگو کریں گے تاکہ ان مناظر کی وجہ سے مستقبل میں کسی تنازع سے بچا جا سکے۔

  • فواد خان نے پاکستانی فلم کا بھاری معاوضہ طلب کرلیا

    فواد خان نے پاکستانی فلم کا بھاری معاوضہ طلب کرلیا

    بھارت میں فلم اسٹار کی حیثیت سے اپنی شناخت بنانے والے پاکستانی ٹی وی اداکار فواد خان نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کے لئے ناقابلِ یقین معاوضہ طلب کرلیا۔

    جی ہاں! اداکار فواد خان نے لالی وڈ کی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ دو کروڑ روپے طلب کیا ہے۔

    فواد خان نے پاکستان میں ای پی نامی بینڈ سے بحیثیت مرکزی گلوکار گلیمر کی دنیا میں اپنے سفر کا آغازکیا، بعد ازاں انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں اداکاری شروع کردی اور جلد ہی پاکستان کی ہردوشیزہ کے دل کی دھڑکن بن گئے

    ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘نے ان کی شہرت کو مزید پرواز دی اور یہ شہرت سرحد پارکرکے بھارت تک پہنچ گئی۔

    اطلاعات کے مطابق فواد خان کی جانب سے اس قدر بھاری معاوضہ طلب کرنے کے بعد فلم کے ڈائریکٹر نے اس کردار کے لئے پاکستانی فلم اسٹار معمر رانا کو 2 لاکھ روپے کے عوض کاسٹ کرلیا ہے۔۔

    ناقدین کا کہنا ہے کہ فواد خان بھارت میں ملنے والی حالیہ کامیابیوں کے سبب اتنا بھاری معاوضہ مانگنے میں حق بجانب ہیں جبکہ لالی وڈ ستاروں کا کہنا ہے کہ فواد خان کو عزت پاکستان نے دی ہے لہذا انہیں تیزی سے ابھرتی ہوئی پاکستانی فلم انڈسٹری کو فائدہ پہنچانا چاہیے۔

    فواد خانکی فلم ’خوبصورت ‘نے بھارت میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل کی ہے اور نا صرف یہ بلکہ وہ فلم فیئر ایوارڈبھی پانے میں کامیاب رہے ہیں۔

    فواد خان بھارت میں فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکارہیں۔