Tag: mobile phone theft

  • بھارت میں جنونیت بے قابو، موبائل چوری کے شبے میں بے گناہ نوجوان قتل

    بھارت میں جنونیت بے قابو، موبائل چوری کے شبے میں بے گناہ نوجوان قتل

    مالدہ : بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک 22 سالہ نوجوان کو موبائل چوری کرنے کے شبے میں مار مار کر موت کی نیند سلادیا گیا، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    اس حوالے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ شب انگلش بازار تھانے کے علاقے کمالبری گاؤں میں پیش آیا، ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مقتول اسماعیل شیخ پر حضرت علی نامی شخص کا موبائل فون چوری کرنے کا الزام تھا اور بدھ کی رات پہلی بار اسے مارا پیٹا گیا۔

    انسپکٹر انچارج مدن موہن رائے کا کہنا تھا کہ جمعرات کی رات نوجوان پر چاقو سے وار کیا تھا جس سے وہ معمولی زخمی ہوگیا، جمعہ کی رات گاؤں کے لوگوں نے رسی سے باندھ کر پیٹا، پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اسے تشویشناک حالت میں مالدہ میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا جہاں دوران علاج وہ چل بسا۔

    پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کے قتل میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کرکے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    انسپکٹر رائے نے مزید کہنا تھا کہ پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران گاؤں والے کس طرح جمع ہوئے اس کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

  • مزار قائد کے باہر خواجہ اظہار کا موبائل فون چوری

    مزار قائد کے باہر خواجہ اظہار کا موبائل فون چوری

    کراچی: متحدہ رہنما عامر خان کا بٹوہ چوری ہونے کے بعد اب متحدہ رہنما خواجہ اظہار الحسن کا موبائل فون چوری ہوگیا، خورشید شاہ، مراد علی شاہ، منظور وسان اور سینیٹر سعید غنی بھی چوری کا شکار ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنمائوں کی ہجوم کے درمیان قیمتی اشیا چوری ہونے کا سلسلہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کی تدفین کے موقع سے شروع ہوا، تدفین میں خورشید شاہ کی جیب سے 15 ہزار روپے نقد چوری ہوئے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت صوبائی وزیر منظور وسان کے موبائل فونز ان کی جیبوں سے نکال لیے گئے۔

    یہ پڑھیں: جہانگیر بدر کا سوئم: سعید غنی اور شوکت بسرا کے جوتے چوری

    دو روز بعد لاہور میں ہی جہانگیر بدر کی رسم قل میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی اور رہنما شوکت بسرا کی چپلیں چوری ہوگئیں، دونوں رہنمائوں کو گاڑی تک ننگے پیر جانا پڑا۔

    یہ بھی پڑھیں:متحدہ رہنما عامر خان کی بھی جیب کٹ‌ گئی

    بدھ کو کراچی میں سینٹرل جیل کے باہر میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی کے لیے باہر موجود ہجوم کے درمیان ڈپٹی کنوینر عامر خان کی جیب سے کسی نے ان کا موبائل فون نکال لیا اور اب مزار قائد کے باہر خواجہ اظہار الحسن کا موبائل فون چوری ہوگیا۔

    موبائل فون چوری ہونے کے بعد رہنما متحدہ پاکستان خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ لگتا ہے مجھ سے زیادہ کوئی اور موبائل فون کا ضرورت مند تھا۔