Tag: mobile services suspend

  • اسلام آباد ریڈزون ایریا میں موبائل سروس بند کرنے احکامات جاری، ٹیلی کام ذرائع

    اسلام آباد ریڈزون ایریا میں موبائل سروس بند کرنے احکامات جاری، ٹیلی کام ذرائع

    اسلام آباد : سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون ایریا میں موبائل سروس بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

    وفاقی دارلحکومت میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہے۔۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ریڈ زون سمیت ملحقہ علاقوں میں موبائل سروس بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جہاں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے دھرنے دئیے وہاں غیرمعینہ مدت تک موبائل سروس بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہیں، ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی ہدایت پر کسی بھی وقت موبائل سروس کو بندکیا جاسکتا ہے،ریڈ زون ایریا میں ایوان صدر ،وزیراعظم ہاؤس ،پارلیمنٹ ہاؤس ،سپریم کورٹ سمیت دیگر اہم سرکاری دفاتر موجود ہیں ۔

  • اسلام آباد:مارچ کے علاقوں میں موبائل سروس جزوی طورپربند

    اسلام آباد:مارچ کے علاقوں میں موبائل سروس جزوی طورپربند

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کے انتہائی سخت انتظامات سے شہری پریشانی کا شکار ہوگئے، وفاقی دارلحکومت میں نظامِ زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مارچ کے موقع پرکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    آبپارہ چوک اور زیرو پوائنٹ کے اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ ان علاقوں میں موبائل سروس بھی جزوی طور پربند ہے۔

    راولپنڈی فیض آباد انٹر چینج سے مری جانے والی مرکزی شاہراہ کو بھی بند کردیا گیا ہے، مارگلہ چیک پوسٹ اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی وفاقی پولیس کی جانب سے دوبارہ کنٹینرزکھڑے کر دیئے گئے ہیں، جس سے مارچ کے شرکاء کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    ایکسپریس وے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے اور کسی بھی طرح کی ایمبولینسز اور دیگر گاڑیوں کا داخلہ بھی بند ہے، جس کی وجہ سے اسلام آباد کے شہری کسی بھی ایمرجنسی میں مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں۔