Tag: model abeera case

  • عبیرہ قتل کیس، ماڈل عظمیٰ راؤ کو سزائے موت،5لاکھ روپے جرمانہ

    عبیرہ قتل کیس، ماڈل عظمیٰ راؤ کو سزائے موت،5لاکھ روپے جرمانہ

    لاہور : سیشن کورٹ نے ادکارہ عبیرہ قتل کیس میں ملوث ملزمہ ماڈل عظمی راؤ کو پھانسی اور پانچ لاکھ  روہے جرمانے کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، ماڈل عظمیٰ راؤ کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

    ایڈیشنل سیشن جج عائشہ رشید کی عدالت میں نے عبیرہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مرکزی ملزمہ ماڈل عظمی راؤ کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنادی۔

    عدالت نے مجرمہ کو پانچ لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی، عدالت نے مقدمے کے دو شریک ملزمان فاروق الرحمان اور حکیم ذیشان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

    ماڈل عبیرہ کو 2014میں قتل کیا گیا تھا، مجرمہ عظمیٰ راؤ نے عبیرہ کو زہردے کر قتل کیا اور بعد ازاں اس کی لاش کو بکس میں ڈال کر لاری اڈے پر پھینک دیا گیا، دوران تفتیش سی سی ٹی وی فوٹیج میں ماڈل عظمی راؤ کو پہچان لیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں: لاہورعبیرہ قتل کیس،2 ملزمان کے ریمانڈ میں 2روز کی توسیع


    ملزمہ کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے مزید دو شریک ملزمان کی نشاندہی ہوئی، عدالت نے تین سال تک قتل کیس کی سماعت کی، مقدمے میں 34 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں اور جرم ثابت ہونے پر عظمیٰ راؤ کو پھانسی کی سزا سنائی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • صحافی قتل کیس، ماڈل طوبی کی ضمانت منظور

    صحافی قتل کیس، ماڈل طوبی کی ضمانت منظور

    لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کی مرکزی ملزمہ طوبی کی یوسف کھوکھر نامی صحافی کے قتل کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

    جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی، ملزمہ طوبی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ یوسف کھوکھر نامی صحافی کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، پولیس نے کئی ماہ پہلے ہونے والے قتل کے مقدمے میں بعد میں اسے ملوث کیا، جس کا پولیس کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔

    ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا ایف آئی آر میں کہا گیا کہ یوسف کھوکھر کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے مگر میڈیکل رپورٹ میں ایسی کوئی چیز ثابت نہیں ہوسکی لہذا عدالت ضمانت منظور کرے۔

    عدالت نے ملزمہ کو ایک ایک لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔

    ملزمہ طوبی کی یوسف کھوکھر کے قتل کیس میں ضمانت منظور ہوئی تاہم ابھی تک ماڈل عبیرہ قتل کیس میں ضمانت منظور نہیں ہوسکی۔