Tag: mobile market

  • دکانداروں نے موٹر سائیکلیں اٹھانے پر ٹریفک عملے کی پٹائی کردی

    دکانداروں نے موٹر سائیکلیں اٹھانے پر ٹریفک عملے کی پٹائی کردی

    کراچی : دکاندار ٹریفک پولیس اہلکار پر ٹوٹ پڑے، نو پارکنگ سے موٹر سائیکل اٹھانے والے اہلکاروں کے کپڑے بھی پھاڑدیئے، پولیس نے تشدد کرنے والے افراد کو دھرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر کے علاقے صدر کے علاقے زینب النساء اسٹریٹ پر موبائل مارکیٹ کے دکانداروں نے ٹریفک پولیس عملے پر تشدد کیا، موٹرسائیکل لفٹ کرنے پر دکانداروں نے کانسٹیبل اور لفٹنگ عملے پر تشدد کیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل دکانداروں نے کانسٹیبل کی وردی بھی پھاڑ دی،10سے زائد دکانداروں نے ٹریفک پولیس عملے پر تشدد کیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ اہلکار کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کرلیا، پریڈی پولیس نے5افراد کو گرفتار کرلیا تشدد میں ملوث باقی ملزمان تاحال فرار ہیں، ایف آئی آر میں اہلکاروں پرتشدد اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

  • کراچی:صدرموبائل مارکیٹ میں سیل گئی 12دکانوں کو کھول دیاگیا

    کراچی:صدرموبائل مارکیٹ میں سیل گئی 12دکانوں کو کھول دیاگیا

    کراچی : صدر کے علاقے میں کسٹم حکام نے کارروائی کرکےچند روز قبل سیل کی گئی بارہ دکانوں کو کھول دیا۔

    صدر موبائل مارکیٹ میں چند روز قبل کسٹم کی جانب سے کارروائی گئی۔ اس دوران بارہ دکانوں کو سیل کیا گیا تھا۔ تاہم رات گئےدکانوں میں موجود سامان کے دستاویزات پیش کرنے کے بعد کسٹم حکام نے تمام دکانوں سے سیل ہٹا دی۔

    تاجر رہنماؤں کا کہنا تھاکہ دکان سے کوئی غیر قانونی چیز نہیں ملی ہے۔ کسٹم حکام کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں جس کے بعد سیل ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تاجر رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ کالی بھیٹروں کے خلاف کارروائی کیلئے ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں۔

    اس موقع پر مارکیٹ کی ایسوسی ایشن کے صدر ادریس میمن کا کہنا تھا کہ نظام کو بہتر بنایاجائے تاکہ چھوٹے تاجر آسانی سے ٹیکس ادا کرسکیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم کے پریونشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسمگل شدہ موبائل فون کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی گئی تھی۔

    کارروائی کے دوران عمارت کا محاصرہ کیا گیا اور نویں منزل پر دکانوں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران مقامی تاجروں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کو رینجرز اہلکاروں کے لاٹھی چارج کرکے نے ناکام بنادیا تھا۔

    تاہم 5 گھنٹے تک کارروائی جاری رہنے کے بعد آپریشن ختم کردیا گیا۔