Tag: mobile phone services close

  • سیکورٹی خدشات، بیشترشہروں میں موبائل سروس بند، ڈبل سواری پر پابندی

    سیکورٹی خدشات، بیشترشہروں میں موبائل سروس بند، ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی : نو اور دس محرم کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں، کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں موبائل سروس بند جبکہ ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

    سیکورٹی خدشات کے باعث نو اور دس محرم کے لئے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں،  کراچی لاہور، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، کوئٹہ، درہ آدم خیل سمیت دیگرشہروں میں موبائل سروس بند ہے اور بیشترشہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

    کراچی میں چارسو زائد امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات پر اٹھارہ سو سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت حیدرآباد، خیرپور، سکھر اور سانگھڑ میں نو اور دس محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

    لاہورکے مختلف علاقوں میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کرکے ڈبل سواری پرپابندی لگا دی گئی ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ڈبل سواری پر پابندی ہے، بنوں امام بارگاہ کے اطراف کرفیو نافذ کرکے علاقہ سیل کردیا گیا ہے اورچھ سوسیکورٹی اہلکاروں تعینات کئے گئے ہیں۔

    وزارتِ داخلہ نے صوبائی حکومتوں کی معاونت کیلئے فوج، رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تین ہزار سے زائد اہلکاروں کو ملک بھر کے چون اضلاع میں تعینات کر دیا ہے، سیکورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بارہ ہیلی کاپٹر موجود رہیں گے۔

  • کراچی:یوم علی  پر موبائل سروس بند اور 16ہزار اہلکارتعینات

    کراچی:یوم علی پر موبائل سروس بند اور 16ہزار اہلکارتعینات

    کراچی:  پولیس نے یوم علی کیلئےسیکییورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، یوم علی کو موبائل سروس بنداورسولہ ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

    یوم علی رضی کے موقع پر سندھ پولیس کی جانب سے فل پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، منصوبہ کے مطابق سولہ ہزار سیکیورٹی اہلکار جلوس اور مختلف علاقوں میں تعینات کیئے جائینگے۔ اہلکاروں میں ایس آر پی، آر ایف ایف اور رینجرز کے اہلکار بھی شامل ہونگے۔

    جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا جائیگا، اور کسی غیر متعلقہ شخص کو جلوس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام تھیبو کے مطابق کیمرے والی ستر موبائلیں بھی اسکواڈ میں شامل ہونگی جبکہ اطراف کی بلند عمارتوں میں ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیئے جائینگے۔ سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کے گزر گاہ کی سوئیپنگ کی جائیگی۔

    ریسکیو اداروں کو اسٹینڈ بائی رہنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں، شہر میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر موبائل فون سروسز بھی بند رہیں گی۔