Tag: mobile phones

  • موبائل فون پر تیزترین 5 جی سروسز کا آغاز

    موبائل فون پر تیزترین 5 جی سروسز کا آغاز

    بیجنگ : چین نے موبائل فونز پر تیزترین فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز کردیا ہے، اس کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ برائوزنگ، سرفنگ ہوسکے گی ۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے تیز ترین انٹرنیٹ فائیو جی سروس کو موبائل فون کے لئے عام کردیا ہے ، اس کے ذریعے نہ صرف تیز رفتار انٹرنیٹ براؤزنگ، سرفنگ ہوسکے گی بلکہ اس تیز ترین نیٹ ورک کو کھانا پکانے والے روبوٹک شیف سے لیکر طب کے شعبے میں عمل جراحی تک میں استعمال کیا جاسکے گا۔

    اس کے تحت چلنے والا نیوی گیشن کا نظام کہیں زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں چین نے تیز ترین انٹرنیٹ فائیو جی کی سروس کا باقاعدہ آغاز کیا تھا اور کہا تھا فائیو جی سروس بیجنگ اور شنگھائی سمیت ملک کے 50 شہروں میں دستیاب ہوگی اور صارف 128 یوآن سے 599 یوآن فیس ادا کر کے اسے استعمال کرسکیں گے۔

    مزید پڑھیں : ملک کے پچاس بڑے شہروں میں 5 جی سروس کا آغاز

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چین کی جانب سے فائیو جی نیٹ ورک آئندہ سال متعارف کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا البتہ جنوبی کوریا، امریکا اور برطانیہ کو دیکھتے ہوئے اسے اب فوری طور پر متعارف کرایا گیا۔

    حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ فائیو جی نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کو مزید بہتر کرنے کے لیے رواں سال کے اختتام تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ چین کی جانب سے فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز ایک ایسے وقت میں کرایا کہ جب امریکا نے موبائل کمپنی ہواوے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اُسے بلیک لسٹ قرار دیا۔

  • نیب افسران کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

    نیب افسران کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

    لاہور : چیئرمین نیب نے نیب افسران کےموبائل فون کے استعمال اور سرکاری اوقات میں پرائیویٹ مہمانوں کی آمد پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ گریڈ 18 کے افسران کو یونیفارم پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ادارے کی بہتری کے لئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے نیب افسران کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی جبکہ نیب میں گریڈ 18 کے افسران کو یونیفارم پہننا لازمی قرار دیا۔

    چیئرمین نیب جاویداقبال نے احکامات جاری کرتے ہوئے حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک نظام رائج کرنے کا حکم بھی دیا۔

    اسی طرح سرکاری اوقات میں پرائیویٹ مہمانوں کی آمد اور ملاقات پر بھی پابندی ہو گی، مہمانوں کی نیب افسران سے صرف سرکاری کام کے سلسلے میں ملاقات ہو سکے گی۔

    یاد رہے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب افسران کی اعلیٰ سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں پر پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    اس سے قبل ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے میڈیا کو انٹرویو کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈی جیز سمیت تمام افسران کو میڈیا پر انٹرویو دینے پر پابندی عائد کردی تھی۔

    خیال رہے چند روز قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب سزاؤں کے لیے قانون سازی نہیں کرتی یہ پارلیمنٹ کا کام ہے، اگر کرپشن پر سزائے موت کا قانون آیا تو ملک کی آبادی کم ہوجائے گی، ملک میں ادارے مضبوط ہیں، اپنا کام کر رہے ہیں، اچھاکام کرنیوالے ادارے کو سیاست میں ملوث کرنا ٹھیک نہیں۔

  • کراچی دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی: دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے۔

     محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق شروع ہوگیا، ڈبل سواری پر پابندی دو روز کیلئے دفعہ 144کے تحت لگائی گئی پابندی کا اطلاق رات بارہ سے ہفتے کی رات بارہ بجے تک ہوگا، محکمہ داخلہ سندھ خواتین ، بچے، بزرگ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنی ہونگے۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری پر پابندی چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے لگائی گئی ہے۔

  • چہلم امام حسینؓ: لاہورمیں ڈبل سواری پرپابندی رہے گی

    چہلم امام حسینؓ: لاہورمیں ڈبل سواری پرپابندی رہے گی

    لاہور : چہلم امام حسین کے موقع پر لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی، تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نےسکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب حکومت سے چہلم امام حسین کے موقع ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے اور موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست کی تھی .

     پولیس کی درخواست کو پنجاب حکومت نے منظور کرلیا ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس کی معطلی مرکزی جلوس کے مخصوص مقامات پر ہی ہوگی جبکہ باقی تمام شہر میں ڈبل سواری اور موبائل فون سروس بحال رہے گی۔

  • پی آئی اے کا کروغیرملکی کرنسی اورموبائل فونزلانے پرگرفتار

    پی آئی اے کا کروغیرملکی کرنسی اورموبائل فونزلانے پرگرفتار

    اسلام آباد: لندن سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے کرو اور سی بی اے یونین کے رہنما کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس نے غیر ملکی کرنسی  اور موبائل فونز لانے پر حراست میں لے لیا، مسلم لیگ کی حمایت یافتہ پی آئی اے کی سی بی اے یونین کے رہنما کو چھڑانے کیلئے کسٹم انٹیلی جنس کے افسران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، تاہم کسٹم انٹیلی جنس نے چھوڑنے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق لندن سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے کرو ممبر و سی بی اے یونین کے رہنما وائس پریزیڈنٹ فلائٹ سروسز شعیب راجپوت کو خفیہ اطلاع ملنے پر ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے چھ ہزار سے زائد برطانوی پاؤنڈ اور ستر سے زائد قیمتی آئی فون، آئی پیڈ اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ۔ کسٹم انٹیلی جنس نے شعیب راجپوت پر غیر ملکی کرنسی اور موبائل لانے پر حراست میں لے لیا ہے۔