فیصل آباد: موبائل ہینڈ فری نے ایک اورنوجوان کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق موبائل کے ٹرین کی پٹری پر ہینڈ فری لگا کر گانے سننے والے نوجوان کو ریلوے انجن روندتا ہوا زندگی سے دور لے گیا۔
فیصل آباد میں بھائی والا پھاٹک کے قریب 25 سالہ شاہد ہینڈ فری لگا کر ٹرین کی پٹری پر بیٹھ کر گانے سن رہا تھا کہ ٹرین انجن نے اسے ٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پچیس سال کا شاہد ہینڈ فری لگا کر پٹری پر بیٹھا تھا ۔ انجن کی سیٹیاں شاہد کو سنائی نہ دیں اور انجن شاہد کو روندتا ہوا زندگی سے دورلے گیا۔
پولیس نے ابتدائی کاروائی کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کردی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پنجاب میں ہینڈ فری کی وجہ سے کئی نوجوان ٹرین حادثات میں اپنی جان گنواچکے ہیں۔