Tag: Model Nadia Hussain

  • نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا الزام لگا دیا، ویڈیو وائرل

    نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا الزام لگا دیا، ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے شوہر کی گرفتاری کے معاملے پر ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا الزام عائد کردیا۔

    انسٹا گرام آئی ڈی پر اپنے ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر رشوت طلبی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مجھ سے بھاری رشوت طلب کی۔

    اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے افسر سے ہونے والی بات چیت کی مبینہ آڈیو بھی شیئر کردی۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے کے ایک افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ نادیہ سے کل شام ہماری بات ہوئی تھی، انہوں  نے ہمیں آڈیو اور رشوت طلبی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

    ایف آئی اے افسر کا کہنا ہے کہ ہم نے کل ہی بتادیا تھا کہ رشوت طلبی کی کال کرنے والا شخص فراڈ ہے جس کا تعلق پنجاب کے شہر وہاڑی سے ہے۔

    اس جعل ساز نے اپنے موبائل نمبر پر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی لگا رکھی تھی، اس کا نمبر بھی ٹریس کرلیا گیا ہے۔

    افسر کا کہنا ہے کہ فراڈ شخص نے صرف نادیہ حسین کو ہی نہیں بلکہ بینک اسٹاف کو بھی متعدد فون کیے، اس بات کی وضاحت کے باوجود اداکارہ نے ایف آئی اے پر بڑا الزام عائد کردیا ہے۔

    ایف آئی اے افسر کا مزید کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے پوسٹ کرنے کے بعد اداکارہ نادیہ  کیخلاف سائبر ایکٹ کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 8 مارچ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے شوہر عاطف احمد خان کو بینک فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

    ملزم عاطف خان سے ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف کے فراڈ کا سلسلہ 2016 سے دسمبر 2023 تک چلتا رہا تھا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 7 سال میں بینکنگ گروپ کو 1 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہوا، یہ بات ناقابل یقین ہے کہ بورڈ اس فراڈ سے بے خبر تھا، پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ فراڈ میں اور کون لوث ہے، کیوں کہ عاطف خان کے علاوہ دیگر کئی افراد کا کردار بھی مشکوک ہے۔

  • ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی شوہر سے متعلق دلچسپ گفتگو

    ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی شوہر سے متعلق دلچسپ گفتگو

    پاکستان ٹی وی کی معروف اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ ہر بندہ اپنے کام خود کرے، کسی دوسرے پر اس کی ذمہ داری نہیں ہونی چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں میزبان وسیم بادامی کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔

    وسیم بادامی کے ایک سوال کہ کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتی ہیں کہ مرد باہر جاکر کمائے اور عورت گھر کے سارے کام کرے کے جواب میں نادیہ حسین نے سختی سے تردید کی۔

    انہوں نے کہا کہ میں گھر کے کام کی بات نہیں کررہی میرا ماننا یہ ہے کہ مرد اپنے ذاتی کام خود کرے، جس میں  اپنے جوتے پالش، اپنی الماری کی صفائی اور دیگر کام شامل ہیں۔

    نادیہ حسین کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کو بھی ایسی تربیت دوں گی کہ وہ اپنے کام خود کریں کسی دوسرے پر انحصار نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک انٹرویو میں اداکارہ صدف کنول نے بھی غلط بیانی  سے کام لیا تھا، نادیہ نے واضح طور پر کہا کہ میں یہ سارے کام کرتی ہوں لیکن اگر مجھ سے زبردستی کی جائے گی تو کبھی نہیں کروں گی۔

  • کورونا ویکسی نیشن کے بعد کیا کیفیت ہے؟ اداکارہ نادیہ حسین نے بتادیا

    کورونا ویکسی نیشن کے بعد کیا کیفیت ہے؟ اداکارہ نادیہ حسین نے بتادیا

    کراچی : کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والی پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین تیزی سے روبصحت ہورہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے کے بعد طبیعت میں بہتری محسوس کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے تازہ پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میری طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہوگئی ہے، اب انہیں بخار کی کیفیت نہیں ہے اور کمزوری بھی زیادہ محسوس نہیں ہورہی۔

    ۔ اپنی صحت کی بہتری کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب انہیں ذائقہ اور خوشبو بھی محسوس ہورہی ہے، اب انہیں کھانسی کی شکایت بھی نہیں اور نہ ہی ٹھنڈ لگ رہی ہے۔

    اداکارہ نادیہ حسین ذائقے اور خوشبو کے بغیر زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں کارڈ بورڈ کھا رہی ہوں۔

    انہوں نے ملک کے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی ویکسین لگوائیں !! اس سے مجھے بیماری کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔