Tag: mobile service

  • کراچی: 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس، موبائل فون سروس معطل ہونا شروع

    کراچی: 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس، موبائل فون سروس معطل ہونا شروع

    کراچی: 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج دوپہر 12 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جلوس کی سیکورٹی کے لئے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ مرکزی جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل ہوناشروع ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی پولیس نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔

    ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کے 17 ہزار 947 افسران اور اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔

    ترجمان کے مطابق محرم کے دوران 1 ہزار 49 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 4 ہزار 664 مجالس ہوں گی، مجالس پر 4 ہزار 392 جبکہ جلوسوں پر 11 ہزار 628 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

    کراچی پولیس ترجمان کے مطابق انتہائی حساس مقامات پر 1 ہزار 927 افسران اور جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    ترجمان کے مطابق محرم کی ڈیوٹی کیلیے ٹریفک پولیس کے 987 افسران اور جوان موجود رہیں گے۔

    علاوہ ازیں سندھ حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 9اور10محرم الحرام کو پیپلز بس سروس جزوی طور پر معطل رہے گی جبکہ ملیرہالٹ سے سپرہائی وے جانے والی بس سروس جاری رہے گی۔

    کراچی میں محرم کے مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات جاری ہیں، جلوس کے روٹس پر موجود تمام گلیوں، گزرگاہوں،روڈ کو سیل کیا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق تمام متعلقہ گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بند کیا جارہا ہے، سولجر بازار،ایم اے جناح روڈ، صدر، ریگل چوک کو سیل کردیا گیا۔

    10 محرم تک موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

    اس کے علاوہ تبت سینٹر، جامع کلاتھ مارکیٹ، لائٹ ہاؤس کی گلیوں کو سیل کردیا گیا، بولٹن مارکیٹ اورکھارادر کے مقامات پرگلیوں کو بھی سیل کیا گیا ہے، مرکزی جلوس کے روٹ پر بیشتر راستے3روز تک بند رہیں گے۔

  • سپریم کورٹ نے پوسٹ پیڈ پر بھی سروس چارجز ٹیکس ختم کر دیے

    سپریم کورٹ نے پوسٹ پیڈ پر بھی سروس چارجز ٹیکس ختم کر دیے

    اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے موبائل کمپنیز کی جانب سے زائد ٹیکس وصول کرنے کے کیس میں پوسٹ پیڈ سروس پر بھی سروس چارجز ٹیکس ختم کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں موبائل کمپنیز کی جانب سے زائد ٹیکس وصول کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے پوسٹ پیڈ پر بھی سروس چارجز ٹیکس ختم کر دیے۔

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ سروس چارجز ختم کرنے سے پنجاب کو ہر ماہ 2 ارب کا نقصان ہے۔

    چیف جسٹس نے سرزنش کی کہ اگر آپ غلط ٹیکس لے رہے تھے تو یہ نقصان نہیں؟ ایک آدمی 100 روپے کا لوڈ لیتا ہے تو صوبے کو رقم کیوں دی جائے۔ اس معاملے میں صوبہ کون سی سروس دے رہا ہے جو چارجز ملے۔

    انہوں نے دریافت کیا کہ تندور سے روٹی لے کر آنے والے کو روٹی کھانے پر بھی ٹیکس دینا ہوگا؟

    معاملے پر وفاق، بلوچستان اور پنجاب نے عدالت سے مزید مہلت مانگے لی۔ سپریم کورٹ نے عبوری ریلیف جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

    ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ایک ماہ میں 1 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ جو کک بیک لیتے ہیں وہ کم کردیں ایک ارب سے فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لانچوں سے پیسے باہر بھیجنا بند کردیں۔

    ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ میں مقدمے پر مزید دلائل دینا چاہتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا بعد میں سنیں گے۔

    عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کے خلاف از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر کو طلب کیا تھا۔

    بعد ازاں چیف جسٹس نے موبائل فون کارڈز پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز معطل کر دیے تھے۔

    چیف جسٹس کے حکم کے بعد موبائل فون صارفین کو 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرنے کے بعد 100 روپے ہی موصول ہونے لگے تھے جبکہ اس سے قبل موبائل کمپنیاں 40 روپے ٹیکس حذف کر لیا کرتی تھیں۔

  • اسلام آباد میں 9، 10 محرم کو موبائل سروس بند رکھنے کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال

    اسلام آباد میں 9، 10 محرم کو موبائل سروس بند رکھنے کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال

    اسلام آباد : انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کے روز وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی اداروں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے 9، 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل کی جائے گی۔

    وزارت داخلہ کو ارسال کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک بند کی جائے گی، سروس سیکٹر جی 6، جی7، جی8، جی9 میں معطل رہے گی جبکہ ایف 6، ایف 7 ایف 10، آئی 10 کے رہائشیوں کو بھی موبائل سروس کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے روز موبائل فون سروس معطل رہےگی جبکہ صبائی وزارت داخلہ کی جانب سےتین دن تک ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔

  • گلگت بلتستان میں تیز ترین موبائل انٹرنیٹ سروس کا آغاز

    گلگت بلتستان میں تیز ترین موبائل انٹرنیٹ سروس کا آغاز

    استور: حکومت نے گلگت ، بلتستان میں تیز ترین موبائل فون انٹرنیٹ سروس تھری اور فور جی کی سہولت فراہم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 1976 میں قائم کردہ کمپنی ایس سی او نے گلگت بلتستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی ہفتہ 10 اکتوبر سے شروع کردی۔

    ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقے میں واقع علاقوں کے مکین اب 200 روپے کی سم خریدنے کے بعد تیز ترین انٹرنیٹ سروس استعمال کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں 5 جی سروس شروع کرنے کی تیاری

    کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس آزمائشی بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہے تاہم اگر تجربہ کامیاب رہا تو اسے مستقبل بنیادوں پر شہریوں کے لیے فراہم کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایس سی او  کا قیام 1976 میں حکومتی سطح پر کیا گیا تھا جس کا کام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مواصلاتی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    خیال رہے کہ اکتوبر 2017 میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے گلگت بلتستان میں 3 اور فور جی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، پی ٹی اے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 4 کروڑ 44 لاکھ افراد موبائل انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: صارفین کو مفت فور جی سروس فراہم کرنے کا اعلان

    پاک چین اقتصادی راہداری کے ترقیاتی منصوبے کے آغاز کے بعد سے آزاد کشمیر میں موبائل فون کی تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کی جارہی ہے، پہاڑی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ کی جدید سہولت مقامی افراد کے لیے بڑی نعمت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال

    ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال

    کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بڑے اور حساس شہروں میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جلوس کے اختتام پذیر ہونے کے بعد جلوس کی سیکیورٹی کے لیے بند کی گئی موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔

    ملک بھر کے بڑے شہروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، فیصل آباد، حیدرآباد، نواب شاہ، گلگت، ہری پور اور جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں موبائل فون سروس کی بحالی شروع ہوگئی ہے تاہم بعض شہروں میں سروس کی جزوی طور پر بحالی کی بھی اطلاعات ہیں۔

    مزید پڑھیں چہلم شہدائے کربلا کے ماتمی جلوس اختتام پذیر

    واضح رہے کہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس دوپہر بارہ بجے سے رات دس بجے تک کیلیے بند کی گئی تھی جو اب کافی حد تک بحال ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • کل تمام بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا حکم

    کل تمام بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا حکم

    اسلام آباد: جشن آزادی کے موقع پر دہشت گردی کے ممکنہ حملے کے پیش نظر محکمہ داخلہ کی جانب سے دارالحکومت سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ٹیلی کام کمپنیوں‌کو موبائل فون سروس کی بندش کے احکامات موصول ہوگئے


    Mobile service to remain close tomorrow in… by arynews

    تفصیلات کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر وفاقی دار الحکومت ،روالپنڈی ، لاہور اور کراچی سمیت ملک بڑے شہروں میں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو درخواست بھیجی گئی تھی جس میں یوم آزادی پر دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل رکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    وزارتِ داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھیجی گئی درخواست موصول ہونے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو بھی آگاہ کردیا ہے اور موبائل فون سروس معطل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

    ٹیلی کام حکام کے مطابق وزارتِ داخلہ سے موصول ہونے والی ہدایت کے بعد یوم آزادی کے روز ملک بھر کے بڑے شہروں میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 تک موبائل فون سروس کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہے گی۔ تاہم وفاقی دار الحکومت سمیت بڑے شہروں میں جشن آزادی کی تقریبات کے اختتام ہوتے ہی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوجائے گی ۔

    موبائل فون کی بندش سے آگاہ نہیں‌ کیا، سیکریٹری داخلہ سندھ
    سیکریٹری داخلہ سندھ ریاض سومرو نے کہا ہے کہ موبائل فون سروس کی بندش وفاق کا معاملہ ہے، وفاق نے جشن آزادی پر موبائل فون کی بندش کے معاملے پر آگاہی نہیں دی.

    دریں‌ اثنا ملک بھر کی تمام ٹیلی کام کمپنیوں‌کو موبائل فون سروس کی بندش کے احکامات موصول ہوگئے

  • اسلام آباد: یوم آزادی پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: یوم آزادی پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کے ممکنہ حملے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے موبائل فون معطل رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دار الحکومت میں موبائل فون سروس معطل رکھنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو درخواست بھیج دی گئ ہے جس میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 تک موبائل فون سروس معطل رکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    وزارتِ داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھیجی گئی درخواست موصول ہونے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو بھی آگاہ کردیا ہے اور موبائل فون سروس معطل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

    قبل ازیں بھی اہم مواقع پر وفاقی، صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پورے ملک میں موبائل فون سروس بند رکھنے کے اقدامات کیے جاچکے ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ کی درخواست کے مطابق موبائل فون سروس صرف اسلام آباد میں ہی معطل رہے گی۔

  • کراچی اورسندھ کے دیگر اضلاع میں موبائل سروس بحال ہونا شروع

    کراچی اورسندھ کے دیگر اضلاع میں موبائل سروس بحال ہونا شروع

    کراچی : محرم الحرام کے موقع پر کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع میں لگائی جانے والی موبائل سروس پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور بدین میں موبائل سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، نو اور دس محرم کو سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

    سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملک کے مختلف شہروں اور اضلاع میں موبائل سروس پر پابندیلگائی گئی تھی۔

    سیکیورٹی کے حوالے سے کراچی میں پولیس اور رینجرز کے ہزاروں اہلکاروں کے علاوہ بم ناکارہ بنانے والے روبوٹ بھی میدان میں اتار ے گئے ہیں، جبکہ ماہرنشانہ بازوں کو حساس علاقوں کی بلند عمارتوں پر تعینات کیا گیا۔

  • کراچی سمیت دیگرشہروں میں یومِ علیؓ کے موقع پرموبائل سروس معطل

    کراچی سمیت دیگرشہروں میں یومِ علیؓ کے موقع پرموبائل سروس معطل

    کراچی: سندھ حکومت نے یوم علیؓ کے موقع پرکراچی، سکھر اورحیدرآباد میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق کراچی سی سکھر اورحیدر آباد میں آج شام 4 سےرات 9 بجےتک موبائل سروسزبندرہےگی۔

    کل یوم علی ؓ کے موقع پر بھی کراچی، حیدرآباد اورسکھرمیں کل صبح 9 سےرات 9 بجےتک موبائل سروس بندرہےگی۔

    صوبائی وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں وفاقی وزارتِ داخلہ کو خط ارسال کردیا ہے۔

    خط میں وفاقی وزارتِ داخلہ کو تجویز دی گئی ہے کہ کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں موبائل فون سروس کی فراہمی معطل رکھی جائے۔

  • عاشورہ : اہم شہروں میں موبائل فون بند کرنے کی تجویز

    عاشورہ : اہم شہروں میں موبائل فون بند کرنے کی تجویز

    کراچی: عاشورہ پر کراچی سمیت ملک کے اہم شہروں میں موبائل فون بند کرنے کی تجویز ہے۔ حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کو خط میں کراچی سمیت اہم شہروں میں 3دن موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی ہے۔

    موبائل فون سروس تین دن تک کراچی، حیدرآباد سمیت حساس شہروں میں بند کی جاسکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

    محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا کے مطابق ڈی آئی خان، ٹانک، ہنگو سمیت حساس مقامات پر موبائل فون سروس معطل ہوگی۔ اسلام آبادمیں موبائل سروس جزوی طور بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جلوس کے راستوں میں جیمرز لگا کر موبائل فون سروس بند کی جائے گی۔