Tag: model ayan ali

  • کیس میں پیش ہونا چاہتی ہوں لیکن طبیعت خراب ہے، ماڈل ایان علی

    کیس میں پیش ہونا چاہتی ہوں لیکن طبیعت خراب ہے، ماڈل ایان علی

    اسلام آباد : ماڈل ایان علی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست کردی اور کہا کیس میں پیش ہونا چاہتی ہوں لیکن طبیعت خراب ہے، جب بھی ڈاکٹراجازت دے واپس آجاؤں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی نے کرنسی اسمگلنگ سے متعلق کیس میں جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست کردی، ایان علی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کیس میں پیش ہونا چاہتی ہوں تاہم طبیعت خراب ہے،ا عدالت وارنٹ واپس لےجب بھی ڈاکٹراجازت دے واپس آجاؤں گی۔

    دوسری جانب ایان علی نے سینئرقانون دان آفتاب باجوہ اورس رفرازمیتھلو کو وکیل مقرر کردیا۔

    خیال  رہے 12 نومبر کو ماڈل ایان علی نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں جاری ہونے والے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کیا تھا ، ملزمہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیماری کی درخواست اور میڈیکل پیش کیا لیکن وارنٹ جاری کردیے گئے۔

    جس کے بعد عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے کسٹم ٹیم کو نوٹس جاری کردیے  تھے جبکہ ماڈل ایان علی کے وکیل نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی موکل آٹھ دسمبر تک عدالت میں پیش ہوجائیں گی۔

    یاد رہے  6 اکتوبر کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت نےماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیے، عدالت نے کہا کہ پرانے میڈیکل سرٹیفکیٹ پراتنااستثنیٰ نہیں دیاجا سکتا۔

    مزید پڑھیں : کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری

    محکمہ کسٹمز کے وکیل نے کہا یہ لوگ بہانے بناتے اور عدالت کا وقت ضائع کرتے ہیں، اتناعرصہ گزر گیا ملزمہ کوجان بوجھ کرپیش نہیں کیا جا رہا، ایان علی کےپہلےبھی دو باروارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔

    بعدازاں 22 اکتوبر کو سماعت میں کسٹم عدالت کے جج کے رخصت ہونے پر کیس کی سماعت بینکنگ عدالت جج نے بطور ڈیوٹی جج کی تھی ، عدالت نے ماڈل ایان علی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی تھی۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی جبکہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔

  • بہاولنگر:  3فٹ کے نوجوان کی ماڈل ایان علی کو شادی کی پیشکش

    بہاولنگر: 3فٹ کے نوجوان کی ماڈل ایان علی کو شادی کی پیشکش

    بہاولنگر: تین فٹ کا نوجوان ماڈل گرل ایان علی کی محبت میں گرفتار ہوگیا ہے، 18 سالہ عبدالراحمن نے ماڈل ایان علی کو شادی کی پیشکش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے 3فٹ کے نوجوان نے ماڈل ایان علی کو شادی کی آفر کردی ہے، 18 سالہ عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ ایان علی سے دل سے پیار کرتا ہوں اس کا سارا خرچہ اٹھانے کو تیار ہوں، ایان علی کو مجھ سے زیادہ مخلص انسان نہیں مل سکتا۔

    عبدالرحمن محمد احمد چوہدری کا ماننا ہے کہ قد چھوٹا ہے تو کیا، دل تو بڑا ہے، بس ایان علی شادی کی حامی بھرلیں، اس کی خواہشات پوری نہ کروں تو نام نہیں۔

    بہاولنگر کا 18سالہ عبدالرحمن بہاولنگرکےعلاقہ مدنی کالونی کا رہائشی ہے۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ایان علی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے، ماڈل ایان علی نے محکمہ داخلہ کے خلاف توہین عدالت اور ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

    چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 21فروری سے سماعت کرے گا۔

  • کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی غیر حاضر،عدالت برہم،حاضری کی استثنیٰ مل گیا

    کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی غیر حاضر،عدالت برہم،حاضری کی استثنیٰ مل گیا

    راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی حاضری کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت جج رانا آفتاب نے کی، ایان علی کیجانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمہ ایان علی ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جج رانا آفتاب نے ایان علی کے پیش نہ ہونے اور مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا اور حکم دیا کہ ملزمہ کو عدالت پیش کیا جائے پھر مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست سنی جائے گی ۔

    ملزمہ کے جونیر وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی کو کراچی کی عدالت میں پیش ہونا ہے، اسلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

    لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ مقتول انسپکٹر اعجاز چوہدری کے قتل کے مقدمے میں چالان جمع کرادیا گیا ہے، مقتول انسپکٹر اعجاز چوہدری کا ایان کے کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

    دلائل کے دوران جسٹس رانا آفتاب نے لطیف کھوسہ پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت میں اونچی آواز میں بات نہیں کرسکتے، یہ کیا طریقہ ہے کہ آپ چھوٹی سے درخواست لکھیں اور عدالت اس میں استثنیٰ دے۔

    عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایان علی آئندہ سماعت میں پیش ہوں، مقدمے کی سماعت اکتیس اگست تک ملتوی کردی گئی۔

  • منی لانڈرنگ کیس : ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج

    منی لانڈرنگ کیس : ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج

    راولپنڈی :راولپنڈی کسٹم خصوصی عدالت کے جج چوہدری ممتاز خان نے ائرپورٹ منی لانڈرنگ کیس میں ملک کی معروف ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔

    ٹاپ ماڈل ایان علی کوعدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ایان نے ڈالر اسمگلنگ کا اعتراف کرلیا ہے، پانچ سال تک سزا ہوسکتی ہے۔

    ایان علی کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹم حکام نے 5لاکھ سے زائد امریکی ڈالر دوبئی لے جانے کی کوشش میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا، ایان علی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

    ایان علی کے والد محمد حفیظ نے بیٹی کی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی، فاضل عدالت نے ان کے وکیل کے دلائل سے اتفاق نہ کرتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کردی۔

    اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ایان علی کے والد نے بتایا کہ بیٹی کے ساتھ ایسےسلوک پر بہت دکھ ہوا، ایک سازش کے تحت ان کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بیٹی سے جیل میں ملاقات کے بعد حقائق منظر عام پر لاؤں گا، ان کی بیٹی نے یہ رقم اپنی پراپرٹی فروخت کر کے حاصل کی تھی، ایک میری ہی بیٹی کے معاملے کو کیوں اچھالا جارہا ہے جبکہ اس ملک میں بڑے بڑوں اربوں کرو ڑوں کی منی لانڈرنگ کی ہے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقدمہ کے تفتیشی آفیسر کسٹم انوسٹی گیشن زرغام خان کا کہنا تھا کہ ایان علی نے رقم برآمد ہونے پر اعتراف کرلیا ہے کہ یہ رقم اس کی ملکیت ہے۔

    ٹاپ ماڈل کےبیگ میں کس کی رقم تھی، اس پرطرح طرح کی قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، بعض سیاستدانوں کے نام بھی لیےجا رہےہیں، ایان گانوں اورماڈلنگ سے اتنی مشہورنہیں ہوئیں، جتنی اب بدنامی ہوگئی ہے۔