Tag: model abeera murder case

  • ماڈل عبیرہ قتل کیس ایک عدالت سے دوسری عدالت منتقل

    ماڈل عبیرہ قتل کیس ایک عدالت سے دوسری عدالت منتقل

    لاہور: ماڈل عبیرہ قتل کیس کے ملزم فاروق الرحمن نے جج پر دم اعتماد کا اظہارکردیا جس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مبشرندیم نے کیس دوسرے سیشن جج کوبھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مبشر ندیم نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے ملزمہ طوبہ، حکیم ذیشان اورفاروق الرحمن کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا۔

    ملزمان کے وکلا نے عدالت کوآگاہ کیا کہ ان کے خلاف ماڈل عبیرہ کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے ان کے موکلین کے خلاف کوئی گواہ اورشہادت موجود نہیں ہے۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پولیس چالان میں گناہ گار قرار پاچکے ہیں لہذا ان پر فرد جرم عائد کی جائے۔

    ملزم فاروق الرحمن کے وکیل آذرلطیف نے جج پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مقدمے کو کسی دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے جس کے سبب عدالت نے کیس سیشن جج لاہورکو واپس بھجوا دیا ہے۔

    ملزم فاروق کے عدم اعتماد کے باعث تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔

  • لاہور:عبیرہ قتل کیس،2 ملزمان کے ریمانڈ میں 2روز کی توسیع

    لاہور:عبیرہ قتل کیس،2 ملزمان کے ریمانڈ میں 2روز کی توسیع

    لاہور: ماڈل عبیرہ قتل کیس میں ملزمان فاروق اور ذیشان کے جسمانی ریمانڈ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔

    ماڈل عبیرہ قتل کیس میں نامزد ملزمان فاروق اور ذیشان کو یوسف کھوکھر کے قتل کے مقدمے میں بھی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے اپنے مؤقف میں کہا کہ عبیرہ اور یوسف کھوکھر دونوں کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔

    پولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ ماڈل عبیرہ اور یوسف کھوکھر کے قتل میں طریقہ واردات ایک ہی ہونے کے باعث دونوں واقعات کی کڑیاں ملتی ہیں لہذا تفتیش کے لئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    جس پرعدالت نے دونوں ملزمان فاروق اور ذیشان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کردی۔

    دوسری جانب لاہور کی سیشن عدالت نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کے شریک ملزم حکیم ذیشان حیدر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

    لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس کی سماعت کی، ملزم حکیم ذیشان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسکی دکان سے ملزموں نے دوائی خریدی مگر اسے زہر دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

    عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد حکیم ذیشان حیدرکی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔،

  • لاہور:عبیرہ قتل کیس، ملزمہ طوبیٰ 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

    لاہور:عبیرہ قتل کیس، ملزمہ طوبیٰ 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

    لاہور: عدالت نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کی ملزمہ طوبیٰ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    ماڈل عبیرہ قتل کیس میں پولیس نے ملزمہ طوبیٰ کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، ملزمہ پر یوسف کھوکھرنامی صحافی کو بھی زہردے کرقتل کرنے کا الزام ہے ۔

    یوسف کھوکھرکے قتل کی کڑیاں ماڈل عبیرہ قتل کیس سے ملتی ہیں۔

    پولیس نے عدالت میں کہا کہ ملزمہ طوبیٰ سے یوسف قتل کیس سے متعلق تفتتیش ابھی باقی ہے لہذاعدالت سات روزہ جسمانی ریمانڈ دے۔

    عدالت نے پولیس کی درخواست پر تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمہ طوبیٰ کوبیس مارچ کوعدالت میں پیش کیا جائے۔ اس سے پہلے ماڈل عبیرہ کے قتل کیس میں ملزمہ طوبیٰ کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جیل بھجوا دیا گیا تھا۔