Tag: mobile

  • موبائل فون صارفین کو سو روپے کے کارڈ پر سو روپے کا بیلنس ملتا رہے گا

    موبائل فون صارفین کو سو روپے کے کارڈ پر سو روپے کا بیلنس ملتا رہے گا

    اسلام آباد: موبائل فون صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی مزید چند دن سو روپے کے کارڈ پر سو روپے کا بیلنس ملتا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے ایک ہفتے قبل موبائل کارڈز پر عائد کمپنیوں کی جانب سے از خود ٹیکسز کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد موبائل فون کمپنیوں نے عدالتی حکم پر سو روپے کے کارڈ پر سو روپے کا بیلنس دینے کا اعلان کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے موبائل فون کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کا نیا میکنیزم سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت کے بعد نافذ ہوگا اس وقت تک صارفین سو روپے میں سو کا بیلنس حاصل کرتے رہیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں موبائل فون کارڈز کیس کی سماعت متوقع ہے، پندرہ دن کے لیے موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کٹوتی کی پابندی آج ختم ہونے والی تھی۔


    ٹیکس کٹوتی ختم:‌ موبائل کمپنیوں کا 100روپےکےموبائل کارڈپر100روپےکےلوڈ کا اعلان


    واضح رہے کہ 3 مئی کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے موبائل کارڈ کے ریچارج پر رقم کی کٹوتی کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام موبائل کمپنیوں کو نوٹس جاری کئے تھے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ 100روپے کے کارڈ یا بیلنس پر 40 روپے کاٹ لیے جاتے ہیں، اتنا زیادہ ٹیکس کس قانون کے تحت اورکس مد میں لیا جاتا ہے؟

    خیال رہے کہ پاکستان میں موجود موبائل فون کمپنیاں 100 روپے کے ری چارج پر 40 روپے کی کٹوتی کرتی ہیں جس میں سروس چارجز اور ٹیکس کی رقم شامل ہے، صارفین کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کمپنیوں کی جانب سے کٹوتی زیادتی اور ظلم ہے جس پر کوئی اُن سے جواب طلب نہیں کرتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی، لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی، لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے نے لاہور کے علاقے جیل روڈ پر واقع نجی ریسٹورنٹ میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت عثمان کے نام ہوئی۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم لاہور کے علاقے گلشن راوی کا رہائشی ہے اور وہ زینب نامی خاتون کو موبائل فون پر اُس کی قابل اعتراض ویڈیو و تصاویر دکھا کر بلیک میل کررہا تھا۔

    خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کر کے ملزم کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ اُس کے موبائل سے قابل اعتراض ڈیٹا اور میسیجز بھی برآمد کیے۔

    مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    یہ بھی پڑھیں: لاہور: بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا بلیک میلر گرفتار

    خیال رہے کہ  14 اپریل کو پولیس نے گوجرانوالہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے نام سے جعلی آئی ڈیز بنانے والے بلیک میلر کو گرفتار کیا تھا، ملزم مدثر ابراہیم کالج کی طالبات سے دوستی کر کے اُن کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کرتا تھا۔

    قبل ازیں ایف آئی اے نے لاہور کی مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے حماد نامی شخص کو گرفتار کیا تھا، ملزم موبائل کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا اور اُس نے عمیر نامی شخص سے استعمال شدہ فون خرید کر اُس میں سے ڈیٹا ریکور کیا اور پھر قابل اعتراض ویڈیو حاصل کر کے مذکورہ لڑکی کو بلیک میل کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • واٹس ایپ کا گروپ ویڈیو کالنگ فیچر متعارف

    واٹس ایپ کا گروپ ویڈیو کالنگ فیچر متعارف

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیےگروپ کی صورت میں ویڈیو چیٹ کرنے کا فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

    ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن،  آئی او ایس اور ونڈو فون رکھنے والے صارفین کے لیے گروپ ویڈیو کالنگ کا آزمائشی فیچر متعارف کرایا جس کے تحت اب کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ4 صارفین بیک وقت ویڈیو یا آڈیو کال پر آسانی کے ساتھ بات کرسکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ کے دو آزمائشی فیچر متعارف کرائے جن سے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین فی الحال استفادہ  کرسکیں گے۔

    طریقہ کار 

    واٹس ایپ صارف اپنے کسی بھی دوست کو کال ملائے گا جس کے بعد اُسے اوپر دائیں طرف مزید لوگوں کو شامل کرنے کا آپشن دکھائے دے گا، اس پر کلک کر کے وہ اپنی مرضی کے شخص کو ویڈیو یا آڈیو کالنگ میں مدعو کرسکتا ہے۔ کال ملنے کے بعد صارف کے موبائل پر علیحدہ علیحدہ نمبرز نظر آئیں گے۔

    کمپنی کی جانب سے یہ فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرواگیا جو فی الوقت اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈو بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہے، سروس کی کامیابی کے بعد اسے جلد عام صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ: فارورڈ میسج کی نشاندہی کرنے والا فیچر متعارف

    واضح رہے کہ  واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف اوقات میں جدید فیچرز متعارف کرواتی ہے تاکہ سماجی رابطے کی دنیا میں اس کا شمار صف اول میں ہی ہو۔ قبل ازیں واٹس ایپ نے رواں ماہ فروری میں گروپ آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا جسے صارفین نے بے حد پسند کیا تھا۔

    فیس بک کے بانی اور واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ نے گزشتہ دنوں سال 2017 کی رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی اور صارفین یومیہ 60 ارب سے زائد ایک دوسرے کو میسجز کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک اور واٹس ایپ کے استعمال پر ٹیکس عائد

    یاد رہے کہ واٹس ایپ نے دو سال قبل اسکائپ کی طرز پر آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروایا تھا جس میں ایک سال کے اندر اتنی جدت آئی کہ گزشتہ برس واٹس ایپ کا ایک دوست کے ساتھ ویڈیو کالنگ کا فیچر بھی سامنے آگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سعودی عرب: موبائل کے ذریعے جاسوسی کرنا اب میاں بیوی کو مہنگا پڑ سکتا ہے

    سعودی عرب: موبائل کے ذریعے جاسوسی کرنا اب میاں بیوی کو مہنگا پڑ سکتا ہے

    ریاض: سعودی عرب میں منظور ہونے والے ایک نئے سائبر کرائم قانون کے مطابق میاں  بیوی کو موبائل فون کے ذریعے ایک دوسرے کی جاسوسی کرنے پر ایک سال قید جبکہ 500 ریال کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں میاں بیوی میں سے کسی بھی فرد پر موبائل فون کے ذریعے جاسوسی کا الزام ثابت ہوا تو ایک سال کی سزا اور پانچ سو ریال جرمانہ ہوگا جبکہ  سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ دونوں پر بھی ہوسکتا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاسوسی کی نیت سے میاں بیوی کا ایک دوسرے کا موبائل فون چیک کرنا اب جرم تصور جائے گا، میاں بیوی میں سے کسی نے بھی جانچ پرتال کی غرض سے موبائل فون کی پرائیویسی میں مداخلت کی کوشش کی تو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    چینی ہیکرز ’واٹس ایپ‘ پر بھارتیوں کی جاسوسی کرنے لگے؟

    مشیر قانون عبد العزیر باتل نے منظور ہونے والے قانون سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گھریلوں سطح پر جاسوسی کا رجحان بڑھ رہا ہے تاہم مذکورہ قانون ہمیں اس قسم کے واقعات کے روک تھام میں مدد فراہم کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر میاں یا بیوی سے لی گئی جرمانے کی مدد میں رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی جبکہ جاسوسی صرف موبائل فون تک ہی محدود نہیں بلکہ کمپیوٹرز اور کیمروں کی مدد سے کی جانے والی جاسوسی پر بھی مذکورہ قانون کا اطلاق ہوگا۔

    ڈونلڈٹرمپ نےانٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دےدی

    مشیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ اس قانون کا ایک اہم فائدہ یہ ہوگا کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے موبائل فون کو بغیر اجازت استعمال نہیں کر سکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گلگت بلتستان میں تیز ترین موبائل انٹرنیٹ سروس کا آغاز

    گلگت بلتستان میں تیز ترین موبائل انٹرنیٹ سروس کا آغاز

    استور: حکومت نے گلگت ، بلتستان میں تیز ترین موبائل فون انٹرنیٹ سروس تھری اور فور جی کی سہولت فراہم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 1976 میں قائم کردہ کمپنی ایس سی او نے گلگت بلتستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی ہفتہ 10 اکتوبر سے شروع کردی۔

    ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقے میں واقع علاقوں کے مکین اب 200 روپے کی سم خریدنے کے بعد تیز ترین انٹرنیٹ سروس استعمال کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں 5 جی سروس شروع کرنے کی تیاری

    کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس آزمائشی بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہے تاہم اگر تجربہ کامیاب رہا تو اسے مستقبل بنیادوں پر شہریوں کے لیے فراہم کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایس سی او  کا قیام 1976 میں حکومتی سطح پر کیا گیا تھا جس کا کام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مواصلاتی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    خیال رہے کہ اکتوبر 2017 میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے گلگت بلتستان میں 3 اور فور جی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، پی ٹی اے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 4 کروڑ 44 لاکھ افراد موبائل انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: صارفین کو مفت فور جی سروس فراہم کرنے کا اعلان

    پاک چین اقتصادی راہداری کے ترقیاتی منصوبے کے آغاز کے بعد سے آزاد کشمیر میں موبائل فون کی تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کی جارہی ہے، پہاڑی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ کی جدید سہولت مقامی افراد کے لیے بڑی نعمت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوکیا 5 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

    نوکیا 5 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

    کراچی: موبائل فون کی معروف کمپنی نوکیا نے اپنا پہلا اینڈرائیڈ فون ’نوکیا 5‘ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوکیا نے ایک بار پھر مارکیٹ میں اپنے قدم جمانے اور کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں، نوکیا کی جانب سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک بار پھر موبائل فون کے نئے ماڈلز مارکیٹ میں پیش کیے گئے۔

    عالمی مارکیٹ میں نوکیا کی جانب سے تین اینڈرائیڈ سیٹ متعارف کروائے گئے جن میں نوکیا6 ، نوکیا 5 اور نوکیا 3 ہیں جبکہ پاکستان میں نوکیا 3 اور 5 متعارف کروایا گیا ہے۔

    نوکیا پاکستان میں متعارف کروایا جانے والے موبائل سیٹ نوکیا 5 نئے فیچرز کےساتھ متعارف کروایا گیا ہے، بظاہر نوکیا 6 کی طرح دکھنے والے اس سیٹ میں کیمرا اسٹرپ بڑا رکھا گیا ہے۔

    دو جی بی ریم ، 16 جی بی اسٹوریج اور 3 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے فیچرز کے حامل نوکیا 5 کی اسکرین 5.2 ہے جبکہ اس میں 13 میگا پکسلز رئیر اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہے۔ پاکستان میں اس قیمت 21 ہزار 9 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

    دیکھیں: نوکیا 8 کی پہلی جھلک

    واضح رہے نوکیا کی جانب سے گزشتہ برس پرانا موبائل فون 3310 نئے فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے تاہم یہ سیٹ صارفین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا۔

  • بیٹری کے بغیر چلنے والا موبائل ایجاد

    بیٹری کے بغیر چلنے والا موبائل ایجاد

    واشنگٹن: امریکی ماہرین نے موبائل فون صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا اسمارٹ فون ایجاد کرلیا جو بغیر بیٹری کے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف واشنگٹن میں ماہرین کی ٹیم نے صارفین کی شکایات کو دیکھتے ہوئے ایسا فون ایجاد کرلیا کہ جس کی خواہش صارفین کو عرصہ دراز سے تھی۔

    اسمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ فون کی بیٹری اپیلیکشن استعمال کرتے ہوئے کتنی تیزی کے ساتھ ختم ہوتی ہے پھر ایسا وقت آتا ہے کہ موبائل فون بند ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    دنیا بھر میں اسمارٹ فون کا استعمال تیزی سے بڑھتا جارہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ایسا موبائل ایجاد کیا جو بغیر بیٹری کے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، حیران کن بات یہ ہے کہ یہ اسمارٹ فون ہوا اوار ریڈیو کی لہروں سے توانائی حاصل کرتا ہے۔

    پڑھیں: اسمارٹ فون کی بیٹریوں کی عمر کیسے بڑھائی جائے

    امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ بغیر بیٹری کے چلنے والے موبائل فون میں ’’بیکس کیٹرنگ ٹیکنالوجی‘‘ کا استعمال کیا گیا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ فضا میں پہلے سے ریڈیو سگنلز موجود ہوتے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے تاہم اب  یہ سگنلز موبائل کی چارجنگ کے کام بھی آئیں گے۔

    مزید پڑھیں: سیکنڈز میں چارج، ہفتہ بھر چلے، اسمارٹ فون کی سپر بیٹری ایجاد

    اس فون کے فیچرز میں ابھی صرف ایل ای ڈی لائٹ اور سرکٹ بورڈ پر بٹنز شامل ہیں تاہم مزید بہتری اور  ڈسپلے کے بعد اسے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائےگا، ابھی صرف اس موبائل سے ایس ایم ایس اور کالز کی جاسکتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: موبائل فون کی بیٹری جلد ختم کرنے والی وجوہات

  • سال 2016: موبائل ایپس فروخت کرنے والوں کو ریکارڈ منافع

    سال 2016: موبائل ایپس فروخت کرنے والوں کو ریکارڈ منافع

    لندن : ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ گذشتہ سال 2016 میں اس کے ایپ اسٹور کے ذریعے اپنی ایپس فروخت کرنے والوں کو ریکارڈ منافع ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایپل کے ذریعے ایپس فروخت کرنے والوں نے سال 2016 میں ریکارڈ 20 ارب ڈالر کمائے جو کہ گذشتہ سال کی نسبت 40 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ایپس میں گیمز تھیں جن میں پوکے مون گو اور سپر ماریو شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ 2008 میں جب ایپ اسٹور پہلی بار متعارف کروایا گیا تھا تب سے ایپس بنانے والوں کو کل 60 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ صرف گذشتہ سال انہیں 20 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جیک ڈا کے اعلیٰ تجزیہ کار جان ڈاسن نے اس اضافے کی وجہ نئی طرز کا کاروبار بتائی ہے جس میں لوگ اپنے آئی فون یا آئی پیڈ پر مفت گیم ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور پھر اضافی فوائد اور فیچرز خریدتے ہیں۔

    گذشتہ سال ایپل نے سبسکرپشن ایپس جیسے کے نیٹ فلکس یا ایچ بی او ناؤ کے بنانے والوں کے ساتھ آمدنی کو تقسیم کرنے کے معاہدے کو تبدیل کیا۔

    مسٹر ڈاسن کا کہنا ہے کہ سبسکرپشن ایپل کو آئی فون، آئی پیڈ اور میکس کی فروخت کی طرح زیادہ ’متوقع‘ آمدنی فراہم کرتی ہیں۔ ایپ سٹور کے لیے نئے سال کا آغاز بھی خاصا بہتر رہا ہے۔ صرف سال نو کے پہلے روز صارفین نے 240 ملین ڈالر ایپ سٹور پر خرچ کیے۔

  • نوجوان نے اپنا نام تبدیل کر کے آئی فون 7 کرلیا

    نوجوان نے اپنا نام تبدیل کر کے آئی فون 7 کرلیا

    کیف: یوکرین کے مقامی اسٹور کی جانب سے مفت آئی فون دینے کا اعلان ہونے کے بعد اسمارٹ فون کا جنون رکھنے والے 20 سالہ نوجوان نے اپنا نام تبدیل کر کے آئی فون 7 کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک یوکرین کے رہائشی نوجوان نے مقامی اسٹور کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے آئی فون 7 جیت لیا۔

    مقامی اسٹور کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ایسے 5 افراد کو آئی فون 7 مفت فراہم کیا جائے گا جو اپنا نام اس سے منسوب کرلیں گے۔ اس ضمن میں اسمارٹ فون کا جنون رکھنے والے 20 سالہ نوجوان نے سرکاری دستاویزات میں اپنا نام تبدیل کروانے کی درخواست دی۔

    i-phone7

    الیگزنڈرٹورینو کی درخواست پر انتظامیہ نے اُس کا نام تبدیل کر کے آئی فون 7 رکھنے کی اجازت دے دی، نوجوان نے نام تبدیل ہونے کے بعد مقامی اسٹور کا رخ کیا اور اُن کو اپنی دستاویزات دکھائیں جس پر انہوں نے وعدے کے مطابق نوجوان کو نیا آئی فون 7 بالکل مفت دے دیا۔

    پڑھیں: دنیا کا سب سے چھوٹا اور سستا اسمارٹ فون متعارف

     بعد ازاں نوجوان نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسمارٹ فون حاصل کرنے کے بعد میں اپنا نام تبدیل کرکے دوبارہ پرانا نام رکھ لوں گا کیونکہ میں الیگزنڈر ٹورینو کے نام سے شادی کرنا اور باپ بننا چاہتا ہوں‘‘۔

    دکان کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ’’ہم اپنی پیش کش پر قائم ہیں اور چار آئی فون 7 ایسے لوگوں کے لیے مختص کیے ہوئے ہیں جو اپنے نام اس سے منسوب کرلیں گے‘‘ ۔

    نوجوان کے گھر والوں نے نام تبدیل ہونے پر حیرانی کیا تاہم انہوں نے کہا کہ 850 ڈالر کا فون جیتنے کے لیے یہ ایک اچھا آئیڈیا ہے۔ اُن کی بہن نے کہا کہ اس بات کو تسلیم کرنا بہت مشکل ہے مگر زندگی میں سہولیات حاصل کرنے کے لیے کٹھن راستوں سے گزرنا ہوتا ہے۔

    خیال رہے یوکرین میں آئی فون 7 ، 850 امریکی ڈالر میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اس ملک میں نام کی تبدیلی کے لیے صرف 2 امریکی ڈالر کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • نارتھ ناظم آباد،رینجرز کی موبائل پرخود کش دھماکہ، دو اہلکار شہید 3 زخمی

    نارتھ ناظم آباد،رینجرز کی موبائل پرخود کش دھماکہ، دو اہلکار شہید 3 زخمی

    کراچی : شہر کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی موبائل کے قریب خود کش دھماکہ، دو اہلکار شہید، تین زخمی۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں قلندریہ چوک قادریہ پیٹرول پمپ کے قریب حسب معمول گشت پر معمور رینجرز کی موبائل پر خود کش حملہ کیا گیا۔

    خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے بارود سے بھری موٹر سائیکل موبائل سے ٹکرادی، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس  کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

    موبائل میں موجود دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے، پولیس  اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

    جبکہ زخمیوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    سیکیورٹی اداروں نے جائے وقو عہ پر جانے والے راستے سیل کر دئیے،ٹریفک جام ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو کچھ دیر کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    دھماکہ کے باعث موٹر سائیکل کے ٹکڑے دور دور تک پھیل گئے، پولیس اہلکار خود کش حملہ آور کی نعش کے ٹکڑے تلاش کر رہے ہیں،شہید ہونے والے دونوں اہلکار موبائل میں آگے بیٹھے ہوئے تھے۔ شہید ہونے والے دونوں اہلکاروں کی شناخت یار محمد اور قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔