Tag: model town incident

  • سانحہ ماڈل ٹاون کے مرکزی کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

    سانحہ ماڈل ٹاون کے مرکزی کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے مرکزی کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

    جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، گلو بٹ کے وکیل نے دلائل دیئے کہ منہاج القرآن کے باہر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ پر اس کے خلاف درج مقدمے میں تمام دفعات قابل ضمانت تھیں تاہم پولیس نے بدنیتی سے اس میں دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کیں جس کا پولیس کے پاس نہ تو ثبوت موجود ہے اور نہ ہی گواہ ہے۔

    گلو بٹ کے مطابق اس نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ منہاج القرآن کے کارکنوں کے تشدد کی وجہ سے طیش میں آکر کی، جس پر دہشت گردی کی دفعات لاگو نہیں ہوسکتیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کر دی جبکہ گلو بٹ کی ذہنی حالت درست نہیں اس لیے ہائی کورٹ ضمانت منظور کرے۔

    عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

    لاہور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم ایس پی سکیورٹی علی سلمان اور ان کے محافظ کی عبوری ضمانت میں 9 اگست تک توسیع کردی۔

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم ایس پی سکیورٹی علی سلمان اور ان کے محافظ کی درخواست کی سماعت کی۔

    ملزمان کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایس پی سکیورٹی علی سلمان اور ان کے محافظ تفتیش میں پوری طرح معاونت کر رہے ہیں، عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 9 اگست تک توسیع کردی۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن، پولیس افسران کے بیانات پرجرح مکمل

    سانحہ ماڈل ٹاؤن، پولیس افسران کے بیانات پرجرح مکمل

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاون کی عدالتی تحقیقات کے لیے قائم ٹریبونل کے روبرو ڈی آئی جی رانا عبدالجبار، ایس پی ماڈل ٹاون اور ایس پی سی آئی اے سمیت دس پولیس افسران کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی۔

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ٹریبونل نے کارروائی کا آغاز کیا تو ڈی آئی جی رانا عبدالجبار، ایس پی ماڈل ٹاون طارق عزیز اور ایس پی سی آئی اے عمر ورک سمیت دس پولیس افسران کے بیانات پر فاضل ٹریبونل نے بند کمرے میں جر ح کی۔

    اس موقع پر ٹریبونل کے معاونین نے بند کمرے میں سماعت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹریبونل کے رجسٹرار کے پاس اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ معاونین کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے تمام تر حقائق سے قوم کو آگاہ ہونا چاہیے اس لیے بند کمرے میں کارروائی قابل قبول نہیں۔

    پولیس افسران کی جانب سے بیانا ت پر جرح کے بعد ٹریبونل نے کارروائی پچیس جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کے تبادلے کے حوالے سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی ۔

  • سانحہ لاہور: گاڑیاں توڑنے والےگلوبٹ کے ریمانڈ میں توسیع

    سانحہ لاہور: گاڑیاں توڑنے والےگلوبٹ کے ریمانڈ میں توسیع

    لاہور:  سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردار گلو بٹ نے کس کے کہنے پر گاڑیاں توڑیں، پولیس اب تک پتہ نہ چلا سکی۔عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ روز کی توسیع کردی۔

     سانحہ لاہورمیں گاڑیاں توڑنے والا گلو بٹ ریمانڈ پر پھر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمےکی سماعت شروع ہوئی تو فیصل ٹاؤن پولیس نے گلوبٹ کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا ۔

    پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ گلوبٹ نے جس ڈنڈے سے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی وہ تو برآمد کرلیا ہے لیکن ملزم نے جس پستول سے فائرنگ کی وہ ابھی برآمد کرنا ہے جبکہ یہ تفتیش بھی کرنی ہے کہ توڑ پھوڑ کس کےکہنے پر کی گئی اور اس کے پیھچے کونسے عناصر ہیں لہذا گلوبٹ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

    عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے گلوبٹ کے ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی اور پولیس سے آئندہ سماعت پر تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔ہے۔