Tag: modi

  • پلوامہ حملہ، پاکستان پر الزام صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، پرویز خٹک

    پلوامہ حملہ، پاکستان پر الزام صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، پرویز خٹک

    اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع  پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے کا الزام پاکستان پر لگانا صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، ہم کمزور نہیں اس لیے دراندازی کا جواب دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں مشترکہ اجلاس ہوا جس میں اراکین نے پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پائلٹ کی واپسی اور او آئی سی میں شرکت نہ کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا پلوامہ حملے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں، اس کا الزام ہم پر عائد کرنا صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔

    مزید پڑھیں: پارلیمنٹ میں بھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

    اُن کا کہنا تھا کہ  بھارت نے رات کے اندھیرےمیں حملہ کیا اور ہم نے دن کی روشنی میں جواب دےکربتادیاکہ ہم کمزورنہیں ہیں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جب تک کشمیرکامسئلہ حل نہیں ہوگا تب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی آج تقسیم اور پاکستان متحد ہے، بھارتی عوام ایک آدمی کی الیکشن مہم کا حصہ نہ بنیں اور اُس کو ناکام کردیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان دونوں ممالک کے عوام کی خاطر امن کا خواہش مند ہے کیونکہ جنگ کی صورت میں دو طرفہ نقصان ہوگا جس کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کشیدگی میں کمی کےلیےکوئی بھی قدم اٹھانے کوتیارہے،شاہ محمودقریشی

    یادرہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے خطے میں امن کی خاطر بھارتی پائلٹ ابھینندن کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • پاکستان کے خلاف کارروائی، بھارتی فوج کے سربراہان ثبوت مانگنے پر گڑ بڑا گئے

    پاکستان کے خلاف کارروائی، بھارتی فوج کے سربراہان ثبوت مانگنے پر گڑ بڑا گئے

    نئی دہلی: بھارت کی مسلح افواج کے سربراہان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو سراہا، ائیرچیف مارشل آر جی کے کپور کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کی واپسی کا اعلان ہمارے لیے بہت بڑی خبر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے حالیہ کشیدگی کے حوالے سے نئی دہلی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں وہ بالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں، پاکستانی ایف 16 طیارہ گرانے کے ثبوت فراہم نہ کرسکے۔

    پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے سوالات کیے کہ وہ کس طرح اپنے دعوؤں کو سچا ثابت کریں گے کیونکہ اس حوالے سے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: نوجوت سنگھ سدھو کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم

    یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

    صحافیوں کے سوالات سُن کر مسلح افواج کے سربراہان گڑبڑا گئے اور انہوں نے جواب دینے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیا۔

    ایک صحافی نے بالاکوٹ میں ہونے والی ہلاکتوں اور ثبوت کے حوالے سے سوال کیا تو ائیرچیف مارشل نے کہا کہ ابھی ہمیں تعداد کا کوئی علم نہیں اس لیے شواہد پیش نہیں کرسکتے۔

    پاکستان پر ایف 16 طیارے کے استعمال کا ثبوت کے حوالے سے جب صحافی نے سوال کیا تو ائیرچیف مارشل نے کہا ریڈار میں یہی ریکارڈ ہوا اور ایک میزائل کا ٹکڑا بھی ملا جو سب سے بڑا ثبوت ہے، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان میں پکڑے جانے والے جہاز سے لاتعلقی کا اظہار بھی کیا۔

    مسلح افواج کے سربراہان نے پریس کانفرنس کے دوران ایک ٹکڑا ہاتھ میں تھاما اور میڈیا کو اسے بطور ثبوت دکھایا ساتھ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ایف سولہ جہاز کے استعمال کی نشانی ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: پاکستان پر حملہ ڈرامہ تھا، پلوامہ حملہ میں مارے جانے والے فوجی کی والدہ کا بیان

    اسی سے متعلق: نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ، بھارتی سیکریٹری خارجہ بوکھلا گئے

    بھارتی پائلٹ کی رہائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر آر جی کے کپور کا کہنا تھا کہ ہمارے سپاہی کی واپسی خوش آئندہ ہے، ہمیں خوشی ہے کہ ابھی نندن واپس اپنے وطن اور اپنے گھر آجائے گا۔

  • پاک بھارت کشیدگی: دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، مائیک پومپیو

    پاک بھارت کشیدگی: دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، مائیک پومپیو

    واشنگٹن: امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ پاک بھارت قیادت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں، ہماری کوشش ہے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لایاجائے۔

    امریکی سیکریٹری خارجہ کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ پاک بھارت کی رہنماؤں سے مثبت گفتگو ہوئی، دونوں ممالک کی قیادت سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی ہدایت پر گزشتہ رات بھارت اور پاکستان کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہوں، پاک بھارت حکام خطے میں امن کے لیے سنجیدہ ہیں  جس کا انہوں نے اشارہ بھی دیا۔

    مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کے امریکی بیان پرشاہ محمود قریشی کا خیرمقدم

    مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ یقین ہےدونوں ممالک موجودہ کشیدگی کو کم کریں گے، امریکا دونوں ملکوں میں تناؤ میں کمی   کے لیے مسلسل کوشش کررہا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ دونوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔

    قبل ازیں امریکی صدر نے جنوبی کوریا کے حکمران کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے خطے میں جلد امن قائم ہوگا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری کشیدگی ختم ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں، امریکا پاک بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر بغور نظر رکھا ہوا ہے جو خبریں مل رہی ہیں اُس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کشیدگی جلد ختم ہوجائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں، امریکی صدر

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی جارحیت پر امریکی ردعمل کو ناکافی قرار دیا تھا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجیدخان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پاکستان حکومت امریکی ردعمل کا اندازہ لگا رہی ہے، امریکا کے بھارتی اسٹرائیک کی مذمت نہ کرنے کوحکومت دیکھ رہی ہے۔

    پاکستان کے تحفظات پر امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے پاکستان و بھارت کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور فوجی کارروائیوں سے گریز کریں۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ پیٹرک شناہن پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر کام کررہے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع نے اعلیٰ حکام سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی خاتمے کیلئے ثالث کا کردار ادا کرنے کی دوبارہ پیش کش کی ہے۔انہوں نے پاکستانی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا تھا ۔

  • بی جے پی رہنما نے پاکستان پر حملے کو مودی کا انتخابی حربہ قرار دے دیا

    بی جے پی رہنما نے پاکستان پر حملے کو مودی کا انتخابی حربہ قرار دے دیا

    کرناٹک : بی جے پی رہنما بی ایس یہدی یراپہ نے پاکستان پر حملے کو انتخابی حربہ قرار دیتے ہوئے کہا حملےسے مودی کی اٹھائیس میں سے بائیس سیٹس پکی ہوگئیں، بی جے پی کرناٹک میں کلین سوئپ کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق بی جےپی کے ہی رہنما نے مودی سرکارکا بھانڈا پھوڑدیا، کرناٹک میں بی جے پی کے رہنما بی ایس یہدی یراپہ نے کہا پاکستان پر جعلی حملے کا ناٹک صرف انتخابی حربہ تھا ، حملے اور جنگ کے بعد بی جے پی کو کرناٹک میں بائیس سیٹس مل جائیں گی۔

    بی جے پی رہنما نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا اٹھائیس میں سے بائیس سیٹس پکی ہوگئیں ہیں ،پاکستان پرحملہ مودی کےحق میں ثابت ہواہے اور پورے ملک میں جاری مودی مخالف ہوا تھم جائےگی۔

    پاکستان پرحملہ مودی کےحق میں ثابت ہوا

    بی ایس یہدی یراپہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر حملے سے بھارت کے نوجوانوں میں جوش اور جذبہ ابھرا ہے، یہ جذبہ مودی کی جیت کا باعث بنے گا، مودی کےحق میں فضادن بدن بہترہورہی ہے۔

    بی جے پی رہنما کا کہنا ہے کہ اس وقت کرناٹک میں مخلوط حکومت ہے، جس میں سے سولہ سیٹیں بی جےپی کےپاس ہیں، پاکستان پر حملے کے بعد بی جے پی کرناٹک میں کلین سوئپ کرےگی۔

    دوسری جانب بی جی پی رہنما بی ایس یہدی یراپہ کے بیان پر بھارتی میں تمام بڑی جماعتیں سیخ پا ہیں۔

    خیال رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہے ، پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹس کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

    اس سے قبل بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی ، پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن پر بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے اور جلد بازی میں اپنا پے رول گراگئے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

    بعد ازاں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی طیاروں نے جیش محمد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، جس میں 200 دہشت گرد مارے گئے۔

  • پلوامہ واقعے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان کا مودی کی تقریر پر ردعمل

    پلوامہ واقعے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان کا مودی کی تقریر پر ردعمل

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  پلوامہ حملے سے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہوں، اگر بھارت ثبوت فراہم کرے گا تو پاکستان فوری کارروائی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے نریند مودی کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے اپنے مؤقف پر ڈٹنے کا اعلان کردیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کے پاس پلوامہ حملے سے متعلق شواہد ہیں تو پیش کرے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’مودی سےملاقات میں خطے سےغربت کےخاتمےپر اتفاق کیا تھا، کسی دہشت گرد واقعے سے خطے کا امن تباہ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘۔

    مزید پڑھیں: بھارت ایک طرف سے حملہ کرے گا، ہم ہر طرف سے حملہ کریں گے: پرویز مشرف

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعےسے قبل ستمبر2018میں امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی، مگر افسوس اب الیکشن تک بھارت میں امن ایک خواب ہی رہ گیا، نریندرمودی کو خطےمیں امن کو موقع دیناہوگا۔

    ایک روز قبل بھارتی وزیراعظم نریند مودی نے راجستھان میں سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بنےتو میں نے انہیں ٹیلی فون کرکےمبارک باددی تھی۔

    مودی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پیش کش کی تھی کہ اب ہم مل کر غربت کےخاتمےکی جنگ لڑتےہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا تھا کہ آئیےغربت اورجہالت کےخاتمےکی جنگ لڑیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پیغام ہے الزام سے نکلو، دلائل سے بات کرو: شہریار آفریدی

    بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکہا تھا کہ میں پٹھان کابیٹاہوں، جوکہتاہوں وہی کرتاہوں، اب آزمانےکاوقت ہےعمران خان اپنےلفظوں پرکس حدتک قائم ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل بھارتی جارحیت کے جواب میں سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بھارت کو ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے تاہم اگر پاکستان پر حملے کا سوچا گیا تو بھرپور دفاع کیا جائے گا’۔

    عمران خان نے بھارت کو پلوامہ حملے کے شواہد فراہم کرنے اور خطے میں امن و امان کی خاطر مذاکرات کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

  • کانگریس نریندر مودی پر برس پڑی، بی جے پی کو نکمی اور ناکارہ حکومت قرار دے دیا

    کانگریس نریندر مودی پر برس پڑی، بی جے پی کو نکمی اور ناکارہ حکومت قرار دے دیا

    دہلی: بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے  پلوامہ حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم کو نشانے پر رکھ لیا.

    تفصیلات کے مطابق کانگریس کے ترجمان نے نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حملے کے بعد بھی وزیر اعظم اپنی تشہیری مہم میں مگن تھے۔

    [bs-quote quote=”نریندر مودی نے اس لیے سوگ کا اعلان نہیں کیا، کیوں‌کہ انھیں اپنی حکومت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح منسوخ کرنا پڑتا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ترجمان کانگریس”][/bs-quote]

    کانگریس کے ترجمان رندیپ سورجیوالا نے خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی نے فوری مذمتی بیان بھی جاری نہیں‌ کیا، کیوں کہ اس وقت وہ ایک دستاویزی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے.

    کانگریس کا یہ بھی کہنا تھا کہ نریندر مودی نے اس لیے سوگ کا اعلان نہیں کیا، کیوں‌کہ انھیں اپنی حکومت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح منسوخ کرنا پڑتا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان مخالف پالیسی کے بجائے مودی سرکار کارکردگی پر الیکشن لڑے: فواد چوہدری

    کانگریس کے ترجمان نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا دنیا میں کوئی ایسی نکمی اور ناکارہ حکومت بھی ہے، جس کے وزیر اعظم فوجیوں پر حملے کے بعد فلم کی شوٹنگ کرتے رہیں؟ کیا یہی ہے بی جے پی کی قوم پرستی؟ کیا یہی ہے مودی حکومت کی اصلیت؟

    انھوں نے واقعے کے فوری بعد نریندر مودی کے جنوبی کوریا کے دورے پر بھی کڑی تنقید کی.

  • پاکستان مخالف پالیسی کے بجائے مودی سرکار کارکردگی پر الیکشن لڑے: فواد چوہدری

    پاکستان مخالف پالیسی کے بجائے مودی سرکار کارکردگی پر الیکشن لڑے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف پالیسی کے بجائے مودی سرکار کارکردگی پر الیکشن لڑے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت آج دنیا میں تنہا ہے، ان کے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا جا رہا.

    [bs-quote quote=”پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مودی سرکار بچگانہ حرکت کرکے پاکستان مخالف جذبات استعمال نہ کرے، پاکستان نے چوڑیاں‌ نہیں پہن رکھیں، ہماری فوج کی بہادری کی مثال دنیا جانتی ہے، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں.

    فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں پر جو مظالم کیے جا رہے ہیں، ہمیں اس پر شدید تشویش ہے، پاکستانی افواج کی بہادری کو دنیا تسلیم کرتی ہے، بھارت مذاکرات پر آنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں.

    مزید پڑھیں: غیرقانونی اثاثہ جات کیس : اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی 3 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کےحوالے

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نیب کی کارروائیوں سے لاتعلق ہے، احتساب کے عمل کو سیاست سے جوڑنا مناسب نہیں، نیب کی کارروائی جہاں بھی ہوئی ہے ہم نے قانون کو سپورٹ کیا ہے، بھارت کو بتا دیا ہے کہ ہم مذاکرات اور تحقیقات دونوں کے لئے تیار ہیں.

    خیال رہے کہ آج قومی احتساب بیورو نےاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آمدنی سے زاید اثاثوں کےا لزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

    بھارت نے کلبھوشن کو وقت سے پہلے کیوں ریٹائر کر دیا؟


    اپنی پریس کانفرنس میں  فواد چوہدری نے کلبھوشن معاملے پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی موقف کے مطابق کلبھوشن کو  47سال کی عمر میں ریٹائر کیا گیا، سوال یہ ہے کہ کلبھوشن کو عمر کی حد سے پہلے کیوں ریٹائر کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ کلبھوشن کے پاس اصل بھارتی پاسپورٹ ہے،  جب اسے گرفتار کیا گیا، اس کے پاس بھارتی پاسپورٹ تھا، بھارت الزام لگاتا ہے کہ کلبھوشن کو چاہ بہار سے پکڑا گیا ، چاہ بہار سے پاکستان تک کے 9 گھنٹے کے سفر کے بھارت کے پاس کیا ثبوت ہیں؟ سوال اٹھتا ہے کہ کیا بھارت نے ایران سے پوچھا یا نہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھارتی رویے کی مذمت کی گئی۔

  • مودی کے وزیرِمملکت جنسی ہراسانی کے الزامات کے باعث مستعفی

    مودی کے وزیرِمملکت جنسی ہراسانی کے الزامات کے باعث مستعفی

    دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے وزیر کو جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرِ مملکت برائے یونین ایم جے اکبر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات کے باعث اپنے عہدے سے الگ ہوگئے ۔ 

    بھارتی میں جاری "می ٹو” مہم کا شکار بننے والے وزیرمملکت پر خواتین صحافیوں کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام  تھا.

    واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے ناناپاٹیکر پر الزامات عائد کیے جانے کے بعد زندگی کے مختلف شعبوں سے  تعلق رکھنے والی کئی خواتین سامنے آئیں، جنھوں نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کی.

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرمملکت پر 20 سے زیادہ خواتین نے جنسی طور ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا.

    ایم جے اکبر کی جانب سے الزامات کی تردید کی گئی، انھوں نے ایک خاتون صحافی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی کیا، تاہم بڑھتے دباؤ کے باعث انھیں مستفعی ہونا پڑا


    مزید پڑھیں: والد پر جنسی خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام، نندتا داس نے خاموشی توڑ دی


    انھوں نے اپنے بیان میں‌ کہا کہ انصاف حاصل کرنے کے لیے انھوں نے اپنی ذاتی حیثیت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیےعہدہ چھوڑ رہے ہیں.

    یاد رہے کہ اس اسکینڈل کے باعث نریند مودی کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے، جن کی جانب سے ان الزامات پر  خاموشی اختیار کی گئی.

  • نریندر مودی کا عمران خان کو فون بھارتی میڈیا کی شہ سرخی بن گیا

    نریندر مودی کا عمران خان کو فون بھارتی میڈیا کی شہ سرخی بن گیا

    کراچی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ بھارتی اخبارات اور نشریاتی اداروں کی شہ سرخی بن گیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعطم کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو الیکشن کی جیت پر مبارک باد دینے کی خبر کو بھارتی میڈیا نے خصوصی اہمیت دی.

    بھارت کے تمام بڑے اخبارات اور ٹی وی چینلز نے اس بڑی خبر کو شہ سرخیوں میں جگہ دی.

    ہندوستان ٹائمز نے لکھا کہ مودی نے عمران خان کو جیت پر مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان میں اب جمہوریت کی جڑیں گہری ہوں گی.

    انڈین ایکسپریس کے مطابق فون پر دونوں نے خطے میں امن اور ترقی کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا، دکن کرونیکل پر بھی خبرنمایاں رہی.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم نے فون پرعمران خان سے نیک خواہشات اورپاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کی بات کی تھی.

    واضح رہے کہ عالمی رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے، کل چیئرمین تحریک انصاف کو مالدیپ کے صدرعبداللہ یامین نے فون پر مبارک باد دی۔ چینی سفیر نے بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالا میں خصوصی ملاقات کی۔


    نریندر مودی کا عمران خان کو فون، جیت پر مبارک باد، تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا عزم


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نریندر مودی کا عمران خان کو فون، جیت پر مبارک باد، تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا عزم

    نریندر مودی کا عمران خان کو فون، جیت پر مبارک باد، تعلقات کے نئے دور کے آغاز کا عزم

    اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے رابطہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق نریندر مودی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو ٹیلی فون پر الیکشن میں کامیابی پرمبارک باد دی.

    نریندی مودی نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے لیے تیار ہیں، معاملات آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

    اس موقع پر عمران خان نے نیک خواہشات پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیرکی جائے.

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جنگیں، خونریزی سے تنازعات کے حل کی بجائے المیے جنم لیتے ہیں، دونوں ملکوں کےعوام کوغربت سے نکالنے کے لئے مشترکہ تدابیرکرنا ہوں گی۔

    واضح رہے کہ عالمی رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے، آج چیئرمین تحریک انصاف کو مالدیپ کے صدرعبداللہ یامین نے فون پر مبارک باد دی۔

    یاد رہے کہ بنی گالا میں آج چینی سفیر نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے خصوصی ملاقات کی تھی۔


    چینی سفیر کی عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔