Tag: Modi wants to stop Pakistan’s water

  • مودی سرکار پاکستان کا پانی بند کرنا چاہتی ہے، مشال ملک

    مودی سرکار پاکستان کا پانی بند کرنا چاہتی ہے، مشال ملک

    اسلام آباد : مشال ملک نے قائداعظم یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے انتخابات کشمیریوں کے خلاف قانون بنانے کیلئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے قائداعظم یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے مجھے کشمیریوں کی آواز بننے کےلیے چنا ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کے بعد کشمیریوں سے ان کی زمین چھینی جارہی ہے، بھارتی سرکار غیر کشمیریوں کو کشمیر کی زمینیں الاٹ کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کواس وقت پاکستانیوں کی ضرورت ہے اسی لیے مودی اگلا پلان کشمیرسے پاکستان آنے والا پانی بند کرنا ہے۔

    مشال ملک نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر کشمیریوں سے دھوکا کیا اور آرٹیکل 370 کے بعد بھارت نے عالمی معاہدے ختم کردیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مودی بھارتی آئین، اقوام متحدہ قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، کشمیر کےلیے اب کچھ نہ کیا تو بہت دیر ہوجائے گی۔

    امریکا کشمیرمیں کرفیو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، مشال ملک

    اس سے قبل مشال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، 5 مہینے سے زائد کاعرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، امریکا کشمیرمیں کرفیو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔