Tag: Mobile phone smuggling

  • کراچی : کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی : کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی : کیماڑی پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرکے موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز برآمد کرلیں۔

    ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس نے موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان نوراللہ اور محمد ہاشم گرفتار کرلیا، اسمگلنگ میں استعمال گاڑی بھی ضبط کرلی گئی۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں  ملوث ملزمان نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 618 قیمتی موبائل فون برآمد کیے گئے، 40 نان پی ٹی اے آئی فون چلانے والی ڈیوائسز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ اسمگل شدہ فونز میں 109آئی فون اور 509اینڈرائڈ فونز شامل ہیں ،
    ملزمان سے برآمد ہونے والے سامان کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کراچی پہنچائے جانے والے موبائل فون بلوچستان کے راستے اسمگل کیے گئے تھے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرموبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، دو ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2مسافروں کو پکڑ لیا۔

     تھائی لینڈ سے کراچی آنے والے 2 مسافروں سے 23موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹم کراچی ایئرپورٹ کشمالہ تحسین نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد کیے گئے موبائل فونز کی مجموعی مالیت 35 لاکھ روپے تک ہے،۔

     

    مسافر محمد جنید اور فیضان تھائی ایئر کی پرواز "ٹی جی 341 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے، کسٹم کے عملے نے مسافروں سے موبائل فون ضبط کرکے انہیں جانے کی اجازت دے دی۔

  • پی آئی اے کے 5 فضائی میزبان درجنوں موبائل فون اسمگل کرتے پکڑے گئے

    پی آئی اے کے 5 فضائی میزبان درجنوں موبائل فون اسمگل کرتے پکڑے گئے

    کراچی :پی آئی اے کی 2 ایئر ہوسٹس سمیت 5 فضائی میزبان اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، عملے کے قبضے سے درجنوں موبائل فون برآمد ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی دبئی سے ملتان جانے والی پرواز کے عملے سے 78بیش قیمت موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

    مذکورہ 78 موبائل فون مجموعی طور پر عملے کے 5 ارکان سے برآمد ہوئے، اسمگلنگ میں ایئر ہوسٹس نشاط، صدف ناصر، فلائٹ اسٹیورڈ عمران اور خالد کے علاوہ پی آئی اے کا سینئر پرسن فیصل پرویز بھی شامل ہے۔

    اطلاعات کے مطابق کسٹمز حکام نے خفیہ پیشگی اطلاع پر دو ایئر ہوسٹسز سے24موبائل فونز برآمد کیے ان سے تفتیش کے بعد ایئرہوسٹس کی نشاندہی پر 3مرد میزبانوں کو ہوٹل سے واپس بلایا گیا اور مزید 54فونز برآمد کیے گئے۔

    کسٹمز ذرائع کے مطابق موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث پی آئی اے کے پانچوں فضائی میزبانوں کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کا فضائی میزبان 16 قیمتی موبائل اسمگل کرنے میں ملوث

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی پی آئی اے کا ایک فضائی میزبان مہنگے سیل فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

    فیصل مجید 24 اکتوبر کی ٹورنٹو سے اسلام آباد پرواز پی کے 782 میں پہنچا تو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم حکام  نے روک کر اس کی تلاشی لی تو اس کے جسم سے لگے 16 موبائل برآمد ہوئے۔

     

  • پی آئی اے کی فضائی میزبان قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث

    پی آئی اے کی فضائی میزبان قیمتی موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث

    کراچی : ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں تعینات تین فضائی میزبانوں کے مبینہ طور پر قیمتی موبائلوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی فضائی میزبان شازیہ تبسم، حنا ثانی اورعلی احمد پر قیمتی موبائل اورمہنگے ترین پرفیوم سمیت دیگر قیمتی اشیاء لانے کا الزام ہے۔

    ذرائع کےمطابق تینوں فضائی میزبان لاہور ایئرپورٹ پہنچتے ہی اپنا دستی سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، کسٹمز کو یہ بیگ پڑے ہوئے ملے تھے۔ کسٹمز اہلکاروں نے بیگ کی تلاشی لی تو اس میں سے آئی فون موبائل، پرفیوم اور دیگر ممنوعہ قیمتی اشیاء برآمد ہوئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ کسٹمز نے مزید کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو اس میں پی آئی اے کے تین فضائی میزبانوں کی شناخت سامنے آئی۔

    بعد ازاں پی آئی اے انتظامیہ سے شکایت کرنے پر پی آئی اے کی ویجلنس ٹیم نے واقعہ کا سختی نوٹس لے لیا، ذرائع کے مطابق تین فضائی میزبان اور بیس منیجر کو بھی تحقیقات میں شامل کرلیا گیا۔

    ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ویجلنس معاملے کی مکمل تحقیقات کررہی ہے، تحقیقات مکمل ہوتے ہی مذکورہ فضائی میزبانوں کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔